yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    بین الاقوامی خبریں

    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

دھمکیاں، رکاوٹیں دھری رہ گئیں؛ جے آئی ٹی رپورٹ دینے میں کامیاب

MH Kazmi July 11, 2017 1 min read
Threats, barriers got stuck; successful to give JIT report
Share this:

اسلام آباد: پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے حکم پر 5 مئی کو قائم ہونے والی6 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم حکومتی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مقررہ وقت میں رپورٹ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

Threats, barriers got stuck; successful to give JIT report
Threats, barriers got stuck; successful to give JIT report

جے آئی ٹی نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں دفتر ملنے پر 8مئی کو باضابطہ طور پر اپنے کام کا آغاز کیا اور 63 دن بعد 10جولائی کو 256 صفحات پر مشتمل اپنی حتمی رپورٹ عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کردی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹرایف آئی اے واجد ضیا کی سربراہی میں بننے والی یہ اپنی نوعیت کی واحد ٹیم تھی جس نے دھمکیوں کے باوجود حکمراں جماعت کے خلاف تحقیقات خوش اسلوبی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد اپنی چوتھی حتمی رپورٹ پیش کی۔ اس دوران آنے والی عید الفطر پر صرف ایک چھٹی کی۔ اس سے قبل 3 پیش رفت رپورٹس بالترتیب 21مئی، 7جون اور  21جون کو عدالت عظمیٰ میں پیش کیں۔ جے آئی ٹی کو دیے گئے 60روز میں ٹیم کے2ارکان عرفان نعیم منگی اور ایم آئی کے ممبر بریگیڈیئر کامران خورشید دبئی بھی گئے۔ سپریم کورٹ کے 13سوالات کا جواب تلاش کرنے کے لیے قطری شہزادے سے بھی رابطہ کیا جبکہ برطانیہ سے بھی ریکارڈ حاصل کیا گیا۔

میڈیا میں بھی جے آئی ٹی سے متعلق قیاس آرائیاں کی جاتی رہیں تاہم6 رکنی ٹیم نے ادھر ادھر کے معاملات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے تندہی سے اپنا کام جاری رکھا اور ایک مفصل رپورٹ تیار کی۔ جے آئی ٹی کے تمام 6ارکان عدالت میں پیش ہوتے رہے۔ حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے تمام ارکان کمرہ عدالت میں فاضل ججزکی نشتوں کے سامنے والی میز تک گئے اور ڈبوں سے نکال کر رپورٹ فاضل ججزکے سامنے رکھی اور سماعت ختم ہونے پر ججز کے عدالت سے نکلنے والے راستے سے باہر روانہ ہوگئے۔ واجد ضیا کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں اسٹیٹ بینک سے عامر عزیز، ایس ای سی پی کے نمائندے بلال رسول، نیب سے عرفان نعیم منگی، آئی ایس آئی سے بریگیڈیئر محمد نعمان سعید جبکہ ایم آئی سے بریگیڈیئر کامران خورشید شامل تھے۔ واضح رہے کہ تحقیقات کے دوران وزیراعظم نوازشریف، ان کے تینوں بچے، داماد کیپٹن رٹائرڈ محمد صفدر، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے علاوہ ایس ای سی پی، نیب، ایف بی آر اور نیشنل بینک کے سربراہان بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Dadu, 5 people killed in clash of vehicle and tractor trolley
Previous Post دادو، گاڑی اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 5 افراد جاں بحق
Next Post گلف اسٹیل مل کا مالک نہیں ہوں، نواز شریف
I am not the owner of Gulf Steel Mill, Nawaz Sharif

Related Posts

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026

© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.