امریکی ریاست آرکنسا کےشہر لٹل راک کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 28 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے میں دہشت گردی کا امکان رد کردیا۔

USA: firing in Arkansas Nightclub, 28 injured
پولیس کے مطابق امریکی ریاست آرکنساس کےشہر لٹل راک کے نائٹ کلب میں کنسرٹ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص نے فائرنگ کردی جس سے 28 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ دہشت گردی نہیں بلکہ عمومی جھگڑا تھا۔








