بھارتی وزیراعظم امریکا کے دو روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے جہاں وہ کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

Modi’s visit Washington will meet tomorrow US President
ذرائع کے مطابق مودی امریکی صدر سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مشترکہ مفادات، اقتصادی ترقی و خوشحالی کے فروغ، انڈوپیسیفک ریجن میں سکیورٹی تعاون کو بڑھانے سمیت دیگر امور پر بات ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پانچ گھنٹے تک طویل ملاقات ہونے کا امکان ہے۔ دو روزہ دورے میں بھارتی وزیر اعظم امریکی کاروباری شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے۔








