اسلام آباد: وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جےآئی ٹی میں انویسٹی گیشن نوازشریف، انکے خاندان کے پرائیویٹ بزنس کی ہورہی ہے اور کسی کے حقوق کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کسی کے حقوق کو مجروح نہیں ہونے دیا جائے گا، وزیراعظم نے عدالت کو خود جے آئی ٹی بنانے کے لیے خط لکھا تھا، حکومت نے ہمیشہ اعلی عدلیہ کا احترام کیا ہے جب کہ تمام تحفظات کے باجود تصویر کیس کا فیصلہ تسلیم کیا، انصاف ہمیں پاکستان کے آئین و قانون سے ملے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاناما منی لانڈرنگ یا کرپشن کا کیس نہیں، مخالفین کی طرف سے کرپشن کو کیس کے ساتھ جوڑا گیا، شہباز شریف اور کیپٹن صفدر کا نام پاناما کیس میں نہیں جب کہ جےآئی ٹی میں انویسٹی گیشن نوازشریف اور ان کے خاندان کے پرائیویٹ بزنس کی ہورہی ہے۔

