سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوان شہید کر دئیے ہیں۔

The occupation Indian Army martyred more than 3 innocent people in occupied Kashmir
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پلواما کے علاقے کاک پورہ میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکان کو بارودی مواد سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں آج مزید 3 معصوم نوجوان شہید ہوئے۔ دھماکے میں شہید ہونے والے نوجوانوں میں عبدالمجید، شارق احمد، ارشاد احمد شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے جاری اس بربریت پر کشمیریوں کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے جب کہ حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی بارہ مولہ میں بھارتی قابض فوج نے 2 کشمیری نوجوان شہید کردئیے تھے۔








