yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

فرشتہ

MH Kazmi June 1, 2017 1 min read
Angel
Share this:

خداوند کریم نے قرآن پاک میں واضح ارشاد فرمایا ہے کہ ظالم کا ساتھ دینے والے کو ظالم ہی تصور کیا جائے گا بس اسی لیے میں اس ملک کے مفاد پرست مذہبی و سیاسی رہنمائوں کے علاوہ اُن بیوروکریٹس جو ملک و قوم کی بہتری اور بھلائی کے اقدامات کر نے کے بجائے نوٹوں کی چمک سے مر عوب ہو کر ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کر نے میں مصروف عمل ہیں سے مل ملاپ اور بہتر تعلقات استوار کرنے سے گریزاں رہا ہوں جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ضلع بھر کے مذہبی و سیاسی رہنمائوں کے علاوہ تمام اعلی افسران میرے نام کو جانتے ہیں لیکن میری شکل پہچانے سے قاصر ہیں۔

ہاں البتہ میرے لا تعداد صحافی بھائی جو صحافت کی عظمت سے لاعلم ہیں ان مفاد پرستوں کی چوکھٹ پر آئے روز سلام کر نا اور ان کے ساتھ تصویریں بنوانا بڑے فخر کی بات سمجھتے ہیں حالانکہ یہ مفاد پرست وہ ناسور ہیں جن کی لوٹ مار ظلم و ستم اور ناانصافیوں کی تاریخ رقم کر نے سے نجانے کتنے گھروں کے چراغ گل ہو چکے ہیں جبکہ متعدد بند سلاسل اگر آپ ملک بھر کی جیلوں کا آ ڈٹ کریں تو وہاں پر غریب افراد جو بھوک سے نڈھال ہو کر دو روٹیاں چوری کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں کی تعداد حد سے زیادہ ہو گی جبکہ دوسری جانب ملکی دولت اربوں اور کھربوں روپے لوٹنے والوں کی تعداد نہ ہو نے کے برابر ہو گی جو کہ ایک تعجب خیز پہلو ہے بحرحال یہ مفاد پرست وہ ناسور ہیں جن کی لوٹ مار کے نتیجہ میں آج ہمارا یہ ملک جس کے حصول کی خا طر ہمارے بزرگوں نے لاتعداد قربانیاں دی تھیں بھکاری ملکوں کی صف میں آ کھڑا ہوا ہے جبکہ اس ملک کا بچہ بچہ غیر مسلم ملکوں کا مقروض بن کر رہ گیا ہے اگر آپ حقیقت کے آ ئینے میں دیکھے تو یہ مفاد پرست وہ ناسور ہیں جن کی زد میں آ کر نجانے کتنے غریب مظلوم افراد عدل و انصاف سے محروم ہو کر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں جبکہ متعدد افراد اس پرآ شوب معاشرے کے ظالمانہ رویے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر چکے ہیں۔

افسوس صد افسوس کہ ان مفاد پرستوں کے ظالمانہ نظام کی وجہ سے کئی غریب گھرانوں کی بہو بیٹیاں بھوک اور افلاس سے تنگ آ کر فحاشی کے اڈوں کی زینت بن کر رہ گئی ہیں جو کہ ایک نہایت ہی شرمناک پہلو ہے اس کے باوجود میرے لا تعداد صحافی ان مفاد پرستوں سے بہتر تعلقات استوار کرنا فخر کی بات سمجھتے ہیں تو یہ اُس سے بھی زیادہ شرمناک پہلو ہے تو یہاں مجھے ایک واقعہ یاد آ گیا ہوا یوں کہ میں گزشتہ دنوں کسی کام کے سلسلے میں تھانے پہنچا تو تھانے کے گیٹ پر مجھے ایک نوجوان نظر آ یا جو فیصل آباد کے اخبار کے مالکان کی جانب سے جاری کردہ پریس کارڈ گلے میں لٹکائے گیٹ پر کھڑے سنتری سے تھانے کے اندر جانے کی اجازت طلب کر رہا تھا جس کو اس حالت میں دیکھ کر مجھے غصہ بھی آیا اور حیرت بھی ہوئی کہ جو نوجوان صحافی تھانے کے اندر جانے کی اجازت سنتری سے طلب کر رہا ہے وہ ان مفاد پرستوں کے کالے کرتوتوں کو بے نقاب کیسے کر سکتا ہے جہاں تک میری سوچ کا تعلق ہے تو اس کا قصور وار وہ نوجوان صحافی نہیں بلکہ وہ اخبارات کے مالکان ہیں جہنوں نے صحافت جیسے مقدس پیشے کو طوائف کا کوٹھا بنا دیا ہے جہاں پر آنے والے شخص کی قابلیت کو نہیں بلکہ اس کی پوکٹ کو مدنظر رکھا جاتا ہے بہرحال یہ ایک علیحدہ ایشو ہے ہاں تو میں بات کر رہا تھا اے سی جھنگ شاہد عباس جوئیہ کی کہ جس کے متعلق مجھے مختلف مکاتب و فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اس پرآ شوب معاشرے میں جس میں نیچے سے لیکر اوپر تک ہر ایک شخص نفسا نفسی کا شکار ہو کر اور انسانیت کو سہولیات کی سیج پر لٹا کر حرام و حلال کی تمیز کھو بیٹھا ہے مذکورہ آ فیسر اپنے فرائض و منصبی صداقت امانت اور شرافت کا پیکر بن کر ادا کرنے میں مصروف عمل ہےح

قیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر کے اس اعلی اقدام کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ مذکورہ آ فیسر انسان کے روپ میں ایک فرشتہ ہے انہوں نے کہا کہ جس طرح گندے پانی میں کنول کا پھول اپنا ایک علیحدہ مقام رکھتا ہے بالکل اسی طرح مذکورہ آ فیسر محکمہ مال جیسے کرپٹ ترین محکمہ میں اپنا ایک علیحدہ مقام رکھتا ہے مذکورہ آ فیسر مظلوم افراد جو عدل و ا نصاف سے محروم ہو کر در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں کیلئے سایہ شجردار کی حیثیت رکھتا ہے سچ تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر کو جب غریب مظلوم سا ئل ملتے ہیں تو انھیں یوں محسوس ہو تا ہے کہ مذکورہ آ فیسر پر اطمینان اور پیارو محبت کے فرشتے روز اترتے ہیں مذکورہ آ فیسر جب کسی غریب سائل سے گفتگو کر رہا ہوتا ہے تو غریب سائل کو یوں محسوس ہو تا ہے کہ جیسے مذکورہ آ فیسر کی زبان پر دنیا بھر کا شہد اُمڈ آ یا ہو در حقیقت تو یہ ہے کہ مذکورہ آ فیسر کرپشن کی اند ھیر نگری میں ایک قطب ستار ے کی حیثیت رکھتا ہے کہ جس کی چمک سے اس کا محکمہ جگمگا رہا ہے مذکورہ آ فیسر کا شمار ان چند ایک ایماندار اور فرض شناس آ فیسروں میں ہوتا ہے جو اپنے فرائض و منصبی کو عبادت سمجھ کر ادا کرتے ہیں مذکورہ آ فیسر اس ظالمانہ نظام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے مذکورہ آفیسر اپنی ایمانداری سے ادا کیئے گئے فرائض و منصبی کو یوم نجات سمجھتا ہے۔

مذکورہ آ فیسر کے اس اعلی اقدام کی وجہ سے عوام اور محکمہ مال جھنگ میں تعنیات عملہ کے درمیان جو نفرت کی دیوارت کھڑی ہو رہی تھی وہ آ ہستہ آ ہستہ گر رہی ہے مذکورہ آ فیسر کی اس اعلی کارکردگی کو دیکھ کر مظلوم افراد اسے ایک معجزہ قرار دے رہے ہیں چونکہ مذکورہ آ فیسر کی تعنیاتی سے قبل محکمہ مال جھنگ کا ہر اہلکار لا قانو نیت کا ننگا رقص کرنے میں مصروف عمل تھا جس کی زد میں آ کر نجانے کتنے غریب افراد اپنی وراثتی زرعی زمینوں سے بے دخل ہو کر رہ گئے تھے بہرحال مذکورہ آ فیسر کی تعنیاتی اور فرض شناسی کو مد نظر رکھتے ہوئے لا قانونیت کا ننگا رقص کرنے والا ماتحت عملہ ایسے سہم گیا ہے جیسے سیاہ رات میں صبح کا پرندہ مذکورہ آ فیسر کی ان باتوں کو سننے کے بعد مجھے پہلی بار شوق پیدا ہوا مذکورہ آ فیسر کو ملنے اور دیکھنے کا جس کیلئے میں مذکورہ آ فیسر کے دفتر پہنچا بھی لیکن وہاں جا کر معلوم ہوا کہ مذکورہ آ فیسر ملک وقوم کی بہتری اور بھلائی کیلئے بلائی گئی میٹنگ میں ہیں تو میں وہاں سے بس یہی کہتا ہوا واپس چلا آیا کہ خداوندکریم میرے ملک کے باقی ماندہ اعلی افسران کو توفیق دے کہ وہ بھی مذکورہ آ فیسر کے نقش قدم پر چل کر ملک وقوم کی خدمت کر سکے یہاں پر مجھے خداوندکریم کا وہ فرمان یاد آ گیا کہ جس میں آپ نے ارشاد فرمایا کہ میں نے تمام عبادات سے افضل عبادت حقوق العباد کو قرار دیا ہے۔

اے اللہ میری توقیر ہمیشہ سلامت رکھنا
میں فرش کے سارے خدائوں سے اُلجھ بیٹھا ہوں

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Sovereignty justice
Previous Post قدرت کا انصاف
Next Post وزیراعظم ہاؤس کے افسران کو دھمکانے والا جعلی پولیس افسر گرفتار
Fake cop arrested for threatening PM House Officers

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.