yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کسانوں کی جمہوری مرمت

MH Kazmi May 30, 2017 1 min read
Democratic repair of Farmers
Share this:

26 مئی 2017 کو جمعہ کا دن تھا۔ اس روز مسلم لیگ (ن) کی حکومت تاریخ میں پہلی بار اپنا مسلسل پانچواں بجٹ پیش کرنے جارہی تھی یہ لمحے اس لیئے بھی اہم تھے کہ ہماری سیاسی تاریخ میں یہ پہلا موقعہ تھا جب ایک وزیر اعظم اور ایک وزیر خزانہ اپنا پانچواں مسلسل بجٹ پیش کرنے جارہے تھے یہ ایک خوش آئند تسلسل تھا جو عیاں کررہا تھا کہ جمہوریت اب مضبوط ہوگئی ہے۔

اس روز وفاقی دارالحکومت میں بلا کی گرمی تھی سورج سوا نیزے پر محسوس ہورہا تھا ۔ میں اپنے ایک صحافی دوست حفیظ عثمانی کے ہمراہ ایمبیسی روڈ پر سفر کررہا تھا اتفاقاً موضوع بحث بھی جمہوریت کا استحکام ہی تھا جب ہم ڈی چوک کے قریب پہنچے تو ایک بڑے ہجوم کو دیکھ کر رُک گئے گاڑی سٹرک کنارے روکی اور تیز تیز قدموں سے چلتے ہوئے ہجوم تک پہنچ گئے ۔ درجہ حرارت ناقابل برداشت تھا چند قدم چلنے سے ہی جسم پسینے سے شرابور ہوگیا ۔

ڈی چوک میں لگتا تھا پورے پنجاب کی تہذیب اُتر آئی ہے ۔سفید سلیقے سے باندھی ہوئی پگڑیاں ، مخصوص سرائیکی دھوتیاں ، کندھے کے ایک طرف رومال نما کپڑا ڈالے یہ مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کسان تھے ۔ مختلف دیہاتی علاقائی لباس پہنے سرائیکی ،پنجابی ،پوٹھوہاری اور دیگر مادری زبانوں میں بات چیت کرتے بہت بھلے دکھائی دے رہے تھے ۔
وہاں پہلے سے موجود کچھ رپورٹر ساتھیوں نے بتایا کہ یہ کسان اتحادکے لوگ ہیں جو اپنے حقوق کیلئے مظاہرہ کررہے ہیںاور بہ ضد ہیں کہ اپنے وزیر اعظم سے ملے بغیر یہاں سے نہیں ہٹیں گے ۔ابھی ابھی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ایک جوشیلا خطاب کرکے ہٹے تھے ۔
میری خواہش تھی کہ کسان اتحاد کے قائدین خالد محمود کھوکھر اور چوہدری رضوان اقبال سے مل کر ان کے مطالبات جان سکوں ۔ ایک آدھہ دفعہ کوشش بھی کی مگر ممکن دکھائی نہ دیا ۔اب میں نے مختلف دہقانوں سے جو قریب موجود تھے گپ شپ شروع کردی ۔

اوکاڑہ کے ایک بزرگ کسان نے کہا کہ بیٹاہم زمین کا سینہ چیر کر فصلیں اُگاتے ہیں اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں لیکن افلاس ہمارے آنگنوں سے آسیب کی طرح چمٹ گئی ہے ۔زراعت کی پالیسیاں وہ ترتیب دیتے ہیں جنہیں کھیتی باڑی کی الف ، ب کا بھی پتہ نہیں نتیجہ صرف کسان اور اس کے اہل خانہ بھگت رہے ہیں ۔ غربت کیا ہوتی ہے ؟ کسی روز میرے گھر آئو تو وہ تمہیں وہاں چیختی چنگھاڑتی ملے گی ۔دو جوڑے کپڑوں میں ٹاکیاں لگا لگا کر ایک ہی جوتے کو گانٹھ گانٹھ کر ہم پورا سال گزاردیتے ہیں ۔ پانی کی طرح بہتے پسینے میں اس بوڑھے کسان کے آنسو بھی کہیں گم ہوگئے تھے ۔جھنگ کے ایک پکی عمر کے کسان نے بتایا کہ ہم برسہا برس سے اپنے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ۔2014ء کے بجٹ میں کھادوں پر 14ارب روپے اور چاول کے کاشتکار کیلئے 5ہزار فی ایکٹر سبسڈی کا اعلان ہوا خوشنما اشتہارات بھی چلے مگر سب لفظوں کا ہیر پھیر تھا کسان کا دامن خالی تھا خالی ہی رہا ۔

ایک نوجوان قدرے پُرجوش لہجے میں بتا رہا تھا کہ 2015ء میں 341ارب کے کسان پیکج کا اعلان ہوا مگر کسانوں تک صرف اعلان ہی پہنچا حکومت کے چہیتے بیورکریٹ سب ہڑپ کرگئے بددیانتی کی کئی داستانیں اخبارات میں چھپ چکی ہیں مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ پیداوار کی لاگت بڑھنے اور اجناس کی قیمتیں کم ہونے کی بناء پر تین سال سے کپاس ،آلو،چاول ،مکئی کاشت کرنے والے خسارے میں ہیں جبکہ پنجاب حکومت کوئی ریلیف تو کجا دیتی زبردستی زرعی انکم ٹیکس وصو ل کرنا چاہتی ہے ۔

ایک اور کسان بتارہا تھا کہ وہ 2014سے احتجاج پر ہیں ۔پنجاب اسمبلی کے سامنے کئی دفعہ احتجاج ہو چکے ہیں ۔ غربت ،تنگ دستی اور افلاس کے مارے یہ دہقان زراعت کے علامتی جنازے تک نکال چکے ہیں ۔متعدد بار گرفتاریاں ہوچکی ہیں حکومت وعدوں کا لولی پاپ دے دیتی ہے مگر ہمارے مسائل کا حل کوئی نہیں ڈھونڈتا ۔ ہر سال کسانوں کو باردانے کیلئے پٹواریوں کے سپر د کردیا جاتا ہے جوان کی کھال اُتار لیتے ہیں ۔

میں سوچ رہا تھا ابھی ایک ماہ قبل ہی ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے ایک ٹویٹ نے جو ہیجانی کیفیت پیدا کردی تھی پاک فوج کے سپہ سالار نے دس روز قبل ہی اس کو خوبصورت اختتام دیا اور انا کے خول سے نکلنے والے اداروں نے یہ ثابت کردیا کہ اب ہم بالغ ہوچکے ہیں اور یہ خوش آئند تبدیلیاں ایک خوش فہمی کو جنم دے رہی تھیں کہ ابھی وزیر اعظم خود آئیں گے مظاہرین کے مطالبات سنیں گے ان کیلئے اسمبلی کی ایک گیلری خالی کرائیں گے اور یہ دیہاتی آج بجٹ اجلاس اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے ۔

مگر ہائے رے خوش فہمی لمحوں میں منظر ہی بدل گیا ۔اسلام آباد پولیس نے احتجاج کرنے والے کسانوں پر دھاوا بول دیا مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کی شیلنگ کا بے دریغ استعمال کیا۔ ہر طرف ایک آہ و بکا مچی ہوئی تھی ۔ میں نے کئی عمر رسیدہ کسانوں کو زخمی حالت میں آگ کی طرح کھولتی زمین پر لوٹتے دیکھا ۔ پولیس کے جوان بڑی بے رحمی سے گھسیٹ گھسیٹ کر ان دہقانوں کو گاڑیوں میں ٹھونس رہے تھے ۔ اب ڈی چوک ایک میدان جنگ کا منظر پیش کررہا تھا بچے کھچے کسان مزاحمت پر اُتر آئے تھے اوران کی طرف سے شدید پتھرائو کا سلسلہ جاری تھا ۔پولیس اور مظاہرین کی یہ آنکھ مچولی بہ مشکل پندرہ بیس منٹ جاری رہ سکی ایک سو اسی سے زائد مظاہرین گرفتار ہوگئے تھے اور باقی نے راہ فرار اختیار کرلی تھی ۔
میں خالی خالی نظروں سے اب ڈی چوک کو دیکھ رہاتھا ۔ چند لمحوں قبل تک جہاں زندگی مسکرارہی تھی ، پرجوش کسانوں کا احتجاج جاری تھا کان پڑی آواز سنائی نہ دیتی تھی وہاں اب ہولنا ک سناٹا تھا ،کچھ جوتے ادھر اُدھر بکھرے پڑے تھے دوچار پگڑیاں بھی تھیں جو پولیس کی پکڑ دھکڑ میں کسانوں کے سر سے گر گئیں تھیں چند رومال تھے ایک دو صافے بھی دکھائی دے رہے تھے جن پر خون کے دھبے واضح تھے ۔پانی کی خالی بوتلیں ،استعمال شدہ گیس شیلز کے خول اور دیگر کچھ سازو سامان بکھرا پڑا جمہوریت کا تمسخر اُڑارہاتھا۔ اس بکھرے پڑے سامان اور ہولناک خاموشی کے درمیان ایک چشمہ نمایاں تھا جسے نہ جانے کتنے بھاری قدموں نے روند کراُس کا کچومر نکال دیا تھا اوروہ عجیب ٹیرھا میڑھا سا ہوگیا تھا ۔جمہوریت آمریت کوئی نظام نہیں ،نظام صرف طاقت کا ہے یہ ٹوٹا پھوٹا چشمہ ساری کہانی سنارہا تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Hazrat Fatima tuz Zahra S.A
Previous Post حضرت فاطمتہ الزھرا سلام اللہ علیھا
Next Post جامشورو: ایک اور بڑا بریک ڈائون، 500 کے وی لائن دوبارہ ٹرپ کرگئی
Jamshoro: Another big break-down, 500 KV line again trip

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.