yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نظام مزید بہتر ہوگا، اے ڈی خواجہ

MH Kazmi May 21, 2017 1 min read
Police system will be further improved after the court decision, AD Khawaja
Share this:

حیدرآباد: آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنا کام ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز میں کیا اس لیے وہ موجودہ صورتحال سے مایوس نہیں ہوئے ہیں۔

Police system will be further improved after the court decision, AD Khawaja
Police system will be further improved after the court decision, AD Khawaja

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت سے ان کا کوئی اختلاف نہیں ہے، یہ حکومت سندھ سے پوچھا جائے کہ وہ کس پالیسی پر گامزن ہے، سندھ حکومت نے عدالت میں لکھ کر دیا ہے کہ اے ڈی خواجہ میں کام کرنے کی صلاحیت نہیں ، اس عمل سے اخلاقی طور پر کام کرنے میں مشکل ہوجاتی ہے، سندھ حکومت نے مجھے کوئی ہدف نہیں دیا تھا، پولیس نظام میں بہتری کیلیے جو ٹارگٹ لیکر آگے بڑھا اس میں 80 فیصد کامیابی ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی تاریخ میں پہلی مرتبہ میرٹ پر بھرتیاں کیں اور نوجوانوں کو میرٹ کا راستہ دکھایا، بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی پاک فوج سے تربیت مکمل کروائی جبکہ پولیس کے تفتیشی نظام کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس ویلفیئر کیلیے بھی اہم اقدام اٹھا کر ایک تاریخ رقم کردی ہے اور اب لوگ خود فیصلہ کریں گے۔

اے ڈی خواجہ نے واضح کیا کہ وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے، اپنی زندگی کے ہر موڑ پر خطروں سے کھیلا ہے، عدالت کے فیصلے کے بعد پولیس نظام میں مزید بہتری آئے گی، سندھ میں امن و امان کے قیام میں صرف پولیس نہیں بلکہ تمام ہی سیکیورٹی اداروں نے بھرپور کردار ادا کیا اور نقصان بھی بہت اٹھایا جس پر سب کو سلام پیش کرتا ہو۔

آئی جی سندھ نے طالبات کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا استعمال کرنے میں احتیاط سے کام لیں اور اپنے والدین، بہن بھائیوں کو دوست بناکر ان سے باتیں شیئر کریں اور صرف ان ہی سائٹ کا وزٹ کریں اور کمنٹس دیں جو اپنے والدین کو دکھا سکیں، موجودہ دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت بڑھ گئی ہے لیکن سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال ذہنی طور پر مفلوج بھی کردیتا ہے، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ نورین لغاری بھی سوشل میڈیا کے بہکاوے میں آکر دہشت گردوں کے پاس گئی جس سے صوبے اور ہمارے کلچر کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

اے ڈی خواجہ نے خطاب میں کہا کہ کامیابی کے سفر کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے،اگر نوجوانوں نے درست تعلیم حاصل نہ کی تو ہماری آئندہ نسلیں متاثر ہونگی، طالبعلم تعلیم کے ساتھ ساتھ اپنے کردار اور تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ علاوہ ازیں اس موقع پر سابق ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ہادی بخش جتوئی اور اسکول کے پرنسپل پروفیسر اختر علی قریشی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ڈی آئی جی حیدرآباد خادم حسین رند، ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ بھی موجود تھے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Criminals sentenced to 38 years of guilty of robbery and competition with intelligence officers
Previous Post حساس ادارے کے افسران کو لوٹنے اور مقابلے کے مجرم کو 38 سال قید کی سزا
Next Post جنرل الیکٹرک نے سعودی عرب میں 15ارب ڈالر کے معاہدے کرلیے
General Electric has secured $ 15 million contract in Saudi Arabia

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.