yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کراچی کے حصے کا پانی چوری ہونے کا انکشاف

MH Kazmi May 1, 2017 1 min read
Disclosure of stolen Water of Karachi parts
Share this:

کراچی: کینجھر جھیل سے کراچی کو فراہم ہونیوالا پانی زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا۔

Disclosure of stolen Water of Karachi parts
Disclosure of stolen Water of Karachi parts

موسم گرما کے دوران شہر میں پانی کا بحران شدید ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں پانی سے محروم شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیے، پانی کے بحران کے پیش نظر ایم ڈی واٹر بورڈ ہاشم رضا زیدی نے 12 اپریل اور 19 اپریل کو اجلاس طلب کیے تاہم دونوں اجلاس ایس ای عبدالرحمن شیخ اور ایس ای طفر پلیجو کے درمیان جھگڑے کی نذر ہوگئے۔

اجلاس میں محکمہ بلک واٹر سپلائی کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر عبدالرحمن شیخ نے بتایا کہ کینجھر جھیل سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن تک نہری نظام کے ذریعے 585 ملین گیلن یومیہ فراہم ہوتا ہے، ایس ای واٹر ٹرنک مین ظفر پلیجو جو بڑے عرصے تک ایس ای بلک رہے ہیں نے کہا کہ کینجھر جھیل سے یومیہ 515 ملین گیلن پانی فراہم ہورہا ہے۔ اس موقع پر ایس ای میٹرکنزیومر سیل شکیل قریشی نے اجلاس کو بتایا کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر نصب میٹرز میں پانی کی فراہمی 450 ملین گیلن یومیہ ظاہر ہورہی ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ اعداد وشمار کے اس بڑے فرق پر شدید برہم ہوگئے، انھوں نے رحمن شیخ سے استفسار کیا کہ نہروں سے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کے درمیان پانی کہاں چوری ہورہا ہے۔

عبدالرحمن شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ شہر کوپانی فراہم کرنے والی کنڈیوٹ کینال اور سائفن پر100 سے زائد غیرقانونی کنکشن لگا کر 70 ملین گیلن سے زائد پانی چوری کیا جارہا ہے، یہ پانی دھابیجی کے گائوں اورگوٹھوں میں قائم کھیتوں، فارم ہاوسز، واٹر پارکس اور کمرشل یونٹوں کو فراہم کیاجارہا ہے، انھوں نے انکشاف کیا کہ یہ زرعی اراضی بڑے پلیجو (سابق ڈی ایم ڈی ٹیکنیکل علی محمد پلیجو) کے رشتے داروں کی ہیں۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ اس الزام پر ایس ای ڈبلیو ٹی ایم ظفر پلیجو جو سابق ایم ڈی علی محمد پلیجو کے رشتے دار ہیں نے سخت احتجاج کیا اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی تاہم دیگر افسران نے بیچ بچائو کرادیا، اس موقع پر ایم ڈی واٹر بورڈ نے اجلاس ملتوی کرکے دونوں افسران کو اپنے چیمبر میں طلب کیا تاہم ایس ای بلک عبدالرحمن شیخ نے اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا جبکہ ایس ای واٹر ٹرنک مین ظفر پلیجو نے کہا کہ غیرقانونی کنکشن صرف 25ہیں اور یہ چند دنوں میں ختم کیے جاسکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ظفر پلیجو کافی عرصے تک ایس ای بلک رہے ہیں اور ان کے دوران میں بلک سسٹم میں غیرقانونی کنکشن بڑی تعداد میں لگائے گئے تاہم انھوں نے اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، پانی کے یہ کنکشن رات گئے لگائے جاتے ہیں اور پمپوں کے زریعے زرعی اراضی کو سیراب کیا جاتا، صبح یہ پمپ ہٹادیے جاتے ہیں، کچھ مقامات پر مستقل بنیادوں پر غیرقانونی کنکشن قائم ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے اتنے بڑے انکشاف کے باوجود نہ تو کوئی انکوائری طلب کی اور نہ ہی غیرقانونی کنکشن منقطع کرائے، واٹر بورڈ کے اعلیٰ حکام کی اس بے حسی کی وجہ سے شہر میں پانی کا بحران سنگین ہوگیا۔

علاوہ ازیں خبر کی تصدیق کیلئے ایکسپریس نے ترجمان واٹر بورڈ رضوان احمد سے رابطہ کیا تو انھوں نے کہا کہ کسی اجلاس میں ان دونوں افسران کے درمیان نہ تو کوئی الزام تراشی ہوئی اور نہ ہی کوئی جھگڑا ہوا،یہ اجلاس دوستانہ ماحول میں منعقد کیے گئے البتہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ پانی چوری کے خاتمے کیلیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Likely to reduce the withholding tax that imposed on bank transactions in the expected budget
Previous Post آئندہ بجٹ میں بینک لین دین پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کا امکان
Next Post پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں دہشتگردی کا خطرہ، انٹیلی جنس رپورٹ
The threat of terrorism in Pakistan Ordinance Factory, Intelligence Report

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.