yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نوازشیں ہی نوازشیں

MH Kazmi April 21, 2017 1 min read
Blessings are blessings
Share this:

بے شمار امیدوں اور خواہشوں کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے ٢٠ اپریل کا دن بھی خدا خدا کر کے آپہنچا اور پھر دو بجے وہ تاریخی فیصلہ بھی سنا دیا گیا جسے سننے کیلئے پوری قوم بے تاب تھی۔ پاکستانی چیلنز نے ایک ایسی فضا تیار کر رکھی تھی جس میں ہیجانیت زیادہ اور حقائق کا پہلو کم تھا کیونکہ انھیں بھی تو اپنا مال بیچنا ہوتا ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ سارے پرائیویٹ چیلنز اپنی طے شدہ پالیسی کے مطابق اپنے دماغ میں بسائی گئی مخصوص تصویر سے عوام کا دل لبھانے کی کوشش کر رہے تھے۔ان کی حسرت و حواہش تھی کہ عوام ان کی بنائی گئی تصویر کو ہی حقیقی سمجھ لیں اور جو کچھ انھیں دکھایا اور سمجھایا جا رہا ہے ا سے ہی حتمی توقعات کا لباس پہنا دیں اور وہ اس میں کافی حد تک کامیاب و کامران رہے کیونکہ عوام کی اکثریت نے مائنڈ سیٹ بنا لیا تھا کہ ٢٠ اپریل کو میاں محمد نواز شریف کے اقتدار کا سورج غروب ہو جائیگا اوران کی پیسہ سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی۔

نواز شریف کو نا اہل قرار دینے سے عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب تھے کہ کرپشن کے تمام در وازے سختی سے بند ہو جائیں گے اور یوں شفافیت کے ایسے نئے کلچر کا آغاز ہو گا جس سے پاکستان پر ترقی کے نئے امکانات کھل جائیں گے لیکن بوجوہ ایسا ہو نہیں سکا۔پی ٹی آئی کے چیر مین عمران خان میاں محمد نواز شریف کو گھیر گھار کر عدالت تک تولے آئے لیکن اس کے بعد کیا ہوا اب تاریخ کا حصہ ہے۔عمران خان نے اپنا کام انتہائی ایمانداری اور دیانتداری سے سر انجام دیا تھا لیکن پاکستان کے مقدر میں ابھی وہ سحر طلوع ہونے میں وقت لگے گا جس کا خواب ہر پاکستانی اپنی آنکھوں میں سجائے ہوئے ہے۔عمران خان کو دل برداشتہ نہیں ہو نا چائیے کیونکہ کرپشن جیسے کارِ خیر کا خاتمہ اسی کے ہاتھوں سر انجام پا نا ہے۔سوال یہ نہیں ہے کہ کون جیتا اور کون ہارا بلکہ اہم سوال یہ ہے کہ کیا کرپشن کا خاتمہ ہو سکے گا؟ کیا پاکستان میں انصاف کا سورج طلوع ہو سکے گا؟اور کیا پاکستا ن میں دیانتداری کو اپنا مقام مل پائیگا؟سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ کے سربراہ آصف سعید کھوسہ نے فیصلہ محفوظ کرنے پر اعلان کیا تھا کہ سپریم کورٹ ایک ایسا فیصلہ صادر فرمائے گی جسے صدیوں یاد رکھا جائے اور انھوں نے اپنا ذاتی فیصلہ لکھ کر اپنے الفاظ کی لاج رکھ دی ہے۔انھوں نے اپنے فیصلے میں میاں محمد نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کی سفارش کی تھی لیکن ان کی تاریخ ساز رائے تاریخی فیصلہ بننے سے ایک ہاتھ دور رہ گئی۔

تاریخ کاستم تو دیکھئے کہ ایک دفعہ اختلافی فیصلہ وزیرِ اعظم ذولفقار علی بھٹو کو سولی پر چڑھنے سے بچا نہیں پایا تھا جبکہ آج کے اختلافی فیصلے سے وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف نا اہل ہونے سے بچ گئے۔یہ سچ ہے کہ پاکستانی عدالتیں میاں برادران کے خلاف فیصلہ دینے میں اتنی با جرات نہیں ہیں جتنی وہ دوسری جماعتوں کے خلاف فیصلہ دینے میں ہیں۔اپریل ١٩٩٢ میں اس وقت کے صدر غلام اسحاق خان نے کرپشن ک الزامات پر میاں محمد نواز شریف کی حکومت تحلیل کی تو سپریم کورٹ نے ان کی حکومت کو بحال کر دیاتھا اور یہی وہ لمحہ تھا جب محترمہ بے نظیر بھٹو نے ڈ کشنر یوں میں لفظ چمک کا اضافہ کیا تھا۔لوگ اب تک چمک کے لفظ کو اپنی اپنی بساط کے مطابق لباسِ معنی پہناتے رہتے ہیں لیکن اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود لفظ چمک کی چمک ابھی تک ماند نہیں پڑی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کی حکومت کو بھی دو دفعہ کرپشن کے الزامات کے تحت برخاست کیا گیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے دونوں دفعہ ان کی حکومت کو بحال کرنے سے انکار کر دیا تھا۔عدالت کے اس طرزِ عمل کے خلاف ایک نئی ٹرم بھی متعارف ہو ئی تھی اور وہ یہ تھی کہ لاڑکانہ کا وزیرِ اعظم اور لا ہور کا وزیرِ اعظم ۔بات تو محترمہ بے نظیر بھٹو نے سچ کہی تھی یہ الگ بات کہ یہ بات بہت سوں کو اچھی نہیں لگی تھی۔اگر ایسا نہ ہوتا تو اکثریتی فیصلہ سے ملک کے پہلے منتخب وزیرِ اعظم ذولفقار علی بھٹو کو سرِ دار کیوں کھینچ دیا جاتا؟جب کسی کو تکلیف پہنچتی ہے تو وہ درد سے بلبلا اٹھتا ہے اور حالتِ درد میں وہ اپنی زبان سے سچائی کا ہی اظہار کرتا ہے۔،۔

پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) اس فیصلے سے بلا واسطہ متاثر ہوئے ہیں کیونکہ پی پی پی تو اس مقدمہ میں فریق تھی ہی نہیں۔پی پی پی نے اپنی دنیا الگ بنائی ہوئی ہے۔وہ کسی ایسے جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتی جہاں اس کے بھی برہنہ ہونے کے امکانات ہوں۔میاں محمد نواز شریف کا نا اہل ہونا پی پی پی کے کئی سیاستدانوں کو بھی ننگا کرسکتا تھا کیونکہ پی پی پی کے کئی راہنما کرپشن مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔اس وقت تو حالت یہ ہے کہ پی پی پی کی اعلی قیادت،کارکن اور کئی وزرا پر اربوں روپوں کی کرپشن کے الزامات ہیںاور یہ لوگ کسی بھی حالت میں کرپشن سے توبہ نہیں کرنا چاہتے کیونکہ کرپشن ان کا اوڑ ھنا بچھونا ہے۔ سپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ پاکستان میں کرپشن کو مزید بڑھاوا دے گا کیونکہ اب تو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے بھی میاں محمد نواز شریف کو صادق و امین بنا کر پیش کر دیا ہے۔عمران خان کا موقف یہ تھا کہ آئین کی دفعہ ۔۔٦٢۔۔ ٦٣۔۔کے مطابق دنیا بھر میں اربوں روپوں کی جائدادیں خریدنے اور انھیں چھپانے کے بعد میاں محمد نواز شریف صادق و امین نہیں رہے اس لئے انھیں نا اہل قرار دیا جائے ۔ان کی اس درخواست پر کاروائی تو ہوئی لیکن آج ٢٠ اپریل کو دو کے مقابلے میں تین ججز کے اکثریتی فیصلہ نے میاں محمد نواز شریف کو نا اہل ہونے سے بچا لیاہے۔ کیا وہ واقعی صادق اور امین ہیں یا انھیں زبردستی صادق اور امین بنا یا گیا ہے؟ یہ ہے وہ سوال جو ہر کوئی ایک دوسرے دے پوچھ رہا ہے۔ جس فیصلے کے انتظار میں قوم ساری رات سو نہیں وہ ایک سطری تھا ۔اور فیصلہ یہ تھا کہ میاں محمد نواز شریف کو پیش کردہ ثبوتوں کی بنا پر نا اہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔

انھوں نے منی ٹریل میں قطری شہزادے کی جو کہانی تخلیق کی ہے اور اس سلسلے میں جو مواد عدالت میں جمع کروایا ہے عدالت اسے تسلیم نہیں کرتی ۔سات دنوں کے اندر اندر ایک جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جس میں چھ ممبران ہو ں اور جے آئی ٹی رپورٹ ساٹھ دنوں میں سپریم کورٹ میں پیش کی جائے ۔اس کے بعد فیصلہ ہو گا کہ جے آئی ٹی میں پیش کردہ منی ٹریل کی کہانی عدالت کو مطمئن کرتی ہے یا کہ نہیں اور اسی پورٹ کی بنیاد پر میاں محمد نواز شریف کی اہلیت یا ناہلیت کا فیصلہ ہوگا۔آج کے فیصلہ کے بعد مسلم لیگ (ن) بغلیں بجا رہی ہے جبکہ پی ٹی آئی دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔عدالتِ عظمی نے اپنے فیصلے میں میاں محمد نواز شریف کوجس طرح محفوظ راستہ دیا ہے عوام کی اکثریت سپریم کورٹ کے فیصلے کو عدل و انصاف کا خون کرنے سے تعبیر کر رہی ہے ۔نوازشوں کی بارش کی انتہا تو دیکھئے کہ جے آئی ٹی بنانے کا کام بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو سونپ دیا گیا ہے ۔سوچیئے کہ وہ جے آئی ٹی جس کے ممبران میاں برادران کے ذاتی غلام ہو ں گے کیا وہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف کوئی فیصلہ صادر کر سکے گی ؟ہم نے اس سے قبل بھی جے آئی ٹی رپورٹ کا حشر دیکھا ہے۔

ماڈل ٹائون واقعہ کی جے آئی ٹی کا کیا بنا ؟کیا ١٤ مقتولین کی جے آئی ٹی رپورٹ منظرِ عام پر آ سکی؟ کیا انھیں انصاف مل گیا؟۔جسٹس باقر کی رپورٹ کا جوحشر ہوا وہ کسی سے مخفی نہیں ہے لہذا یہ کیسے یقین کر لیا جائے کہ جو کچھ کئی حشروں سے ہو تا چلا آ رہا ہے وہ آئیندہ نہیں ہو گا؟پہلے تو اس بات کا خدشہ ہے کہ جن لوگوں کو جے آئی ٹی کے حکم پر عدالت میں پیش ہونے کاکہا جائیگا کیا وہ بہانہ بنا کر پیشی کی تا ریخیں التوا میں نہیں ڈالیں گے؟ آصف علی زرداری کوسر توڑ کوششوں کے باوجود کئی سالوں تک سوئیس عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا ۔وہی پرانا بہانہ دل کی بیماری۔اگر بوگس قطری خط عدالت میں پیش کیا جا سکتاہے تو بیماری اور لاغر پن کے کئی بوگس سرٹیفکیٹ بھی عدالت میں پیش کئے جا سکتے ہیں لہاذ عدالت نے حکومت کے ہاتھ میں ایسا لیور دے دیا ہے جس سے وہ قت حاصل کرنے میں کا میاب ہو جائیگی ۔٢٠ اپریل کا دن بلا شبہ میاں محمد نواز شریف کی فتح کا دن ہے اور ان کی اس فتح میں عدلیہ پہلے کی طرح پوری یکجہتی کے ساتھ میاں برادران کے ساتھ جم کر کھڑی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE
Previous Post وزیر اعظم اور ان کے بچوں کا رزق مشکوک قرار دے دیا گیا اور وہ اس پر جشن منا رہے ہیں جو کہ اخلاقی زوال کی علامت ہے، ابرار کیانی
Next Post پاناما انفیکشن اور وزیراعظم و فیملی
Panama infection and Prime Minister and Family

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.