ڈیرہ غازی خان: رینجرز، انٹیلی جنس اداروں اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی میں 10خطرناک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس دوران رینجرز کے 3 اہلکاروں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقے بستی دیدوانی میں پنجاب رینجرز، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 سے 10 انتہائی خطرناک دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں سے دو کی شناخت اصغر دیدوانی عرف استاد گورچانی اور محمد نعیم عرف وقاص دیدوانی کے نام سے ہوئی ہے۔

