counter easy hit

کراچی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی اور ساس قتل

 کراچی: سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور ساس کو قتل کردیا جب کہ شہر کے دیگر علاقوں سے بھی 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

Wife and mother in law murdered with husband's hand in Karachi

Wife and mother in law murdered with husband’s hand in Karachi

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں سڑک کنارے سے 2 خواتین کی لاشیں ملیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والی دونوں خواتین ماں بیٹی ہیں اور دونوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کرن نامی لڑکی نے 4 ماہ قبل ناصر نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی لیکن گھریلو ناچاکی پر وہ اپنے شوہر سے خلع لینا چاہتی تھی اور کرن آج جیسے ہی اپنی والدہ کے ہمراہ ملیر کورٹ جانے کے لئے نکلی تو ملزم نے فائرنگ کر کے دونوں کو قتل کردیا، ملزم ناصر کی یہ تیسری شادی تھی۔

اس کے علاوہ سہراب گوٹھ کے علاقے سے بھی جھاڑیوں سے ایک تشددد زدہ لاش ملی تھی جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جب کہ لانڈھی سے بھی ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہوئی ہے جنہیں شناخت کے لئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website