yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

لہو لہان عالم اسلام، آواز کون اٹھائے گا

MH Kazmi April 13, 2017 1 min read
Covered with blood world of Islam who will raised voice
Share this:

گزشتہ ہفتہ عرصہ دراز سے ہر روز دکھ سہتے عالم اسلام کیلئے مزید کربناکیاں دکھا کر گزرا۔ مسلم دنیا کے ایک اہم ملک شام میں بشار الاسد کی فوجوں نے اپنے ہی عوام پر کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ کیا، 100 کے لگ بھگ بچے، عورتیں اور مرد لقمہ اجل بن گئے۔ زہریلی گیسوں سے متاثرہ بچوں کی دل خراش تصویروں نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تو ساتھ ہی امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ اس جرم کی پاداش میں بشار الاسد کے اس ہوائی اڈے کو ٹام ہاک میزائلوں کے ذریعے تباہ کر چکا ہے جس سے یہ حملہ کیا گیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ امریکہ کو گزشتہ چھ سال سے بشارالاسد کے اپنے عوام پر کئے گئے مظالم پر غیرت نہیں آئی جبکہ بشار الاسد اپنے ہی ملک کی اکثریتی آبادی کو مار مار کر ملک سے نکال چکا اور ملک کو کھنڈر بنا چکا ہے۔

اگر کیمیائی حملے کے بعد کچھ شرم اور غیرت آئی تو وہ بھی ایک ویران اڈے پر میزائل برسانے تک محدود رہی اور بشار الاسد، اس کی افواج اور ان کا مرکز ہمیشہ کی طرح محفوظ رہے۔ یہ امریکہ کی عجیب منافقانہ پالیسی ہے جس سے دنیا ہمیشہ دھوکے کا شکار ہو جاتی ہے۔ حالیہ 20 سال کے عرصہ میں خصوصاً نائن الیون کے بعد مسلمانوں کا جتنا خون امریکہ نے بہایا اور مسلم دنیا میں تباہی مچائی، کیا اس کے بعد بھی امریکہ سے اس بات کی کوئی امید رکھی جا سکتی ہے کہ وہ مسلمانوں کا ذرہ بھر خیر خواہ ہو سکتا ہے۔ اگر اب بھی کسی کے ذہن میں امریکہ کے بارے میں کوئی غلط فہمی ہے کہ وہ مسلمانوں کے فائدہ کا کوئی اقدام کر بلکہ سوچ سکتا ہے تو اس کو اپنا ذہنی علاج کروانا چاہئے۔ نصف سے زیادہ شامی عوام ترکی، سعودی عرب اور دیگر ہمسایہ ملکوں اور دنیا بھر میں دھکے کھا رہے ہیں اور سارا جہاں محض تماشا دیکھ رہا ہے۔ شام کے کیمیائی حملے نے دنیا کے لب و لہجہ میں معمولی جھرجھری تو پیدا کی لیکن اس کا بھی کوئی خاص اثر نہ ہوا۔ اس ہفتے برما سے خبر آئی کہ وہاں کی اصل حکمران آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں مسلمانوں کا کوئی قتل عام نہیں ہورہا بلکہ سوچی نے یہ کہہ دیا کہ مسلمان ہی مسلمانوں کو قتل کر رہے ہیں۔

یہیں سے خبر آئی کہ برما کی فوج نے ملک کی ایک قدیم اور تاریخی مسجد شہید کردی ہے۔ ساتھ ہی برما سے بھاگتے، لٹتے اور پٹتے مسلمانوں کی خبریں بھی سننے کو ملتی رہیں۔ مقبوضہ کشمیر بھی 70 سال سے بھارت کے بدترین مظالم کی بھٹی میں جھلس رہا ہے اور جہاں اب تک 5 لاکھ سے زائد کشمیری آزادی مانگنے کی پاداش میں قبروں میں جا چکے ہیں۔ بھارتی فورسز نے ایک بار پھر آگ و خون کا کھیل رچاتے، ایک دن میں درجن بھر نوجوانوں کو گولیوں سے چھلنی کر کے شہید کر ڈالا، جبکہ زخمیوں کی تعداد سینکڑوں میں رہی۔ یہ لوگ بھارت کے جعلی و جبری ضمنی الیکشن کے خلاف سراپا احتجاج تھے جن پر ان کی زندگی ہی چھین لی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں 6 جولائی 2016ء کو معروف کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد بپا ہونے والی ظلم کی آندھی تھمنے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے اور بھارت خونریزی سے کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی چاہتا ہے جس میں نامرادہے۔ مقبوضہ کشمیر کے نوجوان تنگ آمد بجنگ آمد کی مثل بھارت کے خلاف ہتھیار اٹھا کر میدان میں اترے ہوئے ہیں اور اگر یہ نوجوان بھارت کی غاصب فوج کو قتل کریں، فوجی کیمپ تباہ کریں تو عالمی طاقتیں بلکہ اقوام متحدہ بھی فوراً مذمت کیلئے متحرک ہو جاتی ہے، لیکن کشمیری جتنے مرضی قتل ہوتے رہیں، اسے اس کی کبھی کوئی پروا نہیں، اس لئے تو اس نے 70 سال پہلے اپنے ہی ایوان میں منظور کردہ کسی قرار داد کو عملی شکل دینے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ البتہ اسی اقوام متحدہ نے مسلمانوں کے ملک انڈونیشیا اور سوڈان توڑ کر مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان بنا دیئے اور انہیں عیسائی ریاستیں قرار دے دیا۔

اسی ہفتے بھارت میں مسلمانوں پر حملوں، قتل اور جلائو گھیرائو کی خبریں بھی دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچتی رہیں کہ کیسے وہاں گائو تحفظ کے نام پر مسلمانوں کو تہ تیغ کیا جا رہا ہے۔ حالت زار یہ ہے کہ گائے کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے مسلمانوں کو بھی چن چن کر مارا جا رہا ہے اور اس پر کہیں کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔بھارت کے مسلمان بے بسی کی تصویر بنے ہیں کہ ان جیسا دنیا میں بے دست و پا، مجبور بے سہارا کوئی ہو ہی نہیں سکتا۔ اسی ہفتے بھارت میں رام نومی کا تہوار منایا گیا جس میں بھارت کے کئی علاقوں میں ہندوئوں نے اپنے جلوسوں کے ساتھ مساجد پر حملہ کئے اور اپنا مذہبی رنگ مساجد میں پھینک کر انہیں بھی اپنے رنگ میں رنگتے رہے اور مساجد میں شراب کی بوتلیں تک پھینکیں اور مسلمان زہر کے گھونٹ پی کر یہ سب سہنے پر مجبور رہے۔ اسی ہفتے بھارتی انتہا پسند ہندو رہنمائوں بشمول وشوا ہندو پریشد کے پراوین توگڑیا نے اور سادوی پراچی نے یہ تک کہاکہ انہیں بابری مسجد کی جگہ اگر رام مندر بنانے کیلئے پھانسی بھی لگنا پڑا تووہ ہیں اور وہ مسلمانوں کو نہیں رہنے دیں گے۔

اسی ہفتے عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل پر عراقی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے اپنے باپ امریکہ اور دیگر اتحادیوں کی مدد سے حملے اور قتل عام کا سلسلہ جاری رہا۔ فلوجہ شہر کی طرح اب موصل کا بڑا حصہ بھی برباد ہو چکا ہے۔ یہاں کے لاکھوں سنی مسلمان اپنے بچوں عورتوں سمیت صحرائوں میں ٹھوکریں کھا رہے ہیں، بھوک پیاس سے تڑپ تڑپ کر مر رہے ہیں۔ یہاں اصل ظلم تو داعش نامی اسی تنظیم نے بپا کیا جس نے ملک کے تمام بھاری سنی اکثریتی علاقوں پر قبضہ جما کر انہیں تباہ کرنے اور کروانے کی انتہائی قبیح و مذموم حرکت کی، کیونکہ سامنے آنے اور لائے جانے کا مقصد ہی یہی تھا۔ براعظم افریقہ خصوصاً صومالیہ وغیرہ سے خبریں آتی رہیں کہ وہاں کے مسلمان بھوک و افلاس سے انتہائی برے حالات سے دوچار ہیں۔ اسرائیل نے بھی فلسطینیوں کے قتل،گرفتاریوں اور مسجد اقصیٰ کی توہین کا سلسلہ جاری رکھا۔ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ان تمام تر معاملات میں بھی امت مسلمہ جھرجھری تک لیتی دکھائی نہیں دیتی۔ سعودی عرب نے اگرچہ مسلم امہ کے دفاع کیلئے جنگی اتحاد بنایا تو ہمارے اپنے ہی مسلمان اس کے فعال ہونے یا کوئی کام کرنے سے پہلے اس کے خلاف طرح طرح کے بیان داغنے اور اسے متنازعہ بنانے میں مصروف ہو گئے حالانکہ ان تمام لوگوں نے آج تک اسلام اور مسلمانوں کیلئے کبھی بیان دینا گوارہ نہیں کیا۔ انہیں جنرل راحیل شریف کی کمانڈ پر اعتراض ہے لیکن ان کی زبان سے مسلمانوں کیلئے کبھی ایک لفظ نہیں نکلتا۔

کیسی درد ناک صورتحال ہے کہ پاکستان میں امت کے درد کو لے کر چلنے والے اور اس حوالے سے عالمی شعور بیدار کرنے کیلئے کوشاں امیر جماعة الدعوة پروفیسر حافظ محمد سعید اور ان کے اہم ترین رفقاء کو نظر بند کر دیا گیا، حالانکہ ان کے خلاف کہیں کوئی ایک مقدمہ اور ایف آئی آر درج نہیں ہے۔ ان کا سارا ریکارڈ صرف اور صرف مسلمانوں کے دفاع اور امت کی خدمت سے عبارت ہے۔ یہی وہ پریشان کن صورتحال ہے جس سے سارا عالم مسلسل رو رہا ہے۔ ان حالات میں ہم مسلم امہ خصوصاً پاکستان کے حکمرانوں اور عوام سے گزارش کرتے ہیں کہ اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے بڑھیں۔ جہاں اور جیسے ممکن ہے اسلام کے دفاع کا نعرہ بلند کریں۔ حافظ محمد سعید اور ان جیسے لوگوںکو رہاکریں تاکہ مظلوم مسلمانوں کو آسرا مل سکے۔ مسلم امہ اور حکمرانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ ان کی یہ داستان یہیں تک محدود رہنے والی نہیں ہے۔ یہ سلسلہ چند سال میں کہیں سے کہیں پہنچ چکا۔ اب ضرورت ہے کہ مسلمان اپنے مسائل کے حل کے لئے اکٹھے ہوں اور ہر سطح پر اپنا اپنا کردار ادا کریں ،وگرنہ داستان تک بھی نہ ہو گی داستانوں میں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Power crisis and lying ruling
Previous Post بجلی کا بحران اور جھوٹے حکمران
Next Post لو کلبھوشن بھارتی بیٹا قرار
Take kulbhushan as Indian son declare

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.