yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

آئی سی سی آئین، ترامیم ناکام بنانے کیلیے بھارتی جوڑ توڑ شروع

MH Kazmi April 12, 2017 1 min read
ICC constitution, failed to make amendments Indian start manipulative
Share this:

نئی دہلی: بھارت نے آئی سی سی آئینی ترامیم کی کوشش ناکام بنانے کیلیے جوڑ توڑ شروع کردیا، آسان ترین ہدف بنگلادیش کو نئے سبز باغ دکھانے کا منصوبہ بنالیا گیا۔

ICC constitution, failed to make amendments Indian start manipulative
ICC constitution, failed to make amendments Indian start manipulative

رواں ماہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی میٹنگ شیڈول ہے جس میں کونسل کے آئین میں ترامیم  اور ریونیو شیئرنگ ماڈل کی منظوری دی جائے گی، دولت کی وجہ سے دنیا کا مضبوط ترین بھارتی بورڈ ان اصلاحات کی روز اول سے ہی مخالفت کررہا ہے، فروری میں ہونے والے اجلاس میں اس وقت اس کی کوششیں رائیگاں ہوگئی تھیں جب 10 میں سے 8 بورڈز نے تحریک کے حق میں ووٹ دیا، اب بھارت نے زیادہ ممبران کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش میں باہمی سیریز کے جال ایک بار پھر پھیلانا شروع کردیے ہیں۔ دوسری جانب بورڈ میں تعینات سپریم کورٹ کی مقرر کردہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی اسی سلسلے میں بدھ کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن سے میٹنگ طے ہے، بی سی بی نے پہلے تو قرارداد کے حق میں ووٹ دے دیا مگر اب اس کی جانب سے مخالفت کیلیے پر تولے جارہے ہیں۔ اس میٹنگ میں آئی سی سی اصلاحات اور ریونیو شیئرنگ کے بارے میں مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش ہوگی۔ علاوہ ازیں کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے اجلاس میں بورڈ حکام کو بھی شرکت کیلیے کہا گیا ہے، ان میں قائم مقام صدر سی کے کھنہ، جوائنٹ سیکریٹری امیتابھ چوہدری اور خازن انیرادھ چوہدری شامل ہیں،آخری اطلاعات تک ان میں سے کسی نے بھی میٹنگ میں شریک ہونے کی تصدیق نہیں کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بگ تھری کی حمایت کرنے پر بھی بی سی سی آئی نے نہ صرف بنگلہ دیش میں جاکر سیریز کھیلی بلکہ اس کا ایک برسوں پرانا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اپنے ملک میں ایک ٹیسٹ کیلیے بنگال ٹائیگرز کی میزبانی بھی کی تھی، اس میں ویرات کوہلی کی ڈبل سنچری سے تقویت پا کر میزبان سائیڈ کو کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Jamil Ahmed set as deputy governor of the State Bank for 3 years
Previous Post جمیل احمد 3 سال کیلیے ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات
Next Post یو اے ای نے حلال اشیا براستہ سمندر بھجوانے کی اجازت دیدی
UAE allowed to send halal goods via sea

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.