نئی دہلی: بھارت میں ہندو لڑکی سے ملنے پر ہندو بلوائیوں نے مسلمان نوجوان کو مار مار کر ہلاک کر دیاگیا۔

India; To meet with Hindu girl Muslim boy killed at the hands of the Hindu rioters
گزشتہ روز بھارتی پولیس کے مطابق 20سالہ محمد شالک مشرقی ریاست جھاڑکھنڈ کے ضلع گوملا میں اپنی گرل فرینڈ کو اسکوٹر پر چھوڑنے کے بعد واپس آرہا تھا کہ درجنوں ہندو بلوائیوں نے اسے پکڑلیا، اسے لڑکی کے سامنے ایک کھمبے سے باندھ دیا اور کئی گھنٹے تک اسے چھڑیوں اوربیلٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک کہ اس کی موت واقع ہو گئی۔ دوسری جانب گوملا پولیس کے سربراہ چندن کمارجھا نے فرانسیسی خبرایجنسی کوبتایا کہ ہم اس بات کوکھوج لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا بلوائیوں کوکہیں لڑکی کے خاندان والوں نے تونہیں بھڑکایا تھا۔








