yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
خبریں

مادہ پرستی، معاشرتی فساد کی جڑ

MH Kazmi April 7, 2017 1 min read
LOVE, OF, WEALTH, AND, ITS, WORST, EFFECTS
Share this:

ہمارے معاشرے کی بے شمار خامیوں میں اخلاق و کردار کا فقدان سرفہرست ہے۔ اس کی وجہ صبر و برداشت کی کمی بل کہ نایابی ہے۔ اگر ان خامیوں پر قابو پالیا جائے اور اسلامی طور طریقے اپنالیے جائیں تو ایک ایسا مثالی معاشرہ تشکیل پاتا ہے جہاں ظلم و زیادتی، بداخلاقی اور بے صبری کی جگہ اَمن و سکون اور خوش حالی کا دور دورہ ہو۔

LOVE, OF, WEALTH, AND, ITS, WORST, EFFECTS ایسے معاشرے میں اگر شیطان کے بہکاوے میں آکر یا نفسانی خواہش کے باعث کسی فرد سے جرم کا ارتکاب ہوجائے تو انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے اسے ایسی عبرت ناک سزا دی جائے کہ معاشرے کے دوسرے افراد کسی جرم کی جرأت نہ کر سکیں۔

تاریخ گواہ ہے کہ انسان ہمیشہ مفاد پرست، خود غرض، نااہل اور موقع پرست قیادت کے نتیجے میں ظلم و تشدد، ناانصافی غیر مساویانہ تقسیم اور دیگر سماجی ناانصافیوں کا نشانہ بنا۔ ظالم و جابر حکم ران اور ان کے کارندے مظلوم انسانوں کو مختلف طریقوں سے ظلم کا شکار بناتے رہے۔ اس کی واحد وجہ اخلاقیات کی کمی ہے اور اخلاقیات کی کمی تبھی ہوتی ہے جب انسان اپنے مذہب سے منہ موڑ لیتا ہے۔ معاشرے کی اصلاح اور اسے انسانی اقدار کی اہمیت سے باخبر رکھنے والے مصلحین نے ہر دور میں یہ کوشش کی کہ انسان کو جس حد تک ممکن ہو گناہ اور بے راہ روی سے بچایا جائے اور اخلاقی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے۔

اخلاقی تعلیم کی اہمیت بتاتے ہوئے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا : ’’ مومنوں میں سب سے زیادہ کامل ایمان اس کا ہے جو سب سے اچھے اخلاق والا ہو۔‘‘

ابوداؤد نے فرمایا کہ اسلامی معاشرے کا فرد ہونا اور اسلامی نام رکھ لینا کافی نہیں، بل کہ مسلمان کے لیے لازم ہے کہ اچھے اخلاق کا مالک ہو۔

رسول اکرم ﷺ کا فرمان ہے: ’’ مسلمان وہ ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں اور مومن وہ ہے جس کی طرف سے اپنی جان و مال کے بارے میں لوگوں کو کوئی خوف و خطرہ نہ ہو۔‘‘

ایک حدیث مبارک میں مسلمانوں کو جانوروں کے ساتھ بھی ظلم و زیادتی سے منع فرمایا گیا ہے۔ اسلام میں جانوروں کو بھی ستانے کی اجازت نہیں بل کہ اسے بھی بہت بڑا گناہ کہا گیا ہے۔ نماز روزے کا تعلق حقوق اﷲ سے ہے، اﷲ جس سے چاہے گا اپنے حقوق کا حساب لے گا اور جس سے چاہے درگزر فرمائے گا، لیکن اخلاق کا تمام تر تعلق حقوق العباد سے ہے۔ جس نے اﷲ کے بندوں کے ساتھ پیار و محبت کا رویہ اختیار کیا، دوسروں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آتا رہا، ایثار و قربانی کا جذبہ اپنایا تو ایسے انسان سے اﷲ خوش ہوکر اسے جنت میں داخل کرے گا۔ ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ اخلاقی بلندی کا مرتبہ حاصل کرنے کے لیے دوسروں سے ہم دردی اور خیر خواہی کرے۔ کسی کے لیے تکلیف اور زحمت کا باعث نہ بنے۔

ہر انسان چاہتا ہے کہ اگر اسے کوئی مشکل پیش آئے، پریشانی ہو یا کوئی مصیبت آجائے تو دوسرے اس کے ساتھ ہم دردی کریں۔ یہ حقیقت ہے کہ انسان اپنے اخلاق و کردار سے پہچانا جاتا ہے، اچھا اخلاق اسے انسانیت کے اعلیٰ مقام پر پہنچاتا ہے جب کہ برے اور گندے خصائل اسے ذلیل و رسوا کرکے پستی میں ڈال دیتے ہیں۔ اسی لیے ایک اچھا انسان اپنے اخلاق و کردار کو بنانے اور سنوارنے کی کوشش کرتا ہے یہ اس کی شناخت اور کام یاب زندگی کے لیے بے حد ضروری ہے۔ اسی وجہ سے دین و شریعت میں بہتر اخلاق اور اچھے اوصاف کی بڑی اہمیت ہے۔

آج کے اس ترقی یافتہ دور میں بھی تعلیم کی کمی نے دنیا کے چند ممالک کو صراط مستقیم پر چلنے کے بہ جائے فرعونی و ابلیسی سانچے میں ڈھال رکھا ہے۔ تاریخ اس بات کی بھی گواہ ہے کہ ہر دور میں زمین اور اس پر بسنے والے انسانوں کو ہر قسم کے فساد سے پاک رکھنے کی ذمے داری تعلیم یافتہ لوگوں کے سر رہی ہے۔ تاہم تعلیم یافتہ افراد کا باصلاحیت، نیک سیرت، خوش اخلاق، فرض شناس اور باکردار ہونا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس میں کو ئی شک نہیں کہ تعلیم نے ہی دنیا کو ترقی کی منازل طے کرائی ہیں اور اسی کی وجہ سے دنیا بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کے بلند مقام پر پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

آرام و آسائش کی جدید ترین سہولیات میسر ہیں، انسان دنیا کو اپنی مٹھی میں کرنے اور چاند پر گھر بسانے کی سوچ رہا ہے۔ لیکن تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود دوسری طرف بداخلاقی کی اتنی پستی میں جا گرا ہے کہ اسے انسان کہنا گویا لفظ انسان کی توہین ہے۔ اگر ہم اخلاقی گراوٹ کے اسباب پر نظر ڈالیں تو یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ انسان خدا ترس ہونے کے بہ جائے مادہ پرست ہوگیا ہے۔

یہ امر انتہائی بدنصیبی کا باعث ہے کہ آج کا پڑھا لکھا انسان بھی کہیں نہ کہیں بے انصاف، بے درد، بددیانت، سنگ دل، رشوت خور، موقع پرست، کام چور، دولت کا غلام، انسانیت کا دشمن اور خود غرض نظر آتا ہے۔ یہ وہی انسان ہے جو امن و سکون کی زندگی کے بہ جائے جنگ و جدل کا رسیا اور اتحاد و اتفاق کو چھوڑ کر دولت کا پجاری بنا ہوا ہے۔ انسانیت کی خدمت کرنے کے بہ جائے دوسروں کے گلے کاٹ رہا ہے۔ پاکیزگی اور پاک دامنی کی زندگی چھوڑ کر بے حیائی کی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

مال و دولت کا حصول اور مادہ پرستی دو الگ چیزیں ہیں۔ اپنی جائز خواہشات کی تکمیل کے لیے مال و دولت انسان کی ضرورت ہے لیکن دولت کی ہوس انسان کو شرف انسانیت سے گرا دیتی ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے کائنات اور اس کی تمام چیزیں انسانوں کی سہولت اور ان کی ضروریات کی خاطر پیدا کی ہیں مگر انسان خود اپنے خالق و مالک کی مرضی کو بھول کر وہ تمام کام کرتا ہے جو ایک طرف تو اﷲ تعالیٰ کی رضا کے خلاف ہیں اور دوسرا خود اس کے اور انسانیت کے لیے بھی نقصان دہ ہیں۔ مادہ پرستی وہ مہلک مرض ہے جو انسانی اخلاق و کردار اور سماج کو متاثر کرتا ہے۔

ﷲ تعالیٰ نے انسان کو متنبہ کیا ہے اور مادہ پرستی کو اسبابِ فریب قرار دیتے ہوئے اس سے بچنے کی تاکید کی ہے۔ ﷲ تعالیٰ نے اس دنیائے فانی میں بہت سی مخلوقات پیدا کیں مگر تمام مخلوقات میں صرف انسان ہی کو اشرف المخلوقات کا اعزاز بخشا۔ اﷲ تعالیٰ نے انسان کو بہترین دل و دماغ عطا کیا اور یہی وجہ ہے کہ ایسی ایسی ایجادات عمل میں لائی گئیں جن کا تصور بھی نہ تھا۔ انسان آج ہر پل ترقی کیے جارہا ہے، ہر ملک بامِ عروج تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے۔

زمانہ قدیم سے آج تک جتنی بھی ایجادات ہوئی ہیں وہ اس بات کا زندہ ثبوت ہیں کہ انسان نے ﷲ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمت دماغ کا استعمال کیا اور اس مقام تک پہنچا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ انسان جو کل تک جہالت کی زنجیروں میں جکڑا ہوا تھا آج چاند تک پہنچ چکا ہے۔ لیکن تخلیقی کارنامے انجام دینے کے باوجود یہی انسان آج مادہ پرستی کے گہرے سمندر میں ڈوب چکا ہے اور اسی مادہ پرستی نے انسان کے اخلاق کو بری طرح متاثر کیا ہے جس سے پورا معاشرہ فساد و بگاڑ کی آماج گاہ بن گیا ہے۔

آج کے دور میں انسان ہر چیز میں مادی مفاد کو سامنے رکھ کر اس کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ مادہ پرست انسان مادی ترقی، مال و زر اور اسباب کی کثرت کو زندگی کی معراج تصور کرتا ہے، بھلے وہ خدائی ضابطوں، انسانی رشتوں اور اخلاقی قدروں کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ اور اسی وجہ سے انسانی زندگی میں توازن، اعتدال اور ہم آہنگی قائم رکھنا دشوار ہو رہا ہے۔

اگر انسان یہ سمجھتا ہے کہ مال و زر کی کثرت اسے معاشرے میں باوقار بنائے گی اور اس سے وہ راحت و اطمینان کو خرید سکتا ہے تو اس خیال اور وہم کو اپنے دل و دماغ سے نکال باہر کرے کیوں کہ انسان مادیت میں غرق ہو کر نہیں بل کہ اپنے اخلاق و کردار کو سنوار کر اور دوسرے انسانوں کے حقوق ادا کرکے ہی امن و سکون اور راحت و آرام حاصل کر سکتا ہے۔ انسان کی فطرت ہے کہ وہ ہمیشہ دوسروں کے چال چلن پر غور کرتا ہے اور خود اپنے اندر جھانک کر نہیں دیکھتا، یہی وجہ ہے کہ انسان سب کچھ حاصل کرکے بھی خوش نہیں رہ پاتا۔

لہذٰا ان تمام چیزوں پر غور کرنا ضروری ہے۔ پاکستان میں نظام تعلیم کو بدلنے کی سخت ضرورت ہے کیوں کہ آج کے نظام تعلیم نے اخلاقیات سے کنارہ کشی کرلی ہے جس کی وجہ سے ہمارے دلوں میں احساس، مروت، انسانیت، اخلاق، تحمل، اپنائیت اور برداشت نام کی کوئی چیز نہیں بچی۔ ہمیں چاہیے کہ اسوۂ رسول کریمؐ پر عمل پیرا ہوکر گفت گو میں نرمی رکھی جائے، کسی پر ظلم نہ کیا جائے، کسی کے ساتھ دھوکا، بے ایمانی اور فریب نہ کیا جائے، والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے۔ یہ وہ اخلاقی تعلیمات ہیں جنہیں اﷲ اور اس کے رسول ﷺ نے ایمان کا خاص حصہ قرار دیا ہے۔ نام سے نہیں اچھے کام سے ایک انسان مکمل انسان اور مسلمان کہلاتا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
REPENT, ON. YOUR, SIN, AND, ASK, ALLAH, FOR, FORGIVENESS
Previous Post گناہوں پر ندامت
Next Post سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر الزماں کائرہ کی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر پی پی فرانس کے سینئر راہنما عبدالستار ملک کی خصوصی شرکت اور پارٹی لیڈرز کے ساتھ خصوصی ملاقات
abdul, sattar malik, senior, leader, ppp, France, participated, in, marriage, party, of. senior, leader, and president, ppp, central, punjab, qamar uz zaman, kaira

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.