yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پارلیمانی گھوڑے

MH Kazmi March 28, 2017 1 min read
Parliamentary horse
Share this:

گھوڑا سم دار پستانیہ نسل کا جانور ہے۔ ارتقائی لحاظ کے قدیم النسل ہے اور 4000 ء قبل مسیح سے انسانوں کے تربیت و استعمال میں ہے۔گھوڑا افزائش، نسل، فنی و حربی استعمال اور دورانِ حیات مراحل کے اعتبار سینہایت دلچسپ جانور ہے۔ خیر اب تو گھوڑوں کی افزائش، نسل، تاریخ، تاریخی و جنگی اہمیت، رنگ، اور دیگر خوبیوں پر ان گنت کتابیں لکھی جا چکی ہیں حال ہیں پورے سو ورق پر مشتمل کتاب لکھی گئی ہے کہ ” گھوڑا کیسے دوڑتا ہے” جس کو اسواقِ ذوق و ادب میں کافی پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

علاقائی لحاظ سے گھوڑوں کی کئی مشہور قسمیں ہیں، جیسے عربی النسل، یونانی النسل، ہندی النسل، ترکی النسل امریکی النسل اسی طرح مزاج کے اعتبار سے بھی گھوڑوں کی چند قسمیں ہیں، جیسے جابر المزاج، مانوس المزاج، اصیل المزاج،منکسر المزاج، شریف المزاج، اور اسی طرح سیاسی اعتبار سے بھی گھوڑوں کو چند قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے جیسے شاہی گھوڑے،سلطانی گھوڑے، رحمانی گھوڑے،عمرانی گھوڑے،بکاؤ گھوڑے، بھوس بھرے گھوڑے۔ اصلی گھوڑے،نقلی گھوڑے، چھانگا مانگا کے گھوڑے، بلاول ہاؤس کے گھوڑے، شرفاء کی کھرلی کے گھوڑے۔ شرفاء کی کھرلی سے یاد آیا کہ یہ شریف خاندانوں میں تو گھوڑوں کا کاروبار شاید صدیوں سے چلا رہا ہے، کچھ شرفاء نے تو ستر اسی کی دہائی میں بھی شاید گھوڑوں کا کاروبار قطر اور دبئی سے ہی شروع کیا تھا اور انگلستان اور نجانے کہاں کہاں پہنچا دیا،اس اتنے لمبے چوڑے بین الاقوامی کاروبار کاتفصیلی جائزہ لینا تو درکنار اس کی صرف خلاصہ آرائی کے لیے حال ہی میں” سیان پتی بازار” کے بڑے بڑے دماغوں نے مل کرکوئی آٹھ نو ماہ اس منصوبے پر کام کیا ہے لیکن وہ تمام بڑے دماغ اس بین الاقوامی کاروبار کی محض خلاصہ آرائی میں ناکام و نامراد ہی دکھائی دے رہے ہیں۔

وہی شرفاء آج کل پاکستان کے سب سے بڑے اصطبلوں اور کھرلیوں کے مالک بن چکے ہیں،شرفاء نے کاروبار تو سارے ہی کر دیکھے ہیں پر جو ترقی شرفاء نے گھوڑوں کے کاروبار میں کی ہے اورجو منزلیں اور رفعتیں حاصل کی ہیں وہ تو یقینا انسانیت کی تاریخ میں بھی کسی گھڑ بان نے پہلے کبھی حاصل نہیں کی،اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ گھوڑے خواہ اصطبل کے ہوں، خواہ ریس کورس کے، خواہ میدان جنگ کے ہوں اور خواہ کھرلی کے، شرفاء سے بڑھ کر ان کی پہچان کسی اور غیرِ شرفاء کو تو ہو ہی نہیں ہوسکتی،پہلے پہل تو شرفاء نے گھوڑوں کی خرید و فروخت آبادی سے کہیں دور چھانگا مانگا میں شروع کی تھی لیکن اب توشب و روزان کے محلوں اور ڈرائنگ روموں میں گھوڑوں کی خرید فروخت زوروں پر رہتی ہے۔

خیر ہم بات کر رہے تھے گھوڑوں کی،اب تو گھوڑوں کی خرید وفروخت وطنِ عزیز میں ایک خاص صنعت کا درجہ اختیار کر چکی ہے۔سب سے اعلی نسل کے گھوڑے پاکستان میں وہی سمجھے جاتے ہیں جنہیں سعودی عرب کے شاہی خاندان یا پھر اس سے اوپر امریکی باشندگان ِ کرم کی طرف سے مہرِ تصدیق ثبت کی گئی ہو، پھر ایسے گھوڑے کب دوسرے گھوڑوں کو منہ لگاتے ہیں،ایسے گھوڑوں کے ریسنگ ٹریک بھی مخصوص ہوتے ہیں۔ کبھی وہ موٹروے کی دوڑ میں شامل ہوتے ہیں اور کبھی وہ جنگلے لگا کر ان کے بیچ و بیچ دوڑتے نظر آتے ہیں۔کبھی پانامہ کے جزیروں میں ان کی جھلک ملتی ہے تو کبھی استنبول و نیویارک کی سڑکوں پر ان کے سموں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

وطن عزیز میں پچھلے چار پانچ سال سے گھوڑوں کی مارکیٹ میں کافی مندی دکھائی دے رہی تھی۔ اب کچھ عالمی خریداروں کی موجودگی اور سیزن کی آمد آمد کی وجہ سے ان اصلی نسلی گھوڑوں کی قیمتیں اگلے تھوڑے وقت میں کافی بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ خاص طور پر وہ گھوڑے جن کے قیمتیں امریکی ڈالروں، سعودی ریالوں اور قطری دیناروں میں لگیں گی۔ پرانے وقتوں میں تو گھوڑوں کی عمر، قد، کاٹھ، رنگ، نسل، اور تخم دیکھ کر قیمت لگائی جاتی تھی، اب کے حالیہ برسوں میں گھوڑوں کی نہ تو نسل دیکھی جاتی ہے، نہ تخم و رنگ دیکھاجاتا ہے۔ بدلتے زمانوں کے ساتھ ساتھ اب تو صرف گھوڑوں کی ہنہنا ہٹ دیکھی جاتی ہے اور ان کی آنکھ کی شرم دیکھ کران کی بولی لگائی جاتی ہے۔ جس کی ہنہناہٹ میں حلاوت اور آنکھ میں شرم نام کی خوبی تھوڑی زیادہ ہو تو پھر صاف ظاہر ہے اس کا مول تو۔ ۔۔۔۔۔ جب کسی گھوڑے کی قیمت صحیح سے نہ پڑے تو وہ ہنہنانے سے بھونکنے والا گھوڑا بن جاتا ہے۔ایسے مصدوم گھوڑوں کو پاگل گھوڑا کہا جاتا ہے۔مجھے اس پر اس اعتراض یہ ہے کہ مورکھ گھوڑا تو سمجھ آتا ہے پر یہ پاگل گھوڑا کیا ہوتا ہے۔ گھوڑوں کی ایک نادر قسم ایسی بھی وطن عزیز میں ملتی ہے جن کو لوگ پرچیاں” لگا گر”، پرچیاں ”گرا کر”، اور پرچیاں” ڈال کر” لاتے ہیں۔دراصل عوام بہت غریب ہیاپنے ذاتی و خصوصی گھوڑے ان کی پہنچ سے کافی دور ہوتے ہیں ہاں البتہ عوام الناس مل جل کر ” پرچیاں ” ڈال کر کسی ایک گھوڑے کومنتخب کرتے ہیں یہ ہمارے طرف سے ریس ٹریک میں اترے گا اور ہمارے علاقے کی نمائندگی کرے گا اور ہمارا نام روشن کرے گا کہ واہ فلاں علاقے کے لوگوں نے کیا گھوڑا بھیجا ہے پر ان کا گھوڑاتو ریسنگ ٹریک میں اترنے سے پہلے ہی کسی اور شریف النفس سے مانوس ہو کر اس کے اسطبل کے چھولوں کلچوں پر لگ جاتا ہے۔

خیر معاف کیجیے گا، کلچوں والی تھوڑی سی مبالغہ آرائی ہی ہوئی ہے ہم سے۔ اصل میں گھوڑا بے چارہ اپنے انتخابی میدانِ عمل میں تھک ہی اتنا جاتا ہے کہ اسے اب ریس کورس میں ریس کی بجائے ریس کورس کی ٹھنڈی، خمار زدہ، ہواؤں سیزیادہ شغف ہونے لگتا ہے۔ امراء و رئیساء کی تھپکیوں کا مزہ زیادہ آنے لگتا ہے،دیگر علاقائی گھوڑوں کیساتھ مل کربین الاقوامی شوقین شیخوں اور گوروں کی تھاپ پر ناچنے میں بڑا مزہ آنے لگتا ہے۔ عوام الناس اور اہل علاقہ کی ریس تو بھول ہی جاتا ہے۔عوام الناس تو بس اس کی آنیاں جانیاں ہی تکتے رہتے ہیں۔ خیر چار پانچ سال تو ایسے ہی گزر جاتے ہیں۔چارپانچ سال کے بعد اب پھر گھوڑے اپنے اپنے علاقوں میں واپس جاتے ہیں تاکہ ایک بار پھر علاقائی توثیق حاصل کی کوشش میں لگ جاتا ہے تاکہ پھر کسی طرح سیریس کورس کی خمار ذدہ ،نشیلی، ہواؤں کے مزے لوٹنے کی راہیں ہموار کی جائیں۔

اس دفعہ تومارکیٹ میں چند عمرانی گھوڑے بھی اتارے جا رہے ہیں جن کے خوبیاں تو بڑی بڑھا چڑھا کر بیان کی جا رہی ہیں نایاب نسل،نوجوان عمر،دستِ غیر سے عدم مانوسیت،رنگ کی بے مثل عمدگی، لگام و زین نہایت قبلہ پسند، کہنے کو تو یہ ساری باتیں ملیں گی لیکن ذرا قریب سے دیکھیں تو وہی پرانے گھوڑوں کی تھوڑی تھوڑی لگامیں اور زینیں بدلی جا رہی ہیں اورانہیں تھوڑا رنگ روغن کی پھوار مار کر مارکیٹ میں دستیاب گھوڑوں سے بہتر اور موثر بتایا جا رہا ہے۔اس ”قحط الحصانی” کے دور میں دکھائی یہی دے رہا ہے کہ عمرانی گھوڑے میدان تو مار ہی لیں گے، پر کیا میدان ِ عمل میں یہ بھی پرانی ڈگر چھوڑ کر ریس کورس میں دوڑ پڑیں گے اور اپنے شہ سوار کو درست ثابت کریں یا پھر ہمیں اب بھی نامرادی سے اس نئے شہ سوار کے بارے میں یہی کہنا پڑے گا کہ
گرتے ہیں شہ سوار ہی میدانِ جنگ میں۔۔۔۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Hajjat ​​al - Islam Imam Mohammed Ghazali Internal Medicine
Previous Post حجة الاسلام امام محمد غزالی معالج امراض باطنیہ
Next Post وزیراعلیٰ سندھ کا پنجاب گیس لائن منصوبوں کی توسیع پر اعتراض
Chief Minister's Sindh objection to the extension of gas pipeline projects of Punjab

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.