yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستان میں میڈیا کا منفی یا مثبت کردار

MH Kazmi March 28, 2017 1 min read
Negative or positive role of media in Pakistan
Share this:

پاکستان میں میڈیا یا مثبت اور منفی دونوں طرح کا کردار ادا کرر ہا ہے لیکن بدقسمتی سے منفی کردار کا حصہ زیادہ ہے۔ میڈیا اس وقت بھرپور آزادی کے ساتھ ہر طرح کا مواد نشر کر رہا ہے۔ آزادی صحافت کے نام پر میڈیا اتنا طاقت ور ہوگیا ہے کہ اس کی غیر اخلاقی سرگرمیوں پر قابو پانا ایک مسئلہ بن چکا ہے۔

آزادی کا حق سب کو حاصل ہے لیکن اس کا صحیح استعمال سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں اس کا غلط استعمال بہت بڑھ گیا ہے۔ نیوز چینلز سب سے پہلے خبر نشر کرنے کی دوڑ میں اول آنے کےلئے غلط اطلاع لوگوں تک پہنچا دیتے ہیں۔ا ٓج کل غیر تصدیق شدہ خبریں چلانے کا تو جیسے رواج قائم ہوگیا ہے۔ جس کی حالیہ مثال لاہور میں پھیلنے والی دھماکوں کی افواہ ہے۔ جس میں پہلے ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کے بارے میں متضاد بیانات چلائے گئے اور پھر گلبرگ میں دھماکے کی خبر چلائی گئی جسے بعد میں افواہ قرار دے دیا گیا۔

چینلز کی آپسی جنگ میں عوام کو حقائق تک پہنچنے میں کافی وقت لگتاہے۔ جس سے معاشرے میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہوتا ہے۔ میڈیا خبروں کو سنسنی خیز بنانے کےلئے جھوٹ کی آمیزش سے بھی باز نہیں آتا یہاں تک کہ غیر ضروری اور نامناسب خبروں کی بھرمار کر دی جاتی ہے۔ کسی قسم کی تخریب کاری یا دھماکے کے بعد مسخ شدہ چہروں والی کٹی پھٹی لاشوں کی ویڈیوز دیکھائی جاتی ہیں اور یہ نوٹ لکھ کر کہ ”بچے اور کمزور دل کے افراد نہ دیکھیں“ یہ سمجھا جاتا ہے کہ فرض اداہوگیا۔
اسی طرح ہر نیوز چینل پر نشر ہونے والے ٹاک شوز کو کامیاب بنانے کے لئے (سچے / جھوٹے) مختلف اسکینڈلز کو اچھالا جاتا ہے اور کسی بھی ذات پر کیچڑ اچھالنے سے پہلے یہ خیال نہ کیا جاتا کہ اس شخص کے اہل خانہ پر اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے۔ یہاں تک کہ پارلیمنٹ ہاﺅس کی کرسیوں پر بیٹھنے والے معزز افراد ایک دوسرے کےلئے نہایت غیر مناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں۔ جنہیں بغیر سنسر کئے نشر کر دیا جاتا ہے۔

الیکٹرانک میڈیا عوام کو رائے قائم کرنے میں بہت زیادہ مدد فراہم کرتا ہے۔ اس لئے اعلیٰ اور موثر معلومات ہی لوگوں تک پہنچانی چاہئیں الیکٹرانک میڈیا کو تفریح کا سب سے بڑا ذریعہ کہا جاتا ہے لیکن آج کل تفریح کے نام پر عوام کے دماغوں کے ساتھ کھیلا جارہاہے۔ پاکستان میں بننے والے ڈراموں اور فلموں میں گلیمر کی بھر مار ہے جن میں دور دور تک تعلیم وتربیت کا تصور بھی نہیں ہوتا بلکہ بڑے بڑے محل اور عیش وعشرت دیکھا کر عوام کو حقیقت سے دور کیا جارہا ہے۔ فیشن کے نام پر خواتین اداکاراﺅں اور میزبانوں کو غیر مناسب لباس زیب تن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ جس کے بعد وہ مواد نشر کیا جاتا ہے جس کا ایک اسلامی ملک میں نشر ہونا قابلِ شرم بات ہے۔

پاکستان میں اسلامی اقتدار کے فروغ کے بجائے غیر ملکی ثقافت کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ ہندو رسم ورواج کو فروغ دیا جارہا ہے۔ ہماری یونیورسٹیوں میں ہولی منائی جانے لگی ہے۔ ہمارے سیاستدان مندروں میں ہندﺅں کے ساتھ ان کی رسومات ادا کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ کرسچنز کو کرسمس کی مبارکباد دینے کے ساتھ کیک بھی کاٹے جاتے ہیں اور یہ سب کچھ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا میڈیا پوری دنیا میں نشر کرتا ہے ۔ دنیا کو یہ دیکھایا جاتا ہے کس طرح ہم اسلام کے نام پر حاصل کئے جانے والے ملک میں غیر مسلموں کے غلام ہوتے جارہے ہیں۔
میڈیا کو ضابطہ اخلاقی کا پابند ہونا چاہیے اور غیر جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے فرائض سرانجام دینے چاہئیں۔ اگر میڈیا میں موجود اپنی پاور کا غلط استعمال کرنے والے لوگوں کو سزا دی جائے تو اپنے پیشے کے ساتھ مخلص لوگ زیادہ بہتر طریقے سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں گے۔

ہمارا پرنٹ میڈیا بھی مکمل آزاد ہے لیکن کچھ حد تک وہاں صحافتی اخلاقیات اور حدود کا خیال رکھا جاتاہے۔ لیکن چند منفی عناصر یہاں پر بھی غالب ہیں۔ آج کی صحافت کا مقصد لوگوں کی اصلاح کرنے سے زیادہ پیسہ کمانا ہے۔ اشتہاری کمپنیوں کو خوش کرنے کےلئے اخبارات اور رسائل اپنے لکھاریوں کو ناراض کر لیتے ہیں کیونکہ جگہ نہ ہونے کے باعث ان کی تحریریں شائع ہونے سے رہ جاتی ہیں۔ کئی مرتبہ تو آمدن بڑھانے کےلئے بغیر تحقیق کئے ادویات تک کے اشتہارات شائع کر دیئے جاتے ہیں جن سے عوام کو نقصان پہنچتا ہے۔ معاشی استحکام حاصل کرنے کےلئے اشتہارات کے علاوہ کئی ایسے ذرائع آمدن ہیں جو اخبارات کو غیر جانبدارنہیں رہنے دیتے۔

Journalism

Journalism

بعض اوقات معاشی فائدے کےلئے واقعات کی جانبدار رپورٹ دی جاتی ہے۔ اکثر مسائل کو غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اس طرح کرنے سے مختلف اخبارات کی خبروں میں تضاد پیدا ہوجاتا ہے۔ جس سے عوام صحیح اور غلط کا فیصلہ نہیں کرپاتی ۔ کئی اخبارات پسند نہ پسند کی بنیاد پر بھی عوام کو دھوکہ دیتے ہیں۔ خاص طور پر سیاست کے میدان سے آنے والی خبروں کو اس انداز سے پیش کیا جاتا ہے کہ پسندیدہ پارٹی کے رہنماﺅں کے بیانات کو نمایاں دکھایا جاتا ہے جو مختلف پارٹیوں کو آپس میں لڑوانے کا باعث بنتے ہیں۔ ذاتی مفاد کےلئے عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اگر اخبارات اور رسائل کی مدد سے عوام کی رہنمائی کی جائے تو انہیں کسی بھی مسئلے پر غلط یا منفی رائے قائم کرنے سے بچایا جاسکتا ہے۔ اصل حقائق جاننے کی صورت میں عوام بہتر فیصلے کرنے کے قابل ہوگی اور ملک درست سمت میں چلنے لگے گا۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Button battery toys or death equipment
Previous Post بٹن بیٹری کھلونے یا موت کا سامان
Next Post دہشتگردوں کے لیے عام معافی کا اعلان
Amnesty announcements for terrorists

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.