yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

عام انتخابات کی تیاری

MH Kazmi March 27, 2017 1 min read
Preparing for elections
Share this:

یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سیاسی جماعتیں انتخابی اکھاڑے میں کود پڑی ہوں۔ میاں نوازشریف جگہ جگہ افتتاح کر رہے ہیں اور سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں بلاول ہاؤس میں ڈیرے ڈال دیئے ہیں ۔ وہ جب سے پاکستان آئے ہیں ”اَوکھے اَوکھے” بیانات دے رہے ہیں ۔ ویسے اُن کے بیانات ہیں بہت مزیدار ۔ مثلاََ یومِ پاکستان کے موقعے پر اُنہوں نے فرمایا کہ حکمران ایسے کام کرتے ہیں جِن میں کمیشن ملے ۔ حکمران سڑکیں اور پُل بنا کر کمیشن بنا رہے ہیں لیکن ہم تاریخ میں زندہ رہنا چاہتے ہیں ۔ حکمرانوں کو غریبوں کی کوئی پرواہ نہیں ۔ اُن کی نظریں صرف کمیشن پر ہیں ۔ جب بھی پاکستان بچانے کی بات آئی ہم نے ”پاکستان کھَپے” کا نعرہ لگایا ۔زرداری صاحب کا یہ بیان پڑھ کر ہم ہنسے بنا نہ رہ سکے کیونکہ” نَو سو چوہے کھا کے بلّی حج کو چلی” والا محاورہ زرداری صاحب پر بالکل فِٹ بیٹھ رہا تھا۔

یہ کوئی ڈَھکی چھُپی بات نہیں کہ محترمہ بینظیر کی وزارتِ عظمیٰ کے پہلے دَور سے لے کر اپنی صدارت کے آخری دِن تک زرداری صاحب نے مال کمانے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں گنوایا ۔ مسٹر ٹین پرسنٹ سے سنٹ پرسنٹ تک کے سفر کا ایک عالم گواہ ہے ، ملتان کے گدی نشین وزیرِاعظم اُنہی کے مفادات کی بھینٹ چڑھے اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ڈائس پہ لگے مائیک یہی کہہ کر توڑا کرتے تھے ”اگر میں نے آصف زردار کو سڑکوں پر نہ گھسیٹا تو میرا نام نہیں”۔ زَربابا چالیس چور کا نعرہ بھی خادمِ اعلیٰ نے ہی زباں زدِعام کیا لیکن جب مرکز اور پنجاب میں نوازلیگ کو دوتہائی اکثریت ملی اور کڑے احتساب کا وقت آیا تو خادمِ اعلیٰ کا دعویٰ محض خالی خولی بڑھکیں ثابت ہوا ۔ اب آصف زرداری اُن پر کمیشن کھانے کا الزام دَھر رہے ہیں لیکن ابھی تک اُنہوں نے سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات نہیں کی شاید کَل کلاں یہ بھی کہہ دیں۔

محترمہ بینظیر کی شہادت پر واقعی بلوچ سردار نے جذباتی ماحول میں ”پاکستان کھَپے ” کا نعرہ بلند کیا اور ہم پاکستانیوں نے یہ سمجھا کہ بینظیرکی شہادت کے بعد شاید پاکستان کو ایک مخلص رہنماء میسر آ گیالیکن ہوا یہ کہ اُنہوں نے واقعی پاکستان ”کھپا ” دیا اور کرپشن کی ایسی ایسی کہانیاں منظرِ عام پر آئیں کہ کرپٹ ترین لوگ بھی کانوں کو ہاتھ لگانے لگے ۔ لوگ کہتے تھے کہ” بمبینوسینما” میں ٹکٹیں بلیک کرنے والا کھَرب پتی کیسے بن گیا ؟۔

اب چونکہ اگلے انتخابات کا وقت آن پہنچا ہے اور وزیرِاعظم صاحب نے بھی اپنے اراکینِ اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں کام تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وہ خود بھی افتتاح کے بہانے جگہ جگہ جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اِسی لیے زرداری صاحب نے بھی لاہور میں ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔ یہ تو ہر کوئی جانتا ہے کہ جس نے پنجاب جیت لیا ، مرکز میں اُسی کی حکومت ہو گی ۔جب 2013ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی بُری طرح پَٹ کر دیہی سندھ تک محدود ہو گئی تو زرداری صاحب پِٹا ہوا مہرہ سمجھے جانے لگے ، تب بلاول زرداری کو سامنے لایا گیا لیکن سیاسی نَووارد بلاول محض مذاق بَن کر رہ گئے ۔ اُن کی رَومن اُردو میں لکھی گئی تقریروں کا جگہ جگہ مذاق اُڑایا جانے لگا۔ اِسی لیے زرداری صاحب نے ایک دفعہ پھر پیپلزپارٹی کی قیادت سنبھال لی اور بلاول پَس منظر میں چلا گیا ۔ تاحال تو زرداری صاحب پیپلز پارٹی کی کھوئی ہوئی ساکھ بچانے میں ناکام ہی نظر آتے ہیں اور مستقبل میں بھی ایسا ہوتا ہوا نظر نہیں آتا کیونکہ پیپلز پارٹی کے اندر عام بَد دلی پھیلی ہوئی دکھائی دیتی ہے اور پیپلز پارٹی کے پُرانے اراکین اب بھی زرداری صاحب کی بجائے بلاول کو ہی سامنے لانا چاہتے ہیںکیونکہ اُن کے خیال میں پیپلزپارٹی کا ”بیڑہ غرق” زرداری صاحب نے ہی کیا اور اب وہ رہی سہی کَسر پوری کرنے آئے ہیں ۔ اِس لیے یوں محسوس ہوتا ہے کہ کم از کم پنجاب کی حد تک پیپلز پارٹی کوئی کارنامہ سرانجام دینے سے قاصر ہی رہے گی۔

یوں تو پنجاب میں پیپلزپارٹی کا فوکس نوازلیگ ہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ پچھلے انتخابات میں پنجاب سے پیپلز پارٹی کا صفایا نواز لیگ سے کہیں زیادہ تحریکِ انصاف نے کیا اور اب بھی وہ پیپلزپارٹی سے کہیں زیادہ مقبول ہے ۔ اِس وقت تو کپتان صاحب بَنی گالہ میں آرام فرما رہے ہیں کیونکہ اُنہیں پانامہ لیکس کے فیصلے کا انتظار ہے لیکن جونہی یہ فیصلہ آیا ، وہ خواہ تحریکِ انصاف کے حق میں ہو یا نوازلیگ کے ، کپتان صاحب پوری توانائیوں کے ساتھ نکل کھڑے ہوں گے ۔ اگر فیصلہ نوازلیگ کے خلاف آیا تو کپتان صاحب کا جوش و جذبہ اور جنوں عروج پر ہوگا لیکن اگر مخالفت میں بھی آیا ، تب بھی وہ کوئی نہ کوئی بہانہ تراش کر سڑکوں پر ہوں گے ۔ ایسی صورت میں نوازلیگ کو توکچھ فرق نہیں پڑے گا لیکن پچھلے انتخابات کی طرح پیپلز پارٹی ہاتھ ملتی رہ جائے گی اور اُس کے پَلّے ”کَکھ” نہیں رہے گا۔

سندھ میں نوازلیگ کی تقریباََ وہی پوزیشن ہے جو پنجاب میں پیپلزپارٹی کی ۔ دیہی سندھ کی طرف تاحال نوازلیگ کا دھیان ہے نہ پی ٹی آئی کا، اِس لیے دیہی سندھ میںپیپلزپارٹی ہی میدان مارے گی البتہ شہروں میں صورتِ حال شاید کچھ مختلف ہو جائے کیونکہ ایم کیو ایم ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے بعد کافی حد تک کمزورہو گئی ہے اور ”الطاف بھائی فیکٹر” کے خاتمے کے بعد خوف کی فضاء بھی تقریباََختم ہو چکی ہے ۔ اگر تحریکِ انصاف اور نوازلیگ نے سندھ کے شہروں میں بھرپور انتخابی مہم چلائی تو اُنہیں حصّہ بقدرِ جُثہ ملنے کے بھرپور امکانات ہیں اور پیپلزپارٹی کو بھی کچھ نہ کچھ مِل ہی جائے گا۔ بلوچستان میں اگر نوازلیگ کے اتحادیوں (پختونخوامِلّی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی )کا ساتھ رہا تو اِس اتحاد کو حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکے گا ۔ اِس صوبے میں پیپلزپارٹی کا تو پھر بھی تھوڑا بہت ووٹ بینک ہے لیکن تحریکِ انصاف کی نہ کوئی یہاں مؤثر تنظیم ہے اور نہ ہی ووٹ بینک۔ ویسے بھی سی پیک منصوبے کی وجہ سے نوازلیگ یہاں پنجے گاڑ چکی ہے ۔ چین اور پاکستان کی دوستی معاشی انقلاب میں ڈھل چکی ہے اور دُنیا کے 52 ممالک سی پیک منصوبے میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔ یہ فیکٹر یقیناََ آمدہ انتخابات پر اثرانداز ہو گا اور عین ممکن ہے کہ بلوچستان میں نوازلیگ اکیلے ہی حکومت بنانے کے قابل ہو جائے۔

خیبرپختونخوا میں صورتِ حال بہت دلچسپ ہے ۔ یہاں تحریکِ انصاف کی حکومت سوائے زبانی دعووں کے کوئی قابلِ ذکر کامیابی حاصل نہیں کر سکی، اِس لیے بظاہر یہی نظر آتا ہے کہ اگلے انتخابات میں تحریکِ انصاف کو شدید دھچکا پہنچے گا۔ اِس صوبے کی تاریخ یہ ہے کہ ہمارے پختون بھائی ہر ٹَرم پر نئی جماعت کا ہی انتخاب کرتے ہیں۔ یہاں ہر سیاسی جماعت حکومت کا مزہ چَکھ چکی ہے لیکن اگلی ٹرم میں پختون بھائی تبدیلی کا نعرہ لگاتے ہوئے دوسری جماعت کی طرف چل نکلتے ہیں ۔ محترم عمران خاں نے تبدیلی کا نعرہ لگایا تو پختونوں نے اُن کی آواز پہ لبّیک کہا لیکن اب اُن کی مایوسی اور بَددلی اپنی انتہاؤں کو چھو رہی ہے ۔ تحریکِ انصاف اندرونی طور پر بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، اِس لیے اگر کوئی معجزہ رونما نہ ہوا تو یہ صوبہ تحریکِ انصاف کے ہاتھ سے پھسل جائے گا۔

مختصر یہ کہ 2018ء کے انتخابات میں کسی بڑی تبدیلی کے امکانات نظر نہیں آتے ۔ رہی پاناما لیکس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی بات ، اوّل تو اِس فیصلے سے نوازلیگ کو زَک پہنچنے کے امکانات معدوم ہیں لیکن اگر فیصلہ میاں نوازشریف اور اُن کے خاندان کے خلاف آ بھی گیا تو پھر بھی کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں کیونکہ ایسی صورت میں ہمدردی کا ووٹ بھی نوازلیگ کے کھاتے میں چلا جائے گاکہ یہی پاکستان کی تاریخ ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
ALI, ATIF, MUGHAL, PTI, MOST, ACTIVE, LEADER, IN, FRANCE, SAID, NAWAZ SHARIEF, DID, WORST, TO, DAMAGE, CREDIBILITY, OF, ISI, AND AT, BEING UNSUCCESSFUL, STARTED, PROPAGATE, DEVELOPMENT, AGENDA
Previous Post وزیر اعظم اور اسکے نام نہاد پالیسی ساز وزیروں نے ہندوستانی را اور دوسری دشمن ایجنسیوں کے ساتھ ملکر ملک کی دفاعی لائن کو توڑنے کی کوشش کی، اور ناکامی پر معاشی ترقی کا ڈھول گلے میں ڈال لیا، علی عاطف مغل
Next Post تعلیمی نظام اور اخلاقی گراوٹ
Education and moral decline

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.