yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سعودی شاہ ایشیائی ممالک کا تاریخی دورہ

MH Kazmi March 24, 2017 1 min read
Saudi king historic visit of Asian countries
Share this:

مملکت سعودی عرب کے فرمان روا شاہ سلمان کاایشیائی ممالک کادورہ ایک اہم پیش رفت ہے یقینی بات ہے کہ اس دورہ کے عالم اسلام اور دنیا پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔شاہ سلمان نے چین سمیت بر اعظم ایشیا کے کئی ممالک کادورہ کیا اس طویل دورے کے دوران وہ ملائیشیا، انڈونیشیا، جاپان، چین اور مالدیپ کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے دورے پر پہنچے۔ سعودی فرمان روانے اپنے اِس دورے کے دوران مختلف ملکوں کے صدور ،وزرائے اعظم اوردیگر رہنمائوںکے ساتھ دفاع، انسدادِ دہشت گردی اور اقتصادیات پر خاص طور پر گفتگو کی۔شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے تاریخی دورے کاآغازملائشیاسے کیا۔ روانگی سے قبل انھوں نے مملکت کے انتظامی امور کی نیابت ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف کے حوالے کی۔ کوالالمپور کے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال ملائشین وزیر اعظم محمد نجیب عبدالرزاق، وزیر دفاع ھشام الدین حسین اور دیگر اعلی ملائشین حکام نے کیا۔ اس موقع پر کوالالمپور میں سعودی عرب کے سفیر فھد بن عبداللہ الرشید سمیت سفارت خانے کا عملہ بھی موجود تھا۔ خادم الحرمین الشریفین کو ائرپورٹ سے ملائشین پارلیمنٹ ایک بڑے قافلے کی صورت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ لے جایا گیا۔ خادم الحرمین الشریفین نے ملائیشیا کی اعلی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیںاور ان کے ساتھ سیاسی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں شراکت داری کو بڑھانے اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے میں دونوں ملکوں کے درمیان متعدد سیاسی، اقتصادی اور تجارتی معاہدوں پر دستخط بھی کیے گے۔اس موقع پرشاہ سلمان نے کہا ہے کہ ان کا ملک دنیا بھر میں اسلامی نصب العین (کاز) کا پشتی بان ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ مملکت سعودی عرب تمام اسلامی نصب العینوں کی پشتی بان ہے اور ہم آپ کے ملک کے ساتھ مل کر مسلمانوں کو درپیش کسی بھی ایشو میں معاونت کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہیں۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے ایشیائی ممالک کے تاریخی دورے کے ضمن میں برونائی بھی گئے۔ برونائی دار الاسلام کے سلطان حسن البلقیہ نے ہوائی اڈے پر اپنے خصوصی مہمان کا استقبال کیا۔اس موقع پر سلطان حسن کے بیٹے اور برونائی کے ولی عہد شہزادہ مہتدی باللہ ، وزیر مالیات عبدالرحمن بن ابراہیم ، امور خارجہ کے وزیر لِم جوک ، وزیر توانائی و صنعت محمد یاسین اور برونائی کے دیگر ذمے داران کے علاوہ برونائی میں سعودی عرب کے سفیر ہشام بن عبدالوہاب اور سعودی سفارت خانے کے ارکان بھی موجود تھے۔ شاہ سلمان ہوائی اڈے سے قصر نور الایمان روانہ ہوئے تو شہر کی سڑکوں پر دونوں طرف کھڑے عوام نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔بعدازاں شاہ سلمان نے برونائی کے سلطان حسن البلقیہ سے ان کے محل ”قصرِ نور الایمان” میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سرکاری بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو زیر بحث لایا گیا۔سلطان حسن کی جانب سے خادم حرمین شریفین کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا جس میں برونائی اور سعودی عرب کے متعدد ذمے داران نے شرکت کی۔

ایشیائی ممالک کے دورے کی ایک اہم قیام گاہ ملائشیا تھا۔جب وہ ملائشیا پہنچے توان کاشانداراستقبال کیا گیااس موقع پر وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات اس امر کے متقاضی بھی ہیں کہ ملائیشیا وہ ملک ہو جہاں سے سعودی فرماں روا اپنے ایشیائی دورے کا آغاز کریں۔اقتصادی پہلو سے ملائیشیا کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلے میں صرف گزشتہ سال ہی تقریبا 28 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد سعودی عرب ملائیشیا کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا۔ توقع ہے کہ ملائیشیا میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے۔ بیان کے مطابق شاہ سلمان کے دورے میں متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کئے گے جن میں اہم ترین معاہدہ تیل کے شعبے میں سعودی عرب اور ملائیشیا کی عظیم کمپنیوں ارامکو اور پٹروناس کے درمیان ہے۔

علاوہ ازیںسعودی عرب اور ملائشیا نے دوطرفہ تعاون سے متعلق مفاہمت کی چار یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ سمجھوتے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے دورے کے دوسرے روز سوموار کو طے پائے ہیں۔مفاہمت کی پہلی یادداشت تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے سے متعلق ہے اور اس پر سعودی عرب کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اور موجودہ وزیر مملکت ابراہیم عبدالعزیز العساف اور ملائشیا کے وزیر صنعت وتجارت داتو سری مصطفیٰ بن محمد نے دستخط کیے ہیں۔مفاہمت کی دوسری یادداشت روزگار اور انسانی وسائل کے شعبے میں دوطرفہ تعاون سے متعلق ہے۔اس پر سعودی عرب کے وزیر محنت علی بن نصر الغافس اور ملائشیا کے وفاقی وزیر برائے انسانی وسائل داتو رچرڈ رائٹ جائم نے دستخط کیے ہیں۔دریں اثنا ملائشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کہا کہ سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو سات ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔اس سے تیل مصفیٰ کرنے کا ایک کارخانہ لگایا جائے گا۔ یہ اس ملک میں کسی بیرونی کمپنی کی جانب سے سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ایک ماہ کے طویل غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں کوالالمپور پہنچے تھے۔یہ کسی سعودی شاہ کا ایک عشرے سے زیادہ عرصے کے بعد ملائشیا کا پہلا دورہ ہے۔

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جکارتہ میں انڈونیشی صدر جوکو وِدودو سے آستانہ صدارتی محل میں ملاقات کی ہے اور ان سے دو طرفہ تعلقات ،عالم اسلام کو درپیش مسائل اور اہم عالمی امور کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے انڈونیشیا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ملاقات میں سعودی عرب کے اسلامی امور ،دعوت وارشاد کے وزیر شیخ صالح بن عبدالعزیز آل الشیخ ، وزیر مملکت ابراہیم بن عبدالعزیز العساف اور انڈونیشیا کے وزیر خارجہ رتنو لیستری پری انصاری مرسودی بھی موجود تھے۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اپنے ایشیائی ملکوں کے دورے کے اگلے مرحلے میں جاپان پہنچے۔ دارالحکومت ٹوکیو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر خادم الحرمین الشریفین اور ان کے وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔ ان کے خیرمقدم کے لیے جاپانی ولی عہد شہزادہ نیروہیٹو ، سعودی سفیر احمد یونس البراک ،دوسرا سفارتی عملہ اور اعلیٰ عہدہ دار موجود تھے۔سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی کو قوموں کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور فلسطینی تنازع ،شامی اور یمنی بحرانوں سمیت مشرقِ وسطیٰ میں درپیش تمام ایشوز کے حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ شاہ سلمان ٹوکیو میں سوموار کے روز جاپانی وزیراعظم شینزو ایبی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔انھوں نے کہا کہ ” ان بحرانوں نے خطے (مشرقِ وسطیٰ) کے استحکام اور ترقی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں ،یہ بین الاقوامی تجارت کی بڑھوتری میں حائل ہوئے ہیں اور انھوں نے دنیا میں توانائی کی بہم رسانی کے لیے خطرات پیدا کردیے ہیں”۔خادم الحرمین الشریفین نے کہا کہ ” دہشت گردی قوموں اور عوام کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑے شراکت دار ہیں اور اس جنگ میں بین الاقوامی کوششوں کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے”۔ انھوں نے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے،رواداری اور برداشت کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان پْرامن بقائے باہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

جاپان سعودی عرب کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ سعودی مملکت جاپان کو اس کی تیل کی درآمدات کا 35 فی صد سے زیادہ فراہم کرتی ہے جس کی سالانہ مالیت 45.4 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے۔ دوسری جانب جاپان سعودی عرب کو سالانہ 7.5 ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کرتا ہے۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ سعودی فرماں روا کے دورے کے موقع پر مفاہمت کی مختلف یادداشتوں اور دوطرفہ تعاون کے پروگراموں پر دستخط کیے گے۔ “العربیہ” کے مطابق دونوں ملکوں کی حکومتوں کے درمیان سعودی جاپانی مشترکہ ویڑن 2030 پر عمل درامد سے متعلق تعاون کی یادداشت ، صنعتی انقلاب کے شعبے میں کنگ عبدالعزیز سٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور جاپانی وزارت برائے صنعت ، معیشت اور تجارت کے درمیان تعاون کی یادداشت کے علاوہ آٹھ یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔ ان میں طبی نگہداشت ، سماجی ترقی اور واٹر ڈیسیلینیشن کے شعبوں سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔ جاپانی ذرائع ابلاغ سعودی فرماں روا کے ٹوکیو کے دورے کو تعلقات کی مضبوطی کے لیے ایک نادر موقع قرار دے رہے ہیں۔ توقع ہے کہ دورے میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے انسداد کا موضوع بھی زیر بحث آئے گا۔ اس کے علاوہ ویڑن 2030 کے اہداف کو یقینی بنانے کے لیے اقتصادی ، ثقافتی اور تفریحی شعبوں پر بھی بات چیت ہوگی اور سعودی جاپانی سرمایہ کاری اور سعودی جاپانی ویڑن 2030 کے سلسلے میں ایک فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ جاپانی وزیراعظم نے گذشتہ برس ستمبر میں سعودی عرب کے ویڑن 2030 منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس حوالے سے شراکت داری کے شعبوں کو جاننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ گزشتہ برس سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ٹوکیو کے دورے کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی سات یادداشتوں کے علاوہ نجی شعبے میں کئی سمجھوتوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Why and how to end the interest system
Previous Post سودی نظام کا خاتمہ کیوں اور کیسے
Next Post ملتان: آصف زرداری کی آمد متوقع، کارکنان کا جشن
Multan: Asif zardari Expected arrival, party workers celebrations

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.