کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں غیر قانونی بھرتیوں پر نیب بابر غوری کو ریڈ نوٹس جاری کرے گا۔نیب ذرائع کے مطابق کے پی ٹی
میں 1200 افراد کو ایک رات میں بھرتی کیاگیا، 125 افراد کوگریڈ 17 کےمساوی عہدے پربھرتی کیاگیا۔نیب کے مطابق غیرقانونی بھرتیوں کےالزام میں سابق جی ایم کےپی ٹی کیخلاف تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات میں پیش ہونےکیلئےبابرغوری کومتعدد نوٹس جاری کئے جاچکے، بھرتیوں کے وقت بابرغوری وفاقی وزیر برائے بندرگاہ وجہاز رانی تھے۔بابرغوری کو 25 جنوری کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کیلئے کہا گیاتھا، ان کے پیش نہ ہونےپر اب ریڈنوٹس جاری کیاجائےگا۔
MH Kazmi
25,237 ArticlesJournalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276
View All Posts