سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد مسلسل جنگی حالت سے تنگ آ کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہے اور تازہ ترین واقعہ میں پونچھ سیکٹر میں تعینات پرمود کمار نامی بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
گزشتہ چند ماہ سے بھارتی فوجیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے ذریعے اپنی حالت زار سے پردہ اٹھانے کا سلسلسہ جاری ہے جس میں عوام کو بتایا جا رہا ہے کہ کس طرح ان سے طویل ڈیوٹیاں کروائی جاتی ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں انتہائی خستہ حال کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجی افسران اہلکاروں سے اپنے گھر کی ڈیوٹیاں بھی کرواتے ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں طویل ڈیوٹیوں اور بھوک سے نڈھال ایک بھارتی فوجی نے مایوس ہو کر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پرمود کمار نامی بھارتی فوجی پونچھ سیکٹر کے سب سیکٹر منکوت میں تعینات تھا اور گزشتہ کئی ماہ سے اپنے اہل خانہ سے جدائی اور افسران کی بادشاہی سے مایوس ہو چکا تھا۔ پرمود کمار کی موت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد اب 378 ہو چکی ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روزمقبوضہ وادی میں بھارتی پولیس کی گولی کا نشانہ بننے والے نوجوان کی شہادت پر پلوامہ میں پڑتال جاری ہے اور تمام کاروباری مراکز، دکانیں اور ٹرانسپورٹ بند ہیں، مظاہرین کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا جارہا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276