yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
خبریں

’’ردّ الفساد‘‘

MH Kazmi February 25, 2017 1 min read
OPERATION, RAD UL FASAAD, BY, IKRAM SEHGAL
Share this:

OPERATION, RAD UL FASAAD, BY, IKRAM SEHGALبدھ کو لاہور میں سیکیورٹی امور سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں تمام کور کمانڈرز نے بھی شرکت کی۔ اس اہم اجلاس کی صدارت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کی اور آپریشن ’’ردّ الفساد‘‘ کے آغاز کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب میں دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی اس آپریشن کا ہدف ہے۔

’’ملک بھر‘‘ میں دہشتگردوں کے خلاف ’’بلا امتیاز‘‘کارروائی،حاصل شدہ نتائج کی حفاظت، سرحدوں کا تحفظ کے بنیادی مقاصد کے تحت اس کارروائی میں بری فوج کے ساتھ ساتھ بحریہ، فضائیہ اور دیگر سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی شامل ہیں۔ درپردہ دہشتگردوں کو مالی اعانت، پناہ گاہیں اور ہتھیار فراہم کرنے والے ان کے معاونین اور سہولت کار اس کارروائی کا مرکزی ہدف ہیں۔

17جولائی 2015ء کو ’’منظم جرائم دہشتگردی کے فروغ کا باعث‘‘ کے عنوان سے شایع ہونے والے کالم میں راقم نے لکھا تھا ’’دہشتگردی کے محرکات نظریاتی جب کہ جرم کا واحد سبب لالچ ہے، مشترکہ مقاصد کے لیے ان کا باہمی تعاون بڑھتا جا رہا ہے۔ دہشتگردوں کو مالی وسائل اور ہتھیار درکار ہوتے ہیں،’’منظم جرائم‘‘کانیٹ ورک انھیں ہتھیار، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے ذرایع اور منی لانڈرنگ جیسی سہولتیں فراہم کرتا ہے، اس میں بین الممالک اور خطے میں سرگرم اسمگلنگ مافیا بھی شامل ہے۔

دہشتگرد ’’منظم جرائم‘‘کے اس نیٹ ورک کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتے۔ منشیات کے کاروبار اور جرائم کے مراکز کے خلاف کارروائی کے بغیر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کاسراغ لگانا انتہائی دشوارہے۔ ’’منظم جرائم‘‘کا نیٹ ورک کرپشن اور بدعنوانی کے بغیر قائم نہیں رہ سکتا۔ ‘‘ اس کالم میں یہ بھی عرض کیا تھا ’’دہشتگرد تنظیمیں جرائم پیشہ عناصر کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہیں۔ایسے ہی جرائم پیشہ عناصر کبھی کبھی نظریاتی شکل بھی اختیار کر جاتے ہیں۔ دہشتگردی کو پشت پناہی فراہم کرنے والے اس منظم جرائم کے نیٹ ورک کو جب تک بھاری نقصان نہیں پہنچایا جاتا، دہشتگردی کو رسد فراہم کرنے کا راستہ بھی بند نہیں ہو گا۔‘‘

’’ضرب عضب‘‘کے نتیجے میں شمالی وزیرستان کو دہشتگردی سے پاک کر دیا گیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے پولیس کے اختیارات دینے میں تذبذب کے باوجود، رینجرز نے کراچی میں جرائم اور دہشتگردی کے خاتمے میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی۔ ہر کچھ عرصے بعد رینجرز کے اختیار میں توسیع کرتے ہوئے حکومت سندھ پس و پیش کا مظاہرہ کرتی رہی،اس رویے سے بدعنوانی، منظم جرائم اور دہشتگردی کا گٹھ جوڑ عیاں ہوتا ہے۔

’’انسدادِ دہشتگردی‘‘ کے عنوان سے 17 دسمبر 2015ء کو شایع ہونے والے اپنے ایک کالم میں لکھا تھا ’’ہم نے مذہب اور قومیت کے مابین حدّ فاصل کو دھندلا دیا ہے۔ پاکستان کا نظام سیاست ’’تقسیم کرو اور حکمرانی کرو‘‘ کے اصول پر استوار ہوا ہے۔ نسلی، گروہی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینے والے عناصر کو سخت سے سخت سزا دینی چاہیے۔ ایسے عناصر کو بلاواسطہ اور بالواسطہ مالی مدد فراہم کرنے والوں کو نشان عبرت بنانے اور خیرات کی مدد میں ملنے والے عطیات کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے۔

’’حوالہ‘‘ کے ذریعے فارن ایکسچنج ڈیلرز کی مدد سے دہشتگردوں کو فنڈز کی ترسیل کی جاتی ہے۔ رقوم کی ترسیل کی نگرانی اور ضابطے کے تحت لانے کے لیے اسے بینکوں کے الیکٹرانک پراسیس کے سپرد کرنا ہو گا۔ ‘‘دہشت گردی اور مسلح کارروائیوں میں بالواسطہ یا بلا واسطہ ملوث افراد کو بلا امتیاز سزائین دینے کی مثال قائم کرنے سے مذموم ارادے رکھنے والوں کو عبرت حاصل ہو گی۔

دہشتگردی کے خاتمے کا واحد طریقہ یہی ہے کہ سیاستدانوں، کرپشن اور منظم جرائم کے گٹھ جوڑ سے بننے والے دائرے کو توڑ دیا جائے۔ معاشی بد عنوانی، اختیارات کے غلط استعمال، فریب و دھوکا دہی، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری، عوام کی اعتماد شکنی سمیت بدعنوانی کو ہر پہلو سے قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔

جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ’’ردّالفساد‘‘پنجاب میں وسیع پیمانے پر رینجرز کی جانب سے سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے آپریشنز پر مبنی ہو گا اور اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلایا جائے گا۔ علاوہ ازیں سرحدوں کے حفاظتی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ اس آپریشن کے مقاصد میں ملک گیر سطح پر اسلحے کی ضبطی کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔ پنجاب میں ایسی ہمہ گیر کارروائی  پہلے ہی شروع ہو جانی چاہیے تھی۔ جنرل راحیل یہ کام ادھورا چھوڑ گئے۔

جنرل قمر باجوہ احتساب کی عوامی امنگوں کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔ بعض سرکاری حکام کی جانب سے مسلح اور جرائم پیشہ عناصر کی سر پرستی ایک کھلا راز ہے۔ مسلح گروہ آزادانہ اپنی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں بلکہ انھیں عطیات جمع کرنے کی بھی چھٹی حاصل ہے۔ 60 سے زاید ایسی تنظیموں اور گروپوں کے خلاف فوج کو کارروائی سے صرف سیاسی مفاد کی خاطر روکا جاتا رہا۔

پنجاب میں بارسوخ سیاسی عناصر اپنی انتخابی فتح کے لیے ایسے عناصر پر انحصار کرتے ہیں، جواباً یہ گروہ اپنی مرضی کے ’’ضابطے‘‘ لاگو کر کے اپنے کرم فرماؤں کا ووٹ بینک بڑھاتے ہیں۔ بہت کوشش کی گئی کہ پنجاب کو مسلح افراد سے پاک تسلیم کر لیا جائے لیکن یہ بات حقائق کے سراسر خلاف تھی۔

پنجاب میں پنپنے والے خطرات کے خلاف فیصلہ کُن کارروائی کا سہرا جنرل باجوہ کے سر جاتا ہے۔  ملکی مفاد میں انھوں نے دلیرانہ قدم اٹھاتے ہوئے کسی تأمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ وہ میدان میں اترے اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن دشمن عناصر اور ان کے مدد گاروں کے خاتمے کا عزم مصمم رکھتے ہیں۔

بوکھلاہٹ کا شکار اس کارروائی کے مخالفین سیاسی مداخلت کی کوشش کریں گے لیکن اب محاذ کھولا جا چکا۔ اس میں کوئی ابہام نہیں کہ یہ آپریشن صرف پنجاب تک محدود نہیں رہے گا۔ ’’ردّ الفساد‘‘ میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت قبول کیے بغیر کارروائی کے ساتھ اس بات پر بھی نگاہ رکھنی ہو گی کہ شدت پسند اور مسلح عناصر کہاں کہاں مضبوط و مؤثر ہیں۔جنرل قمر باجوہ کو، دیر سے سہی، اس بات کا اندازہ ہو رہا ہے کہ ’’لو پروفائل‘‘ رہنے کا فیصلہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوا، جب کہ یہاں تاثر ہی کو حقیقت تسلیم کیا جاتا ہے۔ برقیات کے اس دور میں کام کرنا ہی نہیں بلکہ کام کرتے دکھائی دینا بھی ضروری ہے۔

سپہ سالار کے فیصلہ کُن انداز نے قوم کی خود سے وابستہ توقعات کو پورا کر دکھایا ہے۔ ’’ردّ الفساد‘‘ کے آغاز سے ایک بار پھریہ واضح ہو گیا ہے کہ دہشتگردی کی بیخ کُنی اب ہمارا قومی مقصد ہے۔ جنرل باوجوہ کا انداز اپنے پیش رو سے مختلف ہو سکتا ہے، لیکن حالات نے ثابت کیا ہے کہ مسائل کا گہرا ادارک رکھتے ہیں اور ان سے نمٹنے کا بھرپور عزم اور صلاحیت بھی۔

اکرام سہگل

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
FAITH, OF, OUR, ANCESTORS, WAS, WEAKENED, THAN, US, BY, WUSAT ULLAH KHAN
Previous Post کیا اسلاف کا ایمان کمزور تھا ؟
Next Post تاریخ خاموش نہیں رہتی
HISTORY, NEVER, BECOME, SILENT, BY, ABDUL, QADIR,HASSAN

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.