yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

‘کراچی کو 10 منٹ میں بند کروانا اب ممکن نہیں’

MH Kazmi February 20, 2017 1 min read
IT, IS, NOT, POSSIBLE, NOW, TO, SHUT, DOWN, KARACHI, IN, 10, MINUTES, GOVERNOR, KARACHI, ZUBAIR UMAR
Share this:

صوبہ سندھ کے نو منتخب گورنر محمد زبیر نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں حالات اب کافی بہتر ہوچکے ہیں اور شہر کو 10 منٹ میں بند کروانا اب ممکن نہیں ہے۔

خصوصی انٹرویو میں محمد زبیر نے کراچی میں بدامنی کا ذمہ دار ماضی کی حکومتوں کو قرار دیا اور کہا کہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور میں شہر کی ‘چابیاں’ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے حوالے کردی گئیں۔انھوں نے کہا کہ ‘آج کراچی کو کوئی 10 منٹ تو کیا، 10 ماہ میں بھی بند نہیں کروا سکتا’۔تاہم محمد زبیر نے کہا کہ صورتحال اب بھی بہت نازک ہے اور اگر کراچی آپریشن سے ذرا بھی توجہ ہٹائی گئی تو حالات پھر سے خراب ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اب فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ کسی سیاسی جماعت کو شہر کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔گورنر سندھ نے بتایا کہ ماضی میں بہت سی حکومتوں نے اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر شہر میں سیاسی جماعتوں کو کھلی چھوٹ دی، جن میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سرِ فہرست ہیں، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور میں بھی متحدہ کو مکمل آزادی تھی۔

‘رینجرز آپریشن کا اسٹریٹ کرائم سے تعلق نہیں’

حالیہ دنوں میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد زبیر کا کہنا تھا کہ رینجرز آپریشن کا اسٹریٹ کرائم سے کوئی تعلق نہیں، یہ کام پولیس کا ہے جس نے شہر میں ان واقعات کی روک تھام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن اس مقصد کے لیے اسے کچھ وسائل کی کمی کا بھی سامنا ہے۔

اس سوال پر کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کراچی پولیس کسی قسم کی سیاسی مصلحتوں کا بھی شکار ہے؟ انھوں نے کہا کہ حال ہی میں ان کی آئی جی سندھ سے ملاقات ہوئی ہے جس میں واضح پیغام دیا گیا کہ کہ اگر کسی بھی جگہ پر ایسا کچھ ہے تو اس کا خاتمہ کیا جائے اور یہی اصول رینجرز کے لیے بھی ہے کہ کسی سیاسی جماعت کے لیے نرمی کا مظاہرہ نہ کیا جائے، چاہے وہ مسلم لیگ (ن) ہی کیوں نہ ہو۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اس وقت صوبائی حکومت میں نئی ٹیم ہے، جبکہ سب سے مشکل کام نائن زیرو پر کارروائی کرنا تھا اور یہ کام پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ نہ صرف جرائم پیشہ افراد، بلکہ افغانستان میں موجود دہشت گردوں کو شہر میں اپنا نیٹ ورک قائم کرنے سے روکا جائے تاکہ امن کے قیام کا جو ہمارا مقصد تھا وہ پورا ہوسکے۔

‘متحدہ لندن کو اب سیاست کی اجازت نہیں دیں گے’

گورنر سندھ محمد زبیر نے یہ بھی واضح کیا کہ اس وقت کراچی کی تمام سیاسی جماعتیں ایک بات پر متفق ہیں کہ اب شہر میں متحدہ لندن کو سیاست کرنے کی کسی بھی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔

انھوں نے کہ ‘اب متحدہ لندن کو لندن میں ہی سیاست کرنی چاہیئے، کراچی میں اس کی کوئی اجازت نہیں دے گا’۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تاریخ پر نظر ڈالی جائے گی تو وہ لوگ شرمندہ ہوں گے جنہوں نے ‘الطاف برانڈ آف پولیٹکس ‘ کو شہر میں سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی۔

گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی طرح ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ایک ہونے کی کوشش کریں گے تو پھر متحدہ پاکستان کا وجود بھی ختم ہوجائے گا۔


Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
PARTICULAR, FORCE, WILL, BE, PREPARED, TO, PROTECT, BORDER, AREAS, OF, SINDH, AND, BALUCHISTAN
Previous Post سندھ-بلوچستان سرحد کیلئے خصوصی فورس کی تجویز
Next Post آئی پی ایل نیلامی میں پاکستان دشمنی کی نئی مثال رقم
INDIA, HAS, SET, ANOTHER, EXAMPLE, IN, ENMITY, WITH, PAKISTAN, BAN, ON, IMRAN , TAHIR, IN, IPL, NEXT, EDITION

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.