yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

مشرق وسطیٰ، دہشت گردی اور پاکستان

MH Kazmi February 20, 2017 1 min read
MIDDLE, EAST, TERRORISM, AND, PAKISTAN, BY, ZAMURAD, NAQVI
Share this:

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکا کے شکر گزار ہیں کہ اس نے امریکا کا حقیقی چہرہ دکھا کر ہماری زندگی کو آسان بنا دیا ہے۔ خامنائی نے کہا کہ ٹرمپ نے اس بات کی تائید کر دی ہے جس کو ہم 30 سال سے دوہرا رہے تھے کہ امریکا کا حکمرانی کا نظام سیاسی، معاشی، اخلاقی اور سماجی طور پر کرپٹ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی کرپشن کا حقیقی چہرہ ہے۔

ادھر ہزاروںایرانیوںنے تہران میں  انقلاب ایران کی سالگرہ کے موقعہ پر امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ اس موقعہ پر ایران میں ایک درجن مظاہرے ہوئے۔ تہران میں مظاہرین  سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں ایرانیوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ امریکی صدر کی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

وائئٹ ہاؤس کے نئے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ ایرانی عوام کو عزت سے مخاطب کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ ان کو اپنے دھمکی آمیز بیان پر پچھتانا پڑے۔ جب کہ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران جوہری ڈیل پر امریکا سے دوبارہ مذاکرات نہیں کرے گا۔ جیسا کہ ہمیں پتہ ہے کہ موجودہ ری پبلیکن قیادت اسرائیل نواز ہے۔

جوہری ڈیل کو منسوخ کرنا اتنا آسان نہیں کیونکہ اس کے پیچھے یورپی یونین، برطانیہ، روس اور چین ہیں۔ اب امریکی انتظامیہ کا پورا زور اس بات پر ہے کہ اس معاہدے میں ایسی ترامیم کی جائیں جس سے ایران بے دست و پا ہو جائے۔ اس مقصد کے لیے اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کر چکے ہیں جو پہلے ہی ان کے ہم خیال ہیں لیکن اصل مسئلہ یورپین یونین اور برطانیہ کی حمایت ہے۔ جس کے لیے اسرائیلی وزیراعظم 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر حاضری دے چکے ہیں لیکن برطانیہ نے اس حوالے سے ان کی کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی۔

اس حوالے سے ایک  امریکی جریدے نے کہا ہے کہ یمن کی سرزمین امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو صدر ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ کا آغاز یمن سے ہو گا ۔ یہ جنگ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کی حاکمیت قائم کرنے کے لیے لڑی جائے گی۔ مشرق وسطیٰ میں  اسرائیل مخالف قوتوں کا خاتمہ کر دیا جائے۔ یوں مشرق وسطیٰ کے وسائل پر سامراجی کنٹرول مکمل ہو جائے گا۔

یہ بھی کہا جارہا ہے کہ داعش افغانستان میں اکٹھی ہو رہی ہے۔ اب اس کا رخ پاکستان کی طرف ہے۔دوسری طرف امریکی صدر ٹرمپ داعش کو نشانہ بنانے والے ہیں، اب ہو گا یہ کہ داعش جب پاکستان میں داخل ہو گی تو پیچھے پیچھے ٹرمپ کو آنے سے بھی کوئی نہیں روک سکے گا۔ ہمارے یہاں بڑے بڑے لوگ جن میں وزیر داخلہ بھی شامل ہیں کئی مرتبہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں۔ جب کہ باخبر لوگ کافی عرصے سے خبردار کر رہے تھے کہ داعش پاکستان میں منظم ہو رہی ہے۔

ہمارے وزیر داخلہ کا موقف ہے کہ داعش عربی تنظیم ہے اس کا پاکستان سے کیا تعلق۔ یہ تو عراق اور شام تک محدود ہے۔ اب سیہون شریف خود کش دھماکے نے ثابت کر دیا ہے کہ داعش نہ صرف پاکستان میں وجود رکھتی ہے بلکہ اس کا وسیع پیمانے پر پاکستان میں نیٹ ورک ہے۔ جب تحریک طالبان پاکستان کو پاکستانی فوج نے شکست دینا شروع کی تو اس وقت سے ہی طالبان اور اہم طالبان لیڈروں نے داعش میں شمولیت اختیار کرنا شروع کر دی۔ یعنی طالبان کا ڈھانچہ اور نیٹ ورک راتوں رات اپنا لیبل تبدیل کرتے ہوئے داعش میں بدل گیا۔

داعش ہو یا القاعدہ یا طالبان یہ کسی اور کے نہیں اصل میں امریکا کے اسٹرٹیجک اثاثے ہیں جن کے ذریعے سوویت یونین کو شکست دی گئی۔ کسی کی جرات نہیں کہ وہ ان اسٹرٹیجک اثاثوں کو مکمل طور پر ختم کر سکے۔ وقتی طور پر دہشتگردی کم ہو گی لیکن دوبارہ سے پھر پوری قوت سے سامنے آئے گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے حالیہ5 دنوں میں 8دہشتگرد حملوں پر جب یہ کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کیا جائے گا تو اس پر بعض حضرات تڑپ اٹھے۔  یہ لوگ اب بھی دہشتگردوں کی مذمت نہیں کرتے۔ حالیہ دہشتگرد حملوں میں جماعت الاحرار، داعش اور تحریک طالبان پاکستان ملوث ہیں۔ لیکن مجال ہے کہ ان دہشتگرد گروہوں کی  انھوں نے مذمت کی ہو۔

ماضی میں دہشتگردوں کے جانے پہچانے حمایتی پھر سے میدان میں آ چکے ہیں۔ ان کا وہی پرانا موقف ہے کہ دہشتگردی یہ نہیں بلکہ یہود و ہنود کر رہے ہیں۔ یہ ان کے حمایتی ہی تھے جنہوں نے کئی سال  ان کے خلاف آپریشن نہیں  ہونے دیا۔

پاکستان کو عراق ایران کی طرح کے حالات سے دوچار کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ اس وقت صرف ایک ہی قوت ہے جو پاکستان کو اس صورت حال سے بچا سکتی ہے، وہ ہے صرف اور صرف عوام کی قوت۔ عوام اگر ان دہشتگرد گروہوں پر اپنی گلی محلہ ہمسایہ اور شہروں میں کڑی نظر رکھیں گے تو پھر پاکستان یقینی طور پر بچ سکتا ہے۔

40 برس پہلے مشرق وسطیٰ سے پاکستان تک جس سازش کا آغاز ہوا۔ 2017ء میں وہ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔

سیل فون:۔0346-4527997

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
HOW, TO, ALIVE, BOOK, CULTURE, BY, ZAHEER AKHTAR, BEDI
Previous Post کتاب کلچر کیسے زندہ ہوسکتا ہے؟
Next Post ’ایران امریکی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں‘
IRAN, IS, NOT, AFRAID, OF, THREATS, BY, USA

Related Posts

What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.