yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

دہشت گردی اور ریاستی بیانیہ

MH Kazmi February 20, 2017 1 min read
TERRORISM, AND, STATE, DECLARATION, BY, MAQTDA, MANSOOR
Share this:

طویل خاموشی کے بعد خودکش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ جنوری کے آخری ہفتے میں کرم ایجنسی سے شروع ہونے والی دہشت گردی کی نئی لہر لاہور، پشاور اور شبقدر کے بعد سیہون تک پہنچ گئی۔ عثمان مروندی بالعروف لعل شہباز قلندرؒ کے مزارکے احاطے میں ہونے والے خودکش حملے میں 80 زائرین جاں بحق اور 250 سے زائد زخمی ہوئے۔ اسی روز ڈیرہ اسماعیل خان اور آواران میں بھی دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ پانچ دنوں میں 8 دہشت گرد حملوں میں ڈیڑھ سو کے لگ بھگ انسانی جانیں ضایع ہوئیں، جب کہ ساڑھے 300 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ مزارات اور درگاہوں کو نشانہ بنایا جانا دراصل خطے کے ثقافتی ورثے اور مذہبی روایات پر حملہ ہے۔ جب کہ مذہب کے نام پر ہونے والی دہشت گردی ریاستی بیانیہ اور انتظانی ڈھانچے کی مکمل طور پر ناکامی ہے۔

یہ طے ہے کہ واقعات، حادثات اور سانحات ایک دم رونما نہیں ہوتے، بلکہ وقت ان کی برسوں پرورش کرتا ہے۔ جو حکمرانوں اور منصوبہ سازوں کے غلط فیصلوں کا شاخسانہ ہوتے ہیں۔ یہ ایک حقیقت ہے کہ صاحبِ بصیرت قیادتیں جرأتمندانہ فیصلوں کے ذریعے اپنے ملک ومعاشرے کو بدترین حالات سے بھی نکال لیتی ہیں، جب کہ کوتاہ بین، موقع پرست اور سیاسی عزم سے عاری قیادتیں معاشرے کو بحرانوں کی دلدل میں پھنسا دینے کا باعث بنتی ہیں۔

پاکستان جس مذہبی شدت پسندی اور متشدد فرقہ واریت کی عفریت کا شکار ہے، اس کی جڑیں کئی دہائیوں کے غلط فیصلوں اور کوتاہ بینی میں پیوست ہیں۔ وہ فیصلے جو فکری اور تہذیبی نرگسیت کے تحت مختلف اوقات میں کیے گئے، ان پر آج بھی تسلسل کے ساتھ اصرار کیا جارہا ہے۔ یہ پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے کھلا چیلنج بن گئے ہیں۔

ریاستی منصوبہ ساز یہ تسلیم کرنے پر آمادہ نہیں کہ ریاست کے منطقی جواز کے حوالے سے فروری 1949 میں قرارداد مقاصد کی شکل میں جو بیانیہ تشکیل دیا گیا تھا، وہ اب قابل عمل نہیں رہا ہے۔ وہ یہ بھی تسلیم کرنے پر تیار نہیں کہ اس بیانیہ کو بھٹو مرحوم کی جانب سے کی گئی دوسری آئینی ترمیم نے مہمیز لگائی، جب کہ جنرل ضیاالحق کے اقدامات کی وجہ سے مذہبی شدت پسندی اور متشدد فرقہ واریت کی راہ ہموار ہوئی۔

سرد جنگ کے زمانے میں وقتی مفادات کے حصول کی خاطر جو فیصلے کیے گئے تھے، وہ آج اس ملک کے عوام کے لیے ایک عفریت بن چکے ہیں۔ مگر ان منصوبہ سازوں میں اتنا سیاسی عزم وجرأت نہیں کہ وہ سخت گیر فیصلے کرتے ہوئے ٹھوس اور پائیدار اقدام کرکے اس فرسودہ بیانیہ سے جان چھڑا سکیں۔

ریاستی منتظمہ کے فکری ابہام اور دہرے معیار کا اندازہ کراچی آپریشن سے لگایا جاسکتا ہے، جہاں کچی بستیوں میں موجود کالعدم تنظیموں کے محفوظ ٹھکانوں اور دینی مدارس میں پروان چڑھائی جانے والی فرقہ وارانہ اور مسلکی منافرت کو نظر انداز کیا گیااور آپریشن کا رخ ایک سیاسی جماعت کی طرف ہو گیا۔اس جماعت کا نمدہ کسنے کے ساتھ اس کے حصے بخرے کرنے کی کوشش جاری ہے۔ حالانکہ کراچی بدامنی کیس کے حوالے سے عدالت عظمیٰ میں مسلح ونگز رکھنے والی پانچ جماعتوں کی فہرست جمع کرائی گئی تھی۔ لیکن سب کے خلاف آپریشن نہیں ہوا۔

عجب طرفہ تماشا ہے کہ حکومت کو یہ علم تو ہوتا ہے کہ فلاں بلاگر بیرون ملک سے لاہور پہنچ گیا ہے۔ کون سا بلاگر کس شہر میں ہے۔ انھیں حسب ضرورت ملک کے مختلف شہروں سے اٹھا بھی لیا جاتا ہے۔ مگر دہشت گرد کہاں سے آرہے ہیں اور کہاں تباہی پھیلانے والے ہیں، اس کا علم ہوجانے کے باجود کوئی مناسب کارروائی کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی۔ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ پر مذمتی بیان دینے کے سوا کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔

ریاستی منتظمہ اور منصوبہ سازوں کا دہرا معیار اپنی جگہ، سیاسی جماعتیں بھی مذہبی شدت پسندی کے مسئلے پر فکری ابہام کا شکار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) اس مسئلے پر منقسم ہے۔ اس کا ایک دھڑا کسی حد تک سخت گیر کارروائی کا حامی ہے، جب کہ دوسرا دھڑا آج بھی ان عناصر کے لیے نرم گوشہ رکھتا ہے۔ تحریک انصاف ان متشدد عناصر کے ساتھ مذاکرات پر مسلسل  زور دیتی رہی ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ میں اس نے ایک مخصوص مکتبہ فکر کے مدرسہ کو 30 کروڑ روپے کی گرانٹ دے چکی ہے، جب کہ ایک مذہبی جماعت خیبر پختونخوا میں اس کی اتحادی ہے۔ اس لیے تحریک انصاف سے مذہبی شدت پسندی کے خلاف واضح سوچ کے ساتھ کسی ٹھوس لائحہ عمل کی توقع عبث ہے۔

پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ اس عفریت کا سامنا کرسکیں۔ ایم کیو ایم اربن سندھ میں اس عفریت کا راستہ روکنے کی صلاحیت رکھتی تھی، مگر اب وہ اس پوزیشن میں نہیں رہی۔ اسٹیبلشمنٹ نے اس کی کمر توڑ کر اربن سندھ میں مذہبی شدت پسندوں کے لیے میدان صاف کر دیا ہے۔ یوں پورا ملک اب ان عناصر کی زد میں آچکا ہے۔ لہٰذا موجودہ صورتحال میں دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کا کوئی امکان نظر نہیں آرہا۔

اب دوسری طرف آئیے۔ ایک مخصوص نقطہ نظر مزارات اور درگاہوں سے جڑی مذہبی اقدار  کو بدعت اور گمراہی سمجھتا ہے۔ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ بنیادی دینی اصول اپنی جگہ مسلمہ، لیکن ہر خطے کی اپنی مذہبی اقدار ہوتی ہیں۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ برصغیر میں اسلام کی تفہیم و تشریح عرب اور ایران میں کی جانے والی تشریحات سے قطعی مختلف ہے۔ یہاں 8 سو برس سے صوفیا کی تعلیمات سے جڑی مذہبی اقدار رائج ہیں، جو ثقافتی شکل اختیار کرچکی ہیں۔

اہم دینی اراکین نماز، روزہ، زکوٰۃ اور حج کے ساتھ اس خطے کے عوام صوفیا کے لیے دلی عقیدت رکھتے ہیں۔ صوفیا کے عرس عقیدت و احترام سے منائے جاتے ہیں، جب کہ صوفیانہ کلام کو قوالی اور کافی کے انداز میں جب گایا جاتا ہے، تو شرکا ذوق وشوق سے سنتے ہیں۔ اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ امیر خسروؒ سے شاہ لطیفؒ تک ہر صوفی شاعر کسی نہ کسی ساز کا موجد بھی ہے۔

اس صورتحال کا ایک دوسرا پہلو یہ بھی ہے کہ مزارات اور درگاہوں سے ویسے تو سماج کے ہر طبقے کے لوگ عقیدت رکھتے ہیں، لیکن وہاں آنے والوں کی اکثریت ان غریب ومفلس اور نادار لوگوں کی ہوتی ہے، جن کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوتا ہے۔

ان مزارات پر چلنے والے لنگر ان کے پیٹ کی آگ بجھانے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ پھر ایسے بیمار بھی یہاں آتے ہیں، جن کے پلے علاج معالجہ کے لیے دمڑی نہیں ہوتی۔ وہ اس امید پر یہاں پڑے ہوتے ہیں کہ ان بزرگوں کی کرامات کے طفیل انھیں مرض سے شفا مل جائے، لیکن اصل مسئلہ علاج معالجہ کے لیے پیسے کا نہ ہونا ہوتا ہے۔ چنانچہ مزارات اور درگاہوں پر حملہ دراصل ان غریب اور نادار لوگوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔

شہباز قلندرؒ کے مزار پر حملے کے بعد بیشتر مزارات بند کردیے گئے ہیں۔ اس کی وجہ سے ان سے وابستہ لاکھوں نہیں تو کم از کم ہزاروں افراد کی دو وقت کی روٹی ضرور بند ہوگئی ہے۔ بہت سوں کو ان خانقاہوں کے طفیل جو چھت میسر تھی، وہ چھن گئی ہے۔ سوال یہ ہے کہ ایک ایسے معاشرے میں جہاں ریاست عوامی فلاحی کاموں میں دلچسپی نہ رکھتی ہو، حکمران لوٹ کھسوٹ میں لگے ہوئے ہوں، وہاں اس قسم کی کارروائیوں کے ذریعے غریب، مفلس اور نادار لوگوں کو کس راہ پر لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

بشکریہ: مقتدا منصور ایکسپریس

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post خوئے غلامی کا شکار بیورو کرپٹ
Next Post خصوصی انسان
PARTICULAR, HUMAN, BEINGS, BY, RAO, MANZAR, HAYAT

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.