yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    بین الاقوامی خبریں
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

اسٹینڈ اَپ کامیڈین نے کراچی ادبی میلے کی ‘کامیابی کا راز’ بتادیا

MH Kazmi February 13, 2017 1 min read
Standup, comedian, told, the, inside, story, of, Karachi, literary, festival
Share this:

کراچی: بیچ لگژری ہوٹل میں منعقدہ کراچی لٹریچر فیسٹیول میں جب مقبول شخصیات کی نقل اتارنے والے کامیڈین سید شفاعت علی نے اسٹیج سنبھالا تو دور دور تک شائقین کے قہقہوں کی آوازیں سنی گئیں۔

شفاعت علی آج ٹی وی پر ‘فور مین شو’، جیو ٹی وی پر ‘بنانا نیوز’ اور چینل 24 پر ‘میرے عزیز ہم وطنوں’ جیسے شوز میں کام کرچکے ہیں، تاہم انہیں مقبولیت اُس وقت ملی جب ان کی پاکستانی سیاست دانوں عمران خان، بلاول بھٹو کی نقل اتارنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔پشاور میں پیدا ہونے والے شفاعت علی نے 5 سال کراچی میں کام کیا اور آج کل وہ لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔کراچی میں ادبی میلے کے دوران رکھے گئے ایک سیشن میں شفاعت علی پرفارمنس کے آغاز میں اسٹیج کے درمیان میں رکھی ایک کرسی پر بیٹھ گئے اور اپنا تعارف کچھ یوں کروایا، ‘ہیلو، میرا نام شفاعت علی ہے اور یہ (سامنے گارڈن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) مجھے دربارِ اکبری جیسا لگ رہا ہے’۔انہوں نے کہا ‘ایسا پہلی بار ہوا ہے جب مجھے کراچی کے ادبی میلے میں ایک سیشن کے لیے مدعو کیا گیا، اس سے قبل میں اُن لڑکوں میں تھا جو پیچھے کھڑے رہ کر لڑکیوں کو دیکھتے تھے’۔انہوں نے کراچی ادبی میلے کے حوالے سے کہا کہ ‘یہ اس فیسٹیول کا سب سے بڑا راز ہے، مشہور شخصیات اس میلے میں شرکت کرتیں، لڑکیاں اس میلے میں اُن مشہور شخصیات کو دیکھنے آتیں، لڑکے اس میلے میں اُن لڑکیوں کو دیکھنے آتے اور اس طرح یہاں 13 ہزار کی تعداد جمع ہوجاتی’۔

سید شفاعت علی نے مزید کہا کہ ‘مجھے نہیں معلوم تھا کہ کراچی ادبی میلہ ہوتا کیا ہے، میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے یہاں مدعو کیا جائے گا اور بڑے بڑے لوگ مجھے سُننے آئیں گے، لیکن ایسا بھی ہوجاتا ہے’۔یہاں سے شفاعت علی نے کراچی بمقابلہ لاہور جیسے موضوع پر گفتگو کا آغاز کیا اور کہا ‘اس بحث کو آج ختم کردیتے ہیں، کراچی میں کام کے لوگ ہیں، لاہور میں ہر کوئی باس ہے’۔اس دوران آگے کی صف میں موجود لڑکیاں سیفلی لیتی رہیں اور ایک دوسرے سے کہتی رہیں کہ شفاعت علی بہت کیوٹ اور مزاحیہ ہیں۔اپنے اگلے مرحلے میں شفاعت علی نے ناظرین سے وی وی آئی پی فلائٹس کے حوالے سے بات کی اور دیگر سیاست دانوں اور گلوکاروں جیسے عمران خان، نواز شریف، شہباز شریف، جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، سعد رفیق، خواجہ آصف، الطاف حسین، بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری، شہزاد رائے، ابرارالحق اور پٹھانے خان کی بھی نقل اتاری۔ان کی جانب سے ان گلوکاروں اور سیاست دانوں کی اتاری جانے والی نقل نے شائقین کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Ediel, British, singer, got, five, grammy, award
Previous Post ایڈیل کے نام 5 گریمی ایوارڈز
Next Post حنا شاہ نواز قتل: کیس نے نیا موڑ اختیار کرلیا
Hnia, shahwaza, case, overturned

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.