yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروعفرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع
    بین الاقوامی خبریں
    • ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیںماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں
    • ایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرارایران کی امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی تردید، مذاکرات کی خبریں غلط قرار
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرارسپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ: طلاق کے حق کے استعمال پر بیوی کو قتل کرنے والے مجرم کی سزائے موت برقرار
    • ایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرارایم کیو ایم پاکستان کی نئے صوبوں کے قیام کی مہم تیز، سندھ کو سب سے مضبوط کیس قرار
    کاروبار
    • امریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہامریکا اور پاکستان کی دوطرفہ تجارت 2025 میں 8 ارب ڈالر سے تجاوز، نٹالی بیکر کا لاہور دورہ
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

شاہان مغلیہ کا طلسماتی اور رومانی فن تعمیر

MH Kazmi February 11, 2017 1 min read
Spectral and romantic architecture of Mughal kings
Share this:

شاہان مغلیہ نےجہاں اپنے بے پناہ فہم و فراست اور تدبر سے جنوبی ایشیا کی بکھری ریاستوں اور مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو تقریباً تین صدیوں تک ایک لڑی میں پروئے رکھا اور ایک عظیم الشان تہذیب وتمدن کی بنیاد ڈالی وہیں دنیا کو ایک انوکھے اور دلکش رنگ ڈھنگ سے روشناس کروایا۔

مغل اعظم کا نام زمانے بھر میں شان و شوکت حشمت و جبروت کی علامت بن گیا۔ ہر طرف اسی کے نام کا ڈنکا بج رہا تھا۔ دنیا بھر کے بادشاہوں کے سفیر جب کئی ماہ کے انتظار کے بعد مغل شہنشاہ کے سامنے پیش ہوتے تو کروفر کے سامنے وہ ششدر رہ جاتے۔

پہلے چھ شہنشاہ غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک تھے شہنشاہ بابر سے شہنشاہ اورنگ زیب تک تقریباً پونے دو سو سال تک برصغیر نے ناقابل یقین حد تک ترقی کی اور دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔زبان و ادب ہو فن تعمیرات ہو غرض تہذیب وتمدن کا کوئی پہلو تشنہ نہ رہا۔

اردو زبان بھی تو شاہان مغلیہ کا ہی تحفہ ہے۔برصغیر کے چپے چپے پر شاہان مغلیہ کے طلسماتی اور رومانی فن تعمیر کے نشانات موجود ہیں۔تاج محل تو ان میں سے صرف ایک ہے جس کو عجائبات میں شمار کیا جاتا ہے جس کو کبھی پتھر میں غزل کہا جاتا ہے تو کبھی ابدیت کے رخسار کا لافانی آنسو۔

ایک فرانسیسی دانشور پیرلوتی نے 1900 میں ہندوستان کا دورہ کیا اور ایک کتاب لکھی جس کا نام تھا”ہندوستان انگریزوں کے بغیر” ۔لوتی کو اس کی ادبی خدمات کی بنا پر اکیڈیمی آف فرانس کی رکنیت دی گئی جو فرانس کے دانشوروں کے لئے سب سے بڑا اعزاز ہے۔

وہ مغل فن تعمیر اور ثقافت کے بارے میں لکھتا ہے۔جدید مغربی آرٹ کم و بیش اس حسن کاری اور آرائش کے فن کی نقل ہے جو سترھویں صدی میں ہندوستان میں پروان چڑھا۔ مغل تہذیب و تمدن کے بارے میں فرانس کی اکادمی کے ممتاز رکن کی یہ رائے بہت اہم ہے اور ہمیں یاد دلاتی ہے کہ مغرب نے مشرق سے جو کچھ سیکھا اسے مغربی دانشور ابھی بھولے نہیں۔

ایک اور جگہ لوتی مغلوں کی عظمت کے اعتراف میں لکھتا ہے “عظیم مغل شہنشاہ جن کی عظمت داستان پارینہ بن گئی ان شاہان مغلیہ نے یہ عمارات بنوائیں جو اس عظیم الشان مملکت کے فرماں روا تھے جس کی مثال تاریخ عالم میں شاید ہی کہیں ملے”

تاج محل کو وہ دنیا کے عجائبات میں قرار دیتا ہے اور لکھتا ہے “تاج جسے ساری دنیا نے دیکھا ہے اور اس کی عظمت کو تسلیم کیا ہےکہ تاج عجائبات میں اے ہے. فرگوسن مغل فن تعمیر کا شیدائی ہے اور اسے دنیا کا بہترین تہذیبی سرمایہ قرار دیتا ہے۔

افسوس آج کے نام نہاد دانشور اپنے کالموں اور ٹی وی پروگراموں میں انگریز اور ہندو مورخین کی پروپیگنڈے پر مبنی کتابیں پڑھ کر تحقیق کئے بغیر نئی نسل کو بھی اپنے اسلاف کے عظمتوں سے دور کر رہے ہیں.ایسے نام نہاد دانشوروں کو تو احساس زیاں جاتا رہا ہےکیونکہ غیرت اور حمیت ان کے یہاں سے رخصت ہو چکی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Thar Desert, environment affected from the wooden coal
Previous Post صحرائے تھر میں لکڑی کے کوئلے سے ماحول متاثر
Next Post افغانستان سے دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ
Terrorists attacked at check post from Afghanistan

Related Posts

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

ماسکو پر 600 ڈرونز کا تاریخی حملہ، رات بھر کی بمباری میں 6 ہلاکتیں

August 16, 2026
فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

فرانسیسی خفیہ اداروں کی زد میں مردانہ بالادستی کا نظریہ، دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے طور پر نگرانی شروع

August 16, 2026
اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

اسپین میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 2 خواتین ہلاک، 2 معصوم بچے زخمی

August 16, 2026
مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

مجرد زندگی کا انتخاب: فرانس میں محبت کی تلاش ترک کر کے خود سے شناسائی کا سفر

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.