yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    بین الاقوامی خبریں
    • چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

آج کی سیاست ایک مزاحیہ کھیل

MH Kazmi February 9, 2017 1 min read
A hilarious game is today politics by Nusrat Javed on today
Share this:

کئی دوستوں نے مجھے فون کئے ہیں۔ صرف طنزیہ انداز میں یہ معلوم کرنے کے لئے کہ میں کس قسم کا سیاسی رپورٹر ہوں،جس کے کالموں سے یہ اندازہ ہی نہیں ہورہا کہ چودھری شجاعت حسین کی دوبئی میں پرویز مشرف سے ایک طویل ملاقات ہوچکی ہے۔پیرپگاڑا بھی اس شہر میں تھے۔ اشارے ملے ہیں کہ مشرف،چودھری برادران اور پگاڑا صاحب کی مسلم لیگ متحد ہوکر نواز لیگ کا مقابلہ کرنے کے لئے اصلی تے وڈی مسلم لیگ بن جائیں گی۔وہ تینوں،ایک ہوگئیں تو مصطفیٰ کمال کی ہٹی اور متحدہ کے پاکستان کہلانے والے ورژن سے ابھی تک کٹے ہوئے ایم کیو ایم کے ورکر اور ووٹروں کا ایک بہت بڑا گروہ بھی اس جماعت میں شامل ہوسکتا ہے۔یہ ہوجائے تو چودھری شجاعت اپنے ٹھنڈے مگر محبانہ مزاج کی بدولت آصف علی زرداری کو اس جماعت کے ساتھ آئندہ انتخابات کے لئے اتحاد کیلئے نہ سہی تو کسی نہ کسی نوعیت کی سیٹس ایڈجسٹمنٹ پر آمادہ کرسکتے ہیں۔یہ سب ہوگیا تو آنے والے انتخابات میں سہ رخی مقابلے ہوں گے۔ کوئی ایک جماعت بھی واضح اکثریت حاصل نہیں کر پائے گی۔نظر بظاہر یہ انتظام نوازشریف کو کمزور کرنے کے لئے سوچا جارہا ہے۔ اصل نشانہ اس کا مگر عمران خان اور تحریک انصا ف ہیں جو اب تک ’’باریاں‘‘ لینے والے سیاست دانوں کا حقیقی متبادل نظر آرہے تھے۔
میرے دوستوں نے جو نقشے کھینچے میں انہیں اطمینان سے سنتا اور بالآخر یہ کہہ کر فون بند کرنے کی اجازت طلب کرنا شروع ہوجاتا کہ کسی ایسے موضوع میں کوئی نئی بات اپنے کالم میں کیسے لکھ سکتا ہوں جس کے بارے میں ایک تفصیلی منصوبہ نظر بظاہر بن چکا ہے۔ بہتریہی ہوگا کہ انتظار کرلیا جائے۔میری اس بات کو مگر دوست بدترازگناہ والا عذر قرار دیتے ہیںجس کا الزام میری جھکی طبیعت کو دیا جاتا ہے۔
مجھے یہ دعویٰ کرنے میں ہرگز کوئی شرمندگی نہیں کہ پاکستان کی موجودہ سیاست ایک مزاحیہ کھیل بن چکی ہے۔ اس کے بارے میں قنوطی اور جھکی ہوئے بغیر رہا ہی نہیں جاسکتا۔ کئی مہینوں سے پانامہ-پانامہ والا ایک سوپ اوپرا چل رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے روبرو اس کی اقساط پیش ہوتی ہیں۔قطری شہزادے کے خط اور اسحاق ڈار کا اعترافی بیان ’’ڈرامائی موڑ‘‘پیدا کرتے ہیں۔تحریک انصاف اور حکومتی میڈیا سیل کے لئے کام کرنے والے چند لوگ جو ایڈیٹ باکس کے مہاکلار مانے جاتے ہیں پیر سے جمعہ اس ڈرامے کی کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اس کہانی کی جزئیات کو تفصیل سے بیان کرنے کے لئے شام 7بجے سے رات 12بجے تک ہمارے عقل کل بنے اینکرخواتین وحضرات اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہیں۔
ہمارے دن اس ڈرامے کی بدولت کافی ’’اچھے‘‘ گزررہے تھے۔بدقسمتی سے جسٹس عظمت سعید بیمار ہوگئے۔ڈرامے میں تعطل آگیا تو ہماری نگاہ دائیں بائیں دیکھنے پر مجبور ہوگئی۔تعطل کے اس وقفے میں دوبئی میں ہوئی ملاقاتوں نے توجہ حاصل کرلی اور متحدہ کے سلیم شہزاد بھی کئی برس کی جلاوطنی چھوڑ کر کراچی تشریف لے آئے۔
پرویز مشرف یقینا ایک خوش نصیب شخص ہیں۔9سال تک اس ملک پر ڈٹ کر راج کیا۔2008ء کے انتخابات کے بعد گارڈ آف آنرز لے کر اس ملک سے مگر رخصت ہوگئے۔2013ء کے انتخابات میں حصہ لینے تشریف لائے تو چند مقدمے ان کے گلے پڑگئے۔نواز شریف حکومت نے ان مقدمات کو توانا بنانے کی کوشش کی تو بہادر شاہ ظفر کی حکومت میں تبدیل ہوگئی۔ مشرف صاحب کمر سیدھی کروانے ایک بار پھر بیرون ملک چلے گئے۔ رقص کو کبھی اعضاء کی شاعری کہا جاتا تھا۔اب دریافت ہورہا ہے کہ وہ فزیوتھراپی کا ایک مؤثر ذریعہ بھی ہے۔مشرف صاحب بھی اسے استعمال کرنے پر مجبور ہورہے ہیں۔ربّ کریم سے فریاد ہے کہ ان کی کمر سیدھی ہی رکھے۔
سیدھی کمر کے ساتھ بھی لیکن پرویز مشرف صاحب کے لئے وطن لوٹنا کافی مشکل ہوگا۔پانامہ-پانامہ کی بدولت نوازشریف صاحب کو اپنی تین نسلوں کی دولت اور اثاثوں کا حساب دیتے ہوئے کئی سخت اور تکلیف دہ سوالوں کا جواب دینا پڑرہا ہے جو بسااوقات مضحکہ خیز سنائی دیتے ہیں۔
آصف علی زرداری کی پارٹی ابھی بھی سندھ میں ’’حکومت‘‘ چلارہی ہے۔ اس جماعت کے سربراہ کے بچپن کے دوست ڈاکٹر عاصم کو کمر میں بھی بہت تکلیف ہے۔ اگست 2015ء سے مگر وہ مسلسل عدالتوں اور ہسپتالوں کے چکر لگارہے ہیں۔ضمانت پر رہائی بھی حاصل نہیں کر پائے۔پھر ایک ’’ڈالرگرل‘‘ بھی تو ہے۔ سپریم کورٹ کے ایک حکم کے باوجود اس کا نام ابھی تک ای سی ایل پر موجود ہے۔
ان سب حقائق کے ہوتے ہوئے یہ ممکن ہی نہیں رہاکہ سیدھی ہوئی کمر کے ساتھ پرویز مشرف صاحب وطن تشریف لائیں اور انہیں عدالتوں کے روبرو ویسے ہی سوالات کا سامنا نہ کرنا پڑیں جو ان دنوں شریف خاندان کا مقدر بنے نظر آرہے ہیں۔قانون کی مجبوری بن چکی ہے کہ وہ سب کے لئے برابر نظر آئے۔اس سے مفر ممکن ہی نہیں رہا۔
ایم کیو ایم کے سلیم شہزاد بھی قانون کی یہ مجبوری سمجھ نہیں پائے۔کسی نو کسی نوعیت کے این آر او کی امید میں پاکستان لوٹ آئے۔وہ کینسر جیسے موذی مرض کا نشانہ بھی رہے ہیں۔کراچی اترتے ہی مگر انہیں ایس پی رائو انوار کی تشخیص کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔تشخیص کے مراحل سے گزرنے میں کافی وقت درکار ہوگا۔اس دوران کراچی میں مردم شماری کی وجہ سے ایک نئی کھچڑی پکنا شروع ہوجائے گی۔مجھے خبر نہیں کہ وہ کھچڑی کونسی سیاسی جماعت اپنے فائدے کے لئے استعمال کر پائے گی۔خدشہ ہے کہ شاید وہ کسی کے لئے بھی ہضم کرنا بہت مشکل ہوجائے۔ میرے منہ میں خاک ،مگر اس بات کے بھی قوی امکانات موجود ہیں کہ مردم شماری کراچی کو 1980ء کی دہائی میں بہت سفاکی کے ساتھ واپس بھیج دے۔ ایسا ہوا تو مصطفیٰ کمال کی ہٹی ،متحدہ کا خود کو پاکستان کہلاتا ورژن اور سلیم شہزاد شاید باہم مل کر بھی کوئی مناسب کردار ادا نہ کر پائیں۔
عرض مجھے صرف یہ کرنا ہے کہ مشرف صاحب اور متحدہ کی باقیات کی ٹی وی پر آنیاں جانیاں سکرینوں پر رونق تو لگادیتی ہیں مگر ٹھوس سیاسی تناظر میں ان کی کوئی خاص اہمیت کی حامل نہیں۔گجرات کے چودھری برادران کا اپنا ایک حلقہ اثر اپنی جگہ موجود ہے۔ اسے مسلم لیگ (ق)جیسی وہ صورت دینا مگر ممکن نہیں رہا جو مشرف کے دور میں میسر تھی۔ایسا ممکن ہوتا تو ہمارے راولپنڈی کی لال حویلی سے اُٹھے بقراط اپنی ’’عوامی ‘‘لے کر بھی ممکنہ اصلی تے وڈی مسلم لیگ میں اپنا حصہ طلب کرنے کی کاوشوں میں مصروف نظر آتے۔ لہذا فی الوقت جو میسر ہے اسی پر گزارہ کیجئے اور ربّ سے یہ دُعا کہ جسٹس عظمت سعید صاحب جلد صحت یاب ہوں تاکہ پانامہ-پانامہ کی کہانی آگے بڑھے اور کسی انجام کو پہنچے۔

Share this:

MH Kazmi

25,238 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Fraudulent with art and artists by Miqtada Mansoor on today
Previous Post فن اور فنکار کے ساتھ دھوکا دہی
Next Post میئر کی مشکلات
Difficulties of Mayor by Javed Siddiq on today

Related Posts

چین نے پہلی بار پاکستان کو بھارت سے جنگ میں تکنیکی مدد فراہم کرنے کا اعتراف کر لیا

May 9, 2026

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.