عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ قیمت تین سو روپے اضافے سے 50 ہزار دو سو روپے ہوگئی ۔

Gold was expensive in the domestic Sarafa market
آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 1211 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے ۔ اس اضافے کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی ہوا ، جس سے فی تولہ سونے کی قیمت تین سو روپے اضافے سے 50 ہزار دو سو روپے اور دس گرام سونا 257 روپے بڑھ کر43 ہزار 28 روپے کا ہوگیا ہے۔








