yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اکیسویں صدی کے لیے مضبوط پاکستان کی تیاری

MH Kazmi January 31, 2017 1 min read
Preparing of strengthen Pakistan for the twenty-first century by Dr Waqar Yousaf Azeemi on today
Share this:

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے گذشتہ جمعہ کو وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ’’اکیسویں صدی کے لیے مضبوط پاکستان کی تیاری‘‘کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دقیانوسی سوچ کے ساتھ اور سائنس کے بغیر ہماری معیشت آگے نہیں بڑھ پائے گی۔ وزیراعظم نے یہ ہدایت بھی دی کہ پورے ملک کے تعلیمی اداروں کو جدید سہولیات اور طلبہ کو جدید علوم سے آراستہ کیا جائے۔ ’’پاکستان الائنس فار میتھ اینڈ سائنس‘‘ کے زیراہتمام وزیر اعظم ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی اس تقریب میں شاہد خاقان عباسی، سکندر حیات بوسن،  طارق فاطمی، مفتاح اسمعیل بھی موجود تھے۔

وزیر اعظم کی یہ باتیں لائق تحسین ہیں تاہم بعض نکات مزید تشریح اور طریقہ کار سے آگہی کے متقاضی ہیں۔ وزیر اعظم کی اس تقریر میں جس مقصد یا گول کا ذکر کیا گیا ہے اس کے حصول کے لیے کوئی ٹائم فریم اور کوئی روڈ میپ قوم کے سامنے نہیں رکھا گیا۔ مزید یہ کہ ذمے دار اداروں اور عہدیداروں کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

تشریح طلب یا تفہیم طلب ایک بات یہ ہے کہ حکمرانوں یا پالیسی سازوں کے ذہن میں دقیانوسی سوچ کا مطلب کیا ہے اور اس سوچ کی نمایندگی کن باتوں سے ہوتی ہے…؟ کیا اسکول کی تعلیم یا ماڈرن ایجوکیشن دقیانوسی سوچ کو تبدیل یا ختم کرسکتی ہے…؟ بعض اوقات کسی تعلیم یافتہ اور بظاہر مہذب آدمی کی کسی غیر مہذب حرکت یا عقل و خرد سے عاری باتوں پر بھی کہا جاتا ہے کہ یہ صاحب تو پڑھے لکھے جاہل ہیں۔ اس طرح کہنا واضح کرتا ہے کہ صرف حروف ابجد سے ناآشنا یا الفاظ پڑھنے اور لکھنے کی اہلیت سے محروم آدمی ہی جاہل نہیں ہوتا بلکہ جہالت ایک طرزفکر کا نام بھی ہے۔

یہ طرزفکر کسی ایک یا چند آدمیوں کی بھی ہوسکتی ہے اور کسی معاشرے کے اکثر لوگ بھی جاہلانہ فکر کے قیدی ہوسکتے ہیں۔ بعض لوگوں یا معاشروں میں سرایت کی ہوئی جہالت نہ صرف ان کی رسم بن جاتی ہے بلکہ نظریات یا عقائد کا روپ بھی دھارلیتی ہے۔ دقیانوسی سوچ فرد یا معاشرے کے لیے کئی لحاظ سے نقصان دہ ہے۔ ایک بڑا ضرر یہ ہے کہ دقیانوسی سوچ اصلاح کی مخالف ہوتی ہے اور تبدیلی کے خلاف ذہنوں میں مزاحمت کو ابھارتی ہے۔

معیشت کی ترقی اور سائنس پڑھنے سے ضروری نہیں کہ دقیانوسی سوچ سے بھی چھٹکارا مل جائے۔ بھارت اور کئی خوش حال عرب ممالک کی سماجی صورت حال ہمارے سامنے ہے۔ بھارت کے گذشتہ عام انتخابات میں بی جے پی کی مذہبی انتہا پسندانہ لہر کئی اعلی تعلیم یافتہ افراد کو بھی اپنے ساتھ بہا لے گئی۔ حالیہ امریکی انتخابات میں قوم پرستی ایک نئی شکل میں سامنے آئی۔ یہ دونوں مثالیں بھی دقیانوسی سوچ کی نمایندہ قرار دی جاسکتی ہیں۔

پاکستان کو فروغ تعلیم اور معیشت کی بہتری کی فوری اور شدید ضرورت ہے لیکن اس تعلیم اور ترقی کو پاکستانیت کے استحکام اور فروغ کا ذریعہ بننا چاہیے۔ ہمارا نظام تعلیم اچھے پاکستانی تیار کرنے والا ہو۔ ہماری معیشت کی ترقی کے ساتھ ہماری اعلی سماجی روایات کے تحفظ اور فروغ کا اہتمام بھی ہو۔

ہماری سرزمین کی تاریخ کہیں صدیوں کہیں ہزاروں برس پرانی ہے۔ مسلمانوں کی اکثریت پر مشتمل یہ خطہ دنیا کے تین بڑے مذاہب بدھ مت، ہندومت اور سکھ مذہب کے لیے بھی خاص اہمیت کا حامل ہے۔ برصغیر جنوبی ایشیا میں اسلام کی تبلیغ میں اولیا اللہ اور صوفیاء کرام کا کنٹری بیوشن سب سے زیادہ ہے۔

کئی صوفیاء نے اپنے فکر وعمل سے یہاں بسنے والوں کے دلوں میں اللہ اور رسول پر ایمان کے ساتھ ساتھ رواداری، اخلاص و بھائی چارہ کے جزبات بھی راسخ کیے۔

تاریخ کے مطالعے سے یہ حقیقت بھی بار بار سامنے آتی ہے کہ جن ہستیوں نے انسانوں کی اصلاح اور بھلائی کے لیے کوششیں کیں انھیں اپنی ہی قوم میں سے شدید مزاحمت اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ پیغمبروں اور مصلحین کے سب مخالف ناخواندہ نہیں تھے۔ ان ہستیوں کی مخالفت پہلے سوسائٹی کی اشرافیہ کی طرف سے سامنے آئی۔ بعد میں اس اشرافیہ کے زیر اثر کئی عام لوگ بھی اصلاح کے مخالفین میں شامل ہوگئے۔

انسانوں کا بھلا چاہنے والی ان ہستیوں کی مخالفت کی بڑی وجوہات دو ہیں (1) اشرافیہ کی جانب سے کسی معاشرے پر اپنا غلبہ اور اقتدار قائم رکھنا (2) کسی قوم کے عام لوگوں کا دقیانوسی سوچ سے چمٹے رہنا۔

چند صدی پہلے کی یورپی تاریخ میں ایسی مثالیں عام ملتی ہیں کہ اشرافیہ نے اپنا غلبہ قائم رکھنے اور اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے دولت کے طالب اور دنیاوی مناصب کے متمنی مذہبی پیشواؤں کی مدد بھی حاصل کی۔

ہمیں یہ بات ہمیشہ پیش نظر رکھنی چاہیے کہ دقیانوسی سوچ سے چھٹکارے اور معاشی ترقی کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہونا چاہیے کہ سماجیات میں مغرب کی نقالی کی جائے۔

ہماری قوم کئی اعلی اقدار و روایات حامل ہے۔ ان اقدار کے سرچشمے مذہبی بھی ہیں اور سماجی بھی۔ دنیا کی ہر قوم میں اچھائیاں بھی ہوتی ہیں اور برائیاں بھی، خوبیاں بھی ہوتی ہیں اور خامیاں بھی۔ اپنے مشاہدات اور تجربات کی وجہ سے میں یہ کہتا ہوں کہ پاکستانیوں میں کئی اچھائیاں اور کئی خوبیاں موجود ہیں۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ قدرت کی کئی نعمتوں اور پاکستانیوں کی کئی خوبیوں کو ہم اپنے ملک و قوم کی اجتماعی فلاح اور ترقی کے لیے استعمال نہیں کر پا رہے۔

ملائیشیا، ترکی، ویتنام، چائنا کی مثالیں دیتے ہوئے اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ پاکستان میں لیڈرشپ کا بحران ہے۔ اس ملک کو دیانت دار اور صاحب بصیرت حکمران مل جائے تو یہ قوم بہت تیزی سے ترقی کرے گی۔ میری نظر میں یہ بات جزوی طور پر درست ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو سیاسی لیڈر سے پہلے ایسے سماجی رہنماؤں کی اور بڑے اساتذہ کی  ضرورت ہے۔ ایسے رہنما جو لوگوں سے اپنے لیے ووٹ کے طلب گار نہ ہوں، وہ لوگوں کی فلاح چاہتے ہوں، لوگ بھی ان پر اعتماد کرتے ہوں اور ان کی بات ماننا اپنے لیے اعزاز سمجھتے ہوں۔

پاکستانی قوم کو ایسے نصاب تعلیم کی ضرورت ہے جو اس خطے کی تاریخ، اس کی دینی و سماجی اعلی اقدار اور وقت کے تقاضوں کو کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہو۔

صرف پڑھنا لکھنا سکھادینے سے دقیانوسی سوچ سے چھٹکارا نہیں مل پائے گا، اس کام کے لیے تعلیم سے زیادہ تربیت کی ضرورت ہے۔ یہ تربیت سماجی رہنماؤں اور ایسی ہستیوں کے ذریعے ہونی چاہیے جو پورے سماج کے لیے اساتذہ کا درجہ رکھتے ہوں۔

پاکستانی قوم کے تربیتی، تعلیمی اور سماجی امور سے آگہی، اور اس کے لیے سازگار ماحول فراہم کر نا سب سے ذیادہ سیاسی جماعتوں کی ذمے داری ہے۔ اس ذمے داری کی ادائی کے لیے پارلیمنٹ میں نمایندگی کی خواہاں ہر سیاسی جماعت کو اپنے کارکن سے لے کر علاقائی صوبائی اور قومی ہر سطح کے لیڈر کی ٹریننگ اور گرومنگ کا اہتمام کرنا چاہیے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The economy is the huge relationship by Javed Choudhry on today
Previous Post معیشت سب سے بڑا رشتہ ہے
Next Post قلم اور سیاستدان
Pen and politician by Abdul Qadir Hassan on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.