yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

سب سے پہلے امریکا؟

MH Kazmi January 26, 2017 1 min read
First of all America? by Miqtada Mansoor on today
Share this:

ڈونلڈٹرمپ نے امریکا کے 45 ویں صدر کاحلف اٹھا لیا۔رسم حلف برداری کے بعد انھوں نے جو تقریرکی، اسے مغربی ذرایع ابلاغ تو مایوس کن قرار دے رہے ہیں، جب کہ بعض پاکستانی تجزیہ نگاروں اور اخبارات نے اس خدشے کا اظہارکیا ہے کہ ان کا دور صدارت دنیا کے بیشتر ممالک کے لیے غیریقینی صورتحال اور تشویش کا باعث ہوسکتا ہے، لیکن اس تقریر میں تین باتیں خاصی اہمیت کی حامل تھیں،جن کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے،کیونکہ ان سے امریکی منصوبہ سازوں کے تبدیل ہوتے رجحانات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

اس تقریر میں انھوں نے ’’سب سے پہلے امریکا‘‘ کا نعرہ بلند کیا۔’’سب سے پہلے پاکستان‘‘ کا تصور ہمارے سابق فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف اس صدی کے آغاز میں پیش کرچکے ہیں۔ یہ تصور دراصل جدید قوم پرستانہ رجحانات کوظاہرکرتا ہے۔ جن کا مقصد گلوبلائزیشن کے تحت عالمی مفادات پر قومی مفادات کو ترجیح دیا جانا ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ امریکا میں مختلف صاحب الرائے حلقے اورتھنک ٹینکس کافی عرصے سے اس بات پر زوردیتے آرہے ہیں کہ امریکا کو عالمی جھگڑوں میں ملوث ہونے کے بجائے اپنے ملک کی تعمیروترقی کو اولیت دینا چاہیے۔اس کی کئی وجوہات ہیں۔پہلی وجہ یہ ہے کہ اکیسویں صدی کے آغازکے ساتھ دنیا یونی پولر کے بجائے ملٹی پولر ہوچکی ہے اور دنیا کے کئی ممالک معاشی ترقی کی دوڑ میںلگے ہوئے ہیں۔جس کی وجہ سے عالمی معیشت پرامریکی اثرات اورگرفت کمزور پڑرہی ہے جو اندرون ملک معاشی بحران کا باعث بن رہا ہے۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ امریکا کے دنیا بھرکے معاملات میں ملوث ہونے کی وجہ سے اس کی معیشت اور دفاعی صلاحیت کمزور پڑرہی ہے،جو منصوبہ سازوں کے لیے تشویش کا باعث ہے۔دوسری وجہ یہ ہے کہ تیزی سے عالمگیر ہوتی معیشت نے قومی سطحوں پر بیشترممالک کے لیے نئے مسائل پیدا کردیے ہیں، جنھیں حل کرنے میںامریکا سمیت سبھی ممالک کی قیادتوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لہٰذا دنیا بھر میں معیشت کو قومی بنانے کا رجحان زور پکڑرہاہے۔ لہٰذا امریکی منصوبہ ساز معیشت کو قومی بنانے کو اولیت دے رہے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ کا ’’ سب  سے پہلے امریکا‘‘ کا نعرہ اسی سوچ کا مظہر ہے۔

ان کی تنقید کادوسرا ہدف نیٹو تھی۔ نیٹو تنظیم شمالی اوقیانوس معاہدہ مارشل پلان کے نتیجے میں اپریل1949میں قائم کی گئی تھی۔اس تنظیم کے قیام کا مقصد مغربی یورپ سمیت بقیہ دنیا کوکمیونزم کے اثرات سے محفوظ رکھنا تھا۔ایک عمومی خیال یہ تھاکہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد جب مشرقی یورپ کے سوشلسٹ ممالک پر مشتمل وارسا پیکٹ ختم ہوگیا، تواصولی طور پرنیٹوکو بھی ختم ہوجانا چاہیے تھا، مگر امریکا نے اپنے مخصوص عالمی تزویراتی حکمت عملی  مفادات کی خاطر اسے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ نتیجتاً سرد جنگ کے بعد سے اس تنظیم کو چلانے کے لیے درکارفنڈزکا بیشتر حصہ امریکا کو دینا پڑ رہا ہے۔

جس پر امریکی منصوبہ سازگزشتہ کئی برسوں سے مسلسل اعتراض کررہے ہیں۔ ’’سب سے پہلے امریکا‘‘ کا نعرہ اسی وقت عملی شکل اختیارکرسکتا ہے، جب امریکا نیٹو میں اپنے کردارکو محدود کر لے۔چنانچہ ری پبلکن صدر نے اس مسئلے کو سیاسی ترجیح بنا کر پیش کیا ہے۔ہوسکتا ہے کہ ری پبلکن پارٹی نے نیٹوکو ختم کرنے یا اس کی تشکیل نوکا کوئی منصوبہ بنارکھا ہو۔

ان کی تقریر کا تیسرا اہم نکتہ’’ اسلامی دہشت گردی‘‘ سے نمٹنا تھا۔ یہاں انھوں نے اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح استعمال کی ہے۔جو ان کے ذہن میں پلنے والی عصبیت کوظاہرکرتی ہے،کیونکہ دنیا میں دہشت گردی صرف مسلمان نہیں کررہے، بلکہ مختلف قومیتوںاور عقائد سے تعلق رکھنے والے عناصر اس عمل میں ملوث ہیں۔

بھارت میں ہندوتوا کی تحریک شدت اختیار کررہی ہے،جس کے نتیجے میں مسلمانوں اور مسیحیوں سمیت مذہبی اقلیتوں کا حلقہ حیات تنگ ہو رہا ہے۔ برما میں امن کے پجاری کہلانے والے بدھ بھکشو بھی شدت پسندی پر اتر آئے ہیں، جنہوں نے اپنے ملک میںمسلمانوںکا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ اسرائیل کے فلسطینیوں پر مظالم کی داستان تقریباً پون صدی پر پھیلی ہوئی ہے۔ یورپ اور امریکا میں بھی بعض پیوریٹن حلقوں کی جانب سے دیگر مذاہب بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ متشدد طرز عمل کی شکایت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اب جہاں تک مسلمانوں میں شدت پسندانہ رجحانات کا تعلق ہے، تو یہ موجودہ شکل میں پہلی عالمی جنگ کے بعد اس وقت پیداہونا شروع ہوئے، جب برطانیہ نے سلطنت عثمانیہ کو انتقام کا نشانہ بنانے کی خاطر مشرق وسطیٰ میں بغاوت کی پس پردہ سرپرستی کی۔ لیکن حالیہ شدت پسندی 1980کے عشرے میںشروع ہونے والی پہلی افغان جنگ اور انقلاب ایران کے نتیجے میں پروان چڑھی۔اس کا سبب یہ تھا کہ ایک طرف امریکی منصوبہ سازوں نے مسلمانوں کے عقیدے کے ایک اہم جزو تصورجہاد کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا، جب کہ دوسری طرف ایران کے ساتھ معاندانہ رویہ اختیارکیا، لیکن جیسے ہی روسی فوجیں افغانستان سے واپس گئیں، امریکا اس خطے سے بے نیاز ہوگیا۔ وہ جنگجو جنھیںسوویت یونین کے خلاف جنگ کے لیے بھرتی کیا گیا تھا ،انھیں بے آسرا چھوڑکر چلاگیا۔ پھردسمبر1990میں امریکا نے عراق پر حملہ کر کے مشرق وسطیٰ میں پہلی جنگ شروع کر دی۔اس جنگ نے امریکا کے ان دوستوں کوبھی اس کا دشمن بنادیا، جو پہلی افغان جنگ میں اس کے معاون و مددگار رہے تھے۔

9/11کے بعد امریکا نے ایک طرف کئی برسوں کی جنگ سے زخم خوردہ تباہ حال افغانستان پر حملہ کردیا، جب کہ دوسری طرف مہلک اور انسان سوز ہتھیاروں کی موجودگی کی بے بنیاد رپورٹ پر عراق پر دوسرا حملہ کردیا۔اس نئی صورتحال نے مسلمانوں کے اس بڑے حلقے کو جو پہلی عالمی جنگ کے بعد سے مغرب کی سیاسی حکمت عملیوں کا شاکی چلا آرہا تھا اور اسرائیل کی بے جا سرپرستی نے جنھیں امریکا سمیت پورے مغرب سے متنفرکردیا تھا، اس کی نفرتوں کا لاوا پھٹ پڑا۔آج ریاستوں کے سفارتی اور سیاسی مفادات سے قطع نظر شاید ہی کوئی ایسا مسلم ملک ہو، جس کے عوام امریکا کے لیے اچھے جذبات رکھتے ہوں۔ امریکا کے ساتھ نفرت کے جذبات اس کی معاندانہ پالیسیوں کا ردعمل ہے لیکن امریکی منصوبہ ساز اس تلخ حقیقت کو سمجھنے پر آمادہ نہیں ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح کا استعمال اور اس کے خاتمے کے عزم کا اعادہ، عالمی سطح پر تنازعات کے ختم ہونے کے بجائے انھیں مزید بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔ان کا دعویٰ اورغیر ذمے دارانہ طرزدہشت گردی کی آگ کو بجھانے کے بجائے اسے مزید بھڑکا سکتا ہے۔ جو ایک نئے عالمی بحران کا باعث بن سکتا ہے۔اس حقیقت سے ایک عالم آشکار ہے کہ مشرق وسطیٰ غلط امریکی پالیسیوں کے سبب پہلے ہی آتش فشاں بنا ہوا ہے، اگر اسرائیل کی چیرہ دستیوں (بالخصوص نئی بستیوں کی تعمیر) کی مزید سرپرستی کی گئی( جیسا کہ ان کے بیانات سے ظاہر ہے)، تو مسلمانوں اور مغرب کے درمیان خلیج مزید گہری ہوجائے گی۔

جب کہ جنوبی ایشیا میں پاک بھارت تنازع میں غیر متوازن روش اس خطے میں امن کی خواہش کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ امریکی انتظامیہ چین کے اس خطے میں بڑھتے ہوئے تجارتی اورتزویراتی اثرات کو کم کرنے کے لیے بھارت کی فوجی امداد میں مزید اضافہ کر دے۔ جس کے نتیجے میں خطے میں طاقت کا توازن بد ترین انداز میں بگڑ سکتا ہے۔ افغانستان بھی امریکا کے غیر ذمے دارانہ رویوں کے باعث چاردہائیوں سے مسلسل حالت جنگ میں ہے۔ اگر موجودہ سنگین صورتحال میں غیر سنجیدگی اور تاخیری حربوں سے گریز نہیں کیا گیا، خطے میں امن کا عمل مزید الجھاؤ کا شکار ہوسکتا ہے۔

لیکن ایڈونچرکے خواہشمند ڈونلڈٹرمپ کو اپنے ہی ملک میں عوامی ناپسندیدگی اوراحتجاج کا سامنا ہے۔ان کے غیر ذمے دارانہ لب ولہجے نے ذرایع ابلاغ، بیوروکریسی اورتھنک ٹینکس کو اپنا مخالف بنا لیا ہے۔اس پرطرہ یہ کہ صنفی امتیازات اور جنسی طورپر ہراساںکرنے کے الزامات نے دنیا بھر میں خواتین کو ان کا مخالف کردیا ہے۔ ایسی صورتحال میں ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ آیا وہ اپنی مدت پوری کرسکیں گے یاوقت سے پہلے مواخذے کا شکار ہوکر قصر ابیض سے باہر ہوجائیں گے؟ اس وقت دنیا میں پائیدارامن وامان کے قیام، ماحولیاتی آلودگی پرکنٹرول اورخودامریکا کے اندر سیاسی استحکام ان کے اگلے اقدامات سے مشروط ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اپنی سابقہ روش تبدیل کرتے ہیں یا اسے جاری رکھتے ہوئے امریکا اوردنیا بھر کے لیے نئی مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The first brick by Amjad islam Amjad on today
Previous Post خشت اول
Next Post دلوں اور ذہنوں پر حاوی بیانیہ
Interplay over the hearts and minds by Nusrat Javed on today

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.