yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خشت اول

MH Kazmi January 26, 2017 1 min read
The first brick by Amjad islam Amjad on today
Share this:

شیخ سعدی نے کہا تھا

خشت اول چو نہد معمار کج

تا ثریا می رود دیوار کج

یعنی اگر معمار پہلی یعنی بنیادی اینٹ ٹیڑھی رکھ دے تو چاہے آسمان کی بلندی کو چھو لے دیوار ہمیشہ ٹیڑھی ہی رہے گی کبھی سیدھی نہیں ہو گی، یہ اصول یوں تو زندگی کے ہر شعبے پر صادق آتا ہے مگر تعلیم اور خصوصاً پرائمری تعلیم کے حوالے سے تو اس کی حیثیت اور اہمیت عالمی سچ (Universal Truth)  جیسی ہے۔ بچوں کی ذہنی ساخت اور اس کی نشوونما پر تحقیق کرنے والے سب کے سب ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ سات آٹھ برس کی عمر تک بچوں کے ذہنی رویے اور چیزوں کے بارے میں ان کے تصورات ایک ایسے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں جو زندگی بھر ان کے ساتھ چلتا ہے، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کے ترقی یافتہ معاشرے ابتدائی تعلیم پر سب سے زیادہ زور اور توجہ دیتے ہیں، یہ تعلیم اپنی ہیئت میں تکون سے ملتی جتی ہے کہ اس کے ایک زاویے پر بچہ دوسرے پر اس کا نصاب تعلیم اور تیسرے پر استاد ہوتا ہے یعنی اگر یہ تین کونوں والی اینٹ سیدھی رکھ دی جائے تو اوپر کی عمارت خود بخود سیدھی‘ خوب صورت اور پائیدار ہوتی چلی جائے گی۔ گزشتہ کئی برسوں سے یہ موضوع میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور مجھے یہ پریشانی مسلسل گھیرے رکھتی ہے کہ وطن عزیز میں پرائمری تعلیم کا نہ تو کوئی باقاعدہ نظام ہے اور نہ سمت۔

اس تکون کا پہلا زاویہ یعنی بچہ ایک ایسے نظام تعلیم کی تجربہ گاہ ہے جو خود کئی حصوں میں بٹا ہوا ہے، غریب کا بچہ اول تو اسکول کی شکل ہی نہیں دیکھ پاتا اور اگر ایسا ہو بھی جائے تو اس کی دوڑ کسی دینی مدرسے یا نام نہاد سرکاری اسکول تک محدود رہتی ہے۔ مدرسے کا استاد اسے کئی سو برس پیچھے کی دنیا میں لے جاتا ہے اور سرکاری اسکول کا استاد (چند فی صد کو چھوڑ کر) نہ صرف بغیر پڑھائے تنخواہ لیتا ہے بلکہ ان میں سے اکثر اس بنیادی صلاحیت سے ہی محروم ہوتے ہیں جو استاد بننے کے لیے لازمی ہے۔ چند روز قبل ایک ٹی وی سروے میں صوبہ سندھ کے چند پرائمری ٹیچرز کے انٹرویو دیکھنے اور سننے کا موقع ملا جن کی تعلیمی قابلیت کو قابلیت کہنے کے لیے شیر کا جگر چاہیے۔

معلوم ہوا کہ ان میں سے بیشتر سیاسی بنیادوں پر بھرتی کرائے گئے وہ مزارعے ہیں جن کا سارا وقت اپنے بھرتی کرانے والے سائیں کے ڈیرے پر یا اس کی خدمت میں گزرتا ہے اور یہ سرے سے بچوں کو پڑھانے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتے یہاں تک کہ ان میں سے کئی کو بالکل بنیادی الفاظ کے معانی اور ہجے تک نہیں آتے یعنی ان گھوسٹ اساتذہ کو خود کسی پرائمری اسکول میں داخلہ لینے کی ضرورت ہے۔ اگرچہ اس طرح کے اسکول اور اساتذہ زیادہ تر ملک بھر کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں پائے جاتے ہیں مگر اطلاعات کے مطابق اندرون سندھ میں صورت حال سب سے زیادہ خراب ہے۔

نیم متوسط طبقے کے بچے زیادہ تر گلی محلوں میں قائم نام نہاد انگلش میڈیم اسکولوں میں پڑھتے ہیں جن میں سے بیشتر کرائے کے مکانوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ یہاں کے بیشتر اساتذہ ارد گرد کے علاقے کے میٹرک یا ایف اے پاس لڑکے لڑکیاں ہوتے ہیں جن کو وقت پر اور پوری تنخواہ قسمت ہی سے ملتی ہے اپنی محدود قابلیت اور پڑھانے کی تربیت اور صلاحیت کی کمی کو یہ لوگ طرح طرح کی تقریبات اور ڈریس شوز سے پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے نیم خواندہ والدین کو بے وقوف بنانے کے لیے ایسے امتحانی نتائج مرتب کرتے ہیں.

جن میں سے تقریباً ہر بچے کے نمبر9% سے زیادہ ہوتے ہیں یہاں تک کہ پانچ سو میں سے چار سو نوے پچانوے نمبر بھی ایک ساتھ کئی کئی طلبہ و طالبات کو دیے جاتے ہیں جب کہ ان میں سے بیشتر بچے سرکاری امتحانات میں تھرڈ ڈویژن تک میں پاس نہیں ہو پاتے۔ طلبہ کی تیسری قسم بالائی متوسط طبقے اورامیر خاندانوں کے بچوں پر مشتمل ہے جو بھاری فیسوں والے ایسے انگلش میڈیم اسکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جن کا نصاب تعلیم اور پڑھائی جانے والی کتابیں دونوں کہیں اور سے امپورٹ کیے جاتے ہیں یوں بچوں کی حد تک ہمارا نظام تعلیم چوں چوں کے مربے سے کسی طور کم نہیں۔

کم و بیش یہی صورت حال نصاب تعلیم کی ہے مختلف اسکولوں میں ایک ہی کلاس کے بچوں کو مختلف کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد اگرچہ تعلیم اور نصاب تعلیم کی ذمے داری مرکز کے بجائے صوبوں کو دے دی گئی ہے لیکن اطلاعات کے مطابق سرکاری سطح پر اب بھی نصاب تعلیم کی حد تک وہی افراتفری ہے جو اس تبدیلی سے پہلے ہوا کرتی تھی میں خود چار برس پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ میں ڈائریکٹر کری کلم رہا ہوں اور یہ بات ایک تکلیف دہ اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہماری پرائمری‘ مڈل‘ ہائی اور سیکنڈری نصاب سازی کے دوران نہ تو کسی تدریجی ارتقا کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ ہی یہ سب لوگ کسی مشترکہ سائبان تلے اکٹھے ہوتے ہیں، نتیجہ یہ ہے کہ آپ کو تکرار کے ساتھ ساتھ اکثر ایسے اسباق سے واسطہ پڑتا ہے جنھیں اس سے کسی اوپر یا نیچے کی جماعت میں ہونا چاہیے تھا۔ اس سب پر مستزاد پرائمری کلاسوں میں انگریزی کو ذریعہ تعلیم قرار دینا ہے جب کہ استاد کی قابلیت اور کمٹ منٹ اور کتاب کی ترتیب اور افادیت ایسی ہے کہ بچہ نہ گھر کا رہتا ہے اور نہ گھاٹ کا۔

سو ضرورت اس امر کی ہے کہ ان بھانت بھانت کے تعلیمی اداروں کو کسی ایک سسٹم میں ضم کیا جائے۔ قابل اور بہتر اساتذہ کو معاشی آسودگی کے ساتھ ساتھ مسلسل تربیتی کورسز کرائے جائیں اور ان کی ترقی کو ان کے ساتھ مربوط کیا جائے اور پورے ملک کے ہر اسکول میں ایک طے شدہ نظام کے مطابق ایک ہی طرح کی کتاب پڑھائی جائے اور اس کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

ممکن ہو تو مڈل ورنہ پرائمری تک ذریعہ تعلیم اردو ہو جب کہ ہر علاقے میں بولی جانے والی مختلف پاکستانی زبانوں کو بھی حسب ضرورت کام میں لایا جائے، انگریزی کو ایک زبان کے طور پر بے شک سکھایا اور پڑھایا جائے مگر کم از کم میٹرک تک اسے ذریعہ تعلیم کی حیثیت نہ دی جائے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی بے محل نہ ہو گا کہ ہمارے ہمسایہ ملک بھارت  نے اسکول کی حد تک کسی غیر ملکی نصاب یا طریقہ امتحان کو اپنے ملک میں داخل نہیں ہونے دیا۔ آخر میں اس بات کو اس کلیشے نما مگر حقائق پر مبنی مصرعے پر ختم کرنا پڑے گا کہ

اٹھو وگرنہ حشر نہ ہو گا پھر کبھی

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
A free life by Abdul Qadir Hassan on today
Previous Post ایک آزاد زندگی
Next Post سب سے پہلے امریکا؟
First of all America? by Miqtada Mansoor on today

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.