yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

راحیل شریف ڈیووس میں

MH Kazmi January 21, 2017 1 min read
Raheel Shareef in Davos by Ikram Sehgal on today
Share this:

2002ء سے ڈیووس میں، عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقعے پر ، ’’پاکستانی بریک فاسٹ‘‘ ایک مستقل فیچر بن چکا ہے۔ پاکستانی صدر، وزیر اعظم یا کوئی ممتاز شخصیت اس ناشتے کی مہمان خصوصی ہوتی ہے۔  ’’ابراج‘‘کے عارف نقوی نے، 18 جنوری کو عشائیہ دیا، اس کے مہمان اعزازی (گیسٹ آف آنر) وزیر اعظم میاں نواز شریف تھے۔ اس تقریب میں مقررین اور پاکستانی پکوانوں کا انتخاب بھی بہت خوب تھا۔

اگلی صبح ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف مہمان خصوصی اور توجہ کا مرکز تھے۔ انھوں نے امن و امان کی صورت حال کو قابو میں لانے کے لیے پاکستانی فوج اورشہریوں کی قربانیوں کو نمایاں کیا۔ انھی قربانیوں کے نتیجے میں پاک چین اقتصادی راہ داری (سی پیک) جیسے منصوبے کا خواب شرمندۂ تعبیر ہوا، جو صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے ’’گیم چینجر‘‘ ثابت ہوگا۔ شرکاء اور مقررین سابق آرمی چیف کی دہشتگردی کے خلاف کام یاب مہم اور عوام میں ان کی بے پناہ مقبولیت کا اعتراف کرنے میں ہم آواز تھے۔ جب راحیل شریف تقریب میں شرکت کے لیے آئے تو جا بہ جا انھیں اشرافیہ سے تعلق رکھنے افراد نے مصافحے کے لیے گھیرے میں لیے رکھا اور ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس روایتی ناشتے پر جو معزز مہمان مدعو تھے ان میں  پیروٹ کمپنیز کے چیئرمین ہینری روز پیروٹ، سوئز ایشین چیمبر آف کامرس سوئٹزر لینڈ کے ایگزیکٹیو بورڈ صدر ڈاکٹر ارس لسٹینبرگر، چین کی  تیزائن.کام کے بانی اور سی ای او  دائیسی یوا شیاچیئن، بحرین پیٹرولیم اینڈ کو کے اعزازی چیئرمین سلمان الخلیفہ، واشنگٹن پوسٹ کی سینیئر ایسوسی ایٹ ایڈیٹر ایلیزبتھ جی ویماؤتھ، ٹوریس یئایس کے سی ای او جیری ٹورس، گلف نیوز کے فرانسس میتھیو سمیت  دیگر مہمان شامل تھے، یہ مہمان اسٹیگنبرگر بیل ویڈیری کے سیلون اٹلانٹس میں جمع تھے، جس میں صرف 150 افراد کی گنجایش ہے۔ یہ تقریب صبح 7 بجے منعقد ہوئی اور اس میں پاکستان سے داؤد ہرکیولیس کارپوریشن لمیٹڈ کے شریک چیئرمین حسین داؤد، مارٹن ڈو کے چیئرمین جاوید اکھائی، شرمین عبید چنائے، یو بی ایل سوئٹزر لینڈ اے جی کے سی ای او فیصل بشیر اور دیگر نے شرکت کی۔

راحیل شریف نے ڈیووس میں سیکیورٹی سے متعلق کئی اہم اجلاسوں میں شرکت کی۔ چیٹ ہیم ہاؤس کے ڈائریکٹر رابن نبلیٹ اور چیئرمین و سی ای او فرسٹ ایسٹرن انویسٹمنٹ گروپ ہانگ کانگ ایس اے آر کے وکٹر ایل شو نے ’’عالمی سیکیورٹی تناظر‘‘ کے عنوان سے ہونے والے اجلاس کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔ اس پینل کے شرکاء میں کنگ فیصل سینٹر فار ریسرچ اینڈ اسلامک اسٹڈی کے چیئرمین ترکی الفیصل السعود، جرمن وزیر دفاع ارسیولا وان در لیین اور نیشنل یونیورسٹی آف سنگا پور کے لی کوان یو اسکول آف پبلک پالیسی کے وزٹنگ اسکالر جارج یو شامل تھے۔

عالمی سطح پر سیکیورٹی اور دفاع کے حوالے سے قابل ذکر تغیرات اس مذاکرے میں زیر بحث آئے اور امریکا کے سیکیورٹی ترجیحات کے از سر نو تعین، جیواسٹرٹیجک تبدیلیاں اور مستقبل کے ممکنہ تنازعات گفتگو کا محور رہے۔ راحیل شریف نے ’’ڈیجیٹل دور میں دہشتگردی‘‘ کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت کی۔ اس کی میزبانی آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر لویوئس رچرڈ سن کررہے تھے جب کہ شرکا میں اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری جنرل اور کاؤنٹر ٹیررازم کمیٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جین پال لیبورڈ، ترکی الفیصل، ڈائریکٹر یوروپول(یورپی پولیس افسر) روب وینرائٹ شامل تھے۔  پینل کے تمام شرکا نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کو سراہا، سامعین نے سب سے زیادہ تر سوالات راحیل شریف ہی سے پوچھے۔

انڈین ایکسپریس سے وابستہ شیکھر گپتا نے پاکستان کے سابق سپہ سالار سے بھارتی مؤقف کے مطابق سوال کیا کہ پاکستان کس طرح ’’سانپوں‘‘ کا خاتمہ کرسکتا ہے جب کہ اس نے خود اپنی آستین میں کئی سانپ پال رکھے ہیں ۔ راحیل شریف کا کہنا تھا کہ سانپوں کا خاتمہ کرتے ہوئے پاک فوج نے کوئی تمیز روا نہیں رکھی۔ ان میں ہر رنگ اور نسل کے سانپوں کا سر کچلا گیا، چاہے ان کا تعلق کسی بھی علاقے سے تھا، ان میں وہ بھی شامل ہیں جو ’’ملحقہ خطوں‘‘ میں پھل پھول رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غیر ریاستی عناصر بین الممالک تعلقات اور بالخصوص پڑوسی ملکوں کے مابین  کشیدگی بڑھانے کے لیے کردار ادا کررہے ہیں، کسی بھی ایک ملک میں ہونے والے تباہ کُن حملے کا ربط اگر دوسرے ملک سے ہوا تو اس کے بھیانک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ کشمیر اور فلسطین جیسے بڑے مسائل کا حل انتہائی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔

پاکستان کے سابق سپہ سالار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک خوف ناک صورت اختیار کرتی جارہی ہے کیونکہ یہ عناصر بہت تیزی سی خود کو مختلف سانچوں میں ڈھال رہے ہیں۔ انسانی حقوق، سفارت کاری کے امور سمیت ہمیں  ان کے خلاف تیز اور فوری کارروائیاں کرتے ہوئے کئی ضوابط کا لحاظ کرنا پڑتا ہے جب کہ شرپسند ہر اصول سے آزاد ہیں، وہ حملوں کی جامع منصوبہ بندی کرتے ہیں۔

انھیں اب مختلف خطوں میں چھوٹے گروپس کی حمایت حاصل ہے جو ان کی پراکسی کا کردار ادا کرتے ہوئے خود کش حملے اور دیگر کارروائیاں کرتے ہیں، جب کہ بڑے گروپ اس کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔ اس حکمت عملی کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ایسے عناصر کی مالی معاونت کرنے والوں، ان کے ہمدردوں اور انھیں تحفظ فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنا ہوگی۔ خفیہ اطلاعات کا تبادلہ کامیابی کی کنجی ہے اور اس میں برق رفتاری سے ایسی معلومات کا تبادلہ ضروری ہے۔

جس پر فوری کارروائی ممکن ہو۔ صفِ اول کی اقوام کو دہشتگردی کے مقابلے کے لیے جوابی بیانیے اور اقدامات کے لیے لائحہ عمل ترتیب دینا ہوگا۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی قرداد 1373واضح طور پر تمام اقوام کے لیے مشترکہ ذمے داری کا تعین کرتی ہے، جس میں دہشتگردوں کی نقل مکانی کے انسداد، دوسری ریاستوں کو خبردار کرنا، ایسے عناصر کی مالی معاونت کرنے والوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم نہ کرنا اور اس حوالے سے دیگر ممالک کے ساتھ تعاون کرنا بھی شامل ہے۔

جنرل راحیل شریف نے اس حوالے سے پانچ انتہائی اہم اقدمات کی جانب توجہ دلائی۔ (1 نوجوانوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں۔ شدت پسند عناصر کو اعتدال کی جانب لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور انھیں سماج کا حصہ بنانے کے لیے تربیت فراہم کی جائے۔ (2کارروائیوں کے ساتھ ساتھ دیگر پہلوؤں کے لیے بھی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔

(3 ایسے انتہائی خطرناک دہشتگرد، جن کی اصلاح ممکن نہیں رہی، انھیں فوری سزائیں دی جائیں۔  (4پُرتشدد واقعات کے بعد اگلی کارروائی کا انتظار کرنے کے بجائے ذمے داران کا تعاقب کیا جائے۔ 5) آزاد دنیا مل کر ہر محاذ پر اور ہر جہت سے دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے  یکسو ہوجائے۔ انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں ہونے والی دہشتگردی کو سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ ترقی یافتہ دنیا دہشتگردی کو روکنے میں سافٹ ویئر کی سطح پر کمزور ہے۔ اس سے مراد یہ ہے کہ ترقی یافتہ اقوام ایسی عالمی اقدار قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائیں جن کے نتیجے میں مختلف مسائل پر اتفاق رائے ممکن بنایا جاسکے اور  ایسا سیاسی حل تلاش کیا جاسکے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول بھی ہو۔

جنرل راحیل نے کہا کہ وہ اس حوالے سے مزید تقسیم دیکھ رہے ہیں کیونکہ ’’ہم اس (دہشتگردی) کے پھیلاؤ کو نظریاتی اور عملی محاذ پر قابو کرنے کی صلاحیت حاصل نہیں کرسکے‘‘۔ خطرناک دہشتگرد اپنے ممالک کا رُخ کررہے ہیں اور انھیں دہشتگردی کی نرسریوں میں تبدیل کرسکتے ہیں۔سائبر دنیا کے خدشات کو سب کے لیے یکساں تشویش ناک قرار نہیں دیا جاسکتا کیونکہ ترقی پذیر ممالک اس ٹیکنالوجی میں ترقی یافتہ دنیا کے مقابلے میں پیچھے ہیں۔ تاہم ان کے ہاں بھی ملٹری انفرااسٹرکچر، بینکنگ اور فضائی سفر جیسے دیگر حساس شعبے خطرے کی زد میں ہیں۔ آنے والے وقتوں میں تعلیم یافتہ فرد، ان پڑھ خود کُش بمبار کے مقابلے میں زیادہ بڑے چیلنجز کا باعث بنے گا۔

شدت پسندی کو مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ جوابی مذہبی بیانیے کی تشکیل بنیادی اہمیت اختیار کرچکی ہے۔ جب کہ ٹیکنالوجی کی  تیز ترین ترقی نے غیر ریاستی عناصر کو آسان اہداف فراہم کیے ہیں۔ ان کے لیے ٹیکنالوجی میں پس ماندہ ممالک کی بہ نسبت ترقی یافتہ ملکوں میں اپنی نظریات کی ترویج کے زیادہ مواقع ہیں۔

ڈیووس میں جنرل راحیل شریف کی موجودگی متاثر کُن رہی، ان کی پُراعتماد تشخص اور شخصی طلسم نے وہ اثرات مرتب کیے جو پاکستانیوں نے ڈیووس میں ایک طویل عرصے سے نہیں دیکھے تھے۔ اس موقعے پر ان کی موجودگی نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے موقف کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کیا۔ وزیر اعظم کی دو طرفہ ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلات واضح نہیں اس لیے ان پر تبصرہ بھی ممکن نہیں۔ سابق سپہ سالار نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے بعد منصب سنبھالنے والے جنرل قمر باجوہ دہشتگردی کے خلاف کارروائیوں کی رفتار برقرار رکھیں گے۔

انھوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ حالات میں بہتری کا عمل تیزی اختیار کرے گا۔ اہلِ ڈیووس بہت کائیاں اور نک چڑھے ہیں، وہ سادہ تو ہرگز نہیں، اس لیے ان کی جانب سے جنرل راحیل شریف کی فوری پذیرائی اطمینان کا باعث ہے۔ راحیل شریف کے ہمراہ معاونت کے لیے کوئی لمبا چوڑا وفد نہیں تھا، ان کے ساتھ صرف ایک معاون تھا۔ کیا پاکستان اور افواج پاکستان کے لیے ڈیووس میں راحیل شریف کی اس پذیرائی کو قابل فخر قرار دینے میں کوئی مضائقہ ہے؟

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Furnace night and beaver night by Abdul Qadir Hassan on today
Previous Post شب تنور اور شب سمور
Next Post بلاول نہیں آصف زرداری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں
Asif Zardari is the candidate of the Premiership not Bilawal by Muzammil seherwardi on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.