yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

اجنبیت

MH Kazmi January 20, 2017 1 min read
Strangerest by Orya Maqbool jaan on today
Share this:

جدید مغربی سیاسی نظام نے جس طرح پوری دنیا کو جنگ عظیم اول کے بعد اپنی لپیٹ میں لیا، اس کی مثال انسانی تاریخ میں شاید ملتی ہی نہیں۔ مدتوں دنیا پر مختلف بادشاہتیں قائم رہیں، اپنے عروج و زوال سے گزرتی رہیں لیکن ان میں سے ہر ایک کا اثرو رسوخ اور اقتدار اپنے زیر نگیں علاقوں میں ہوتا یا پھر اڑوس پڑوس کی کمزور آبادیوں پر۔ روم، چین، ایران، مصر، بابل اور ہندوستان جیسی وسیع و عریض بادشاہتیں تھیں لیکن ایک دوسرے سے جدا جدا۔ ہر کوئی اپنی مرضی سے اپنی حدود میں زندگی گزارتا، دوستیاں بناتا، دشمنیاں پالتا، جنگیں کرتا، صلح پر آمادہ ہوتا۔

کوئی لیگ آف نیشنز یا بعد میں بننے والی اقوام متحدہ جیسا منافق پلیٹ فارم نہیں تھا جس کی ممبر شپ اقوام عالم میں اپنی قانونی حیثیت منوانے کے لیے ضروری ہوتی۔ نہ ہی کاغذ کے نوٹ تھے کہ ایک ایسا “بینک آفانٹرنیشنل سیٹلمنٹ” قائم کرنا پڑتا جو یہ تعین کرے کہ کس ملک کی کرنسی کس قدر مضبوط یا کمزور ہے۔ سونے اور چاندی کے سکے سب کے برابر تھے۔ اس لیے کسی شرح مبادلہ کی ضرورت ہی نہ تھی۔ مالیاتی نظام کو کنٹرول کرنے کے لیے کوئی ورلڈ بینک یا آئی ایم ایف نہیں تھا۔ کمزور اور زیردست حکومتوں کو سزا دینے کے لیے عالمی عدالت انصاف اور کاروبار میں غلبہ حاصل کرنے کے لیے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن جیسی تنظیمیں بھی وجود نہیں رکھتی تھیں۔

آج دنیا کا کوئی ملک اگر اس عالمی سیاسی و اقتصادی نظام سے الگ تھلگ ہوکر زندگی گزارنا چاہے تو اس کی زندگی کو ایک ڈراؤنا خواب بنا دیا جاتا ہے۔ پوری دنیا مل کر اس پر اقتصادی پابندیاں عائد کرتی ہے۔ اس کے جہازوں کو پرواز کرنے سے روکتی ہے۔ اس کے افراد پر دوسرے ملکوں میں جانے کی پابندی عائد ہوتی ہے۔ نہ ان کی کرنسی کی کوئی حیثیت ہوتی ہے اور نہ ہی پاسپورٹ کی۔ وہ اپنی سرحدوں کے اندر جو اگاتے ہیں وہی کھاتے ہیں، جوکپڑا تیار کرتے ہیں، وہی پہنتے ہیں، علاج بھی اپنے ہاں بننے والی ادویات سے کرتے ہیں اور حفاظت کے لیے ہتھیار بھی ان کے پاس وہی ہوتے ہیں جو ان کے ملک میں تیار ہوتے ہوں۔ سواری بھی وہی جو ان کے ہاں تیار ہو سکے۔

اس عالمی سیاسی نظام نے یوں آکٹوپس کی طرح دنیا کو اپنے گھیرے میں لے رکھا ہے کہ کوئی کمزور ملک اس کے بغیر زندہ رہنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ کوئی بھی ایسا ملک جو عالمی سیاسی غنڈہ گردی کے مقابل اپنی حیثیت منوانے کی کوششیں کرتا ہے تو اسے پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کیفیت کو ’’تنہائی‘‘  کہا جاتا ہے اور اسی کا نام لے کر صرف کمزور ملکوں کو ڈرایا جاتا ہے۔ ورنہ چین اقوام متحدہ کا رکن بننے سے پہلے کئی دہائیاں اس تنہائی کو خندہ پیشانی سے برداشت کرتا رہا۔

سوویت یونین اگرچہ کہ اس عالمی برادری کا رکن تھا لیکن مغربی اقدار کے دوغلے پن پر قائم عالمی سیاسی نظام نے 1980ء میں ماسکو میں ہونے والے اولمپک کھیلوں کا بائیکاٹ کیا، کیونکہ روس نے افغانستان پر حملہ کر دیا تھا۔ لیکن یہی عالمی برادری اس موقع پر خوشی و مسرت سے ناچتی رہی جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا۔ غرض پوری دنیا میں اس عالمی سیاسی نظام کی ایک خاموش حکومت ہے جو بظاہر نظر نہیں آتی۔ لیکن جن طاقتوں نے یہ نظام وضع کیا ہے‘ ان کی مرضی کے نفاذ کے لیے ہر طرح کا ظلم روا رکھنا جائز تصور کرتی ہے۔ یہاں تک کہ عراق کی طرح خوراک اور ادویات کی ترسیل بھی بند کردو جس کے نتیجے میں لاکھوں بچے زندگی کی بازی ہار جائیں۔

جدید عالمی سیاسی نظام کی اس ’’تنہائی‘‘ کا خوف ہی ہے جس سے روز پاکستان کے حکمرانوں کو ڈرایا جاتا ہے اور انھیں عالمی طاقتوں کے اشاروں پر ناچنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔ وہ تنہائی جسے ہم اپنے لیے ذلت، رسوائی اور معاشی بدحالی کی علامت سمجھتے ہیں‘ میرے آقا سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دور فتن میں اسے کامیابی قرار دیا ہے۔ ’’حضرت عبداللہ ابن عمر رسول اکرمﷺ کا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ ’’اسلام کی ابتدا اجنبیت کی حالت میں ہوئی تھی اور عنقریب اسلام دوبارہ اجنبیت کی حالت کی طرف لوٹ جائے گا (صحیح مسلم)۔

رسول اکرمﷺ کی اس حدیث کو ایک اور جگہ ایسے بیان کیا گیا ہے۔ ’’حضرت جابر بن عبداللہ نے کہا کہ رسول اکرم نے فرمایا ’’اسلام کی ابتدا اجنبیت کی حالت میں ہوئی تھی اور ایک بار پھر اسلام اجنبیت کی حالت میں چلا جائے گا۔‘‘ سو مبارک باد ہے غرباء کو (المعجم الاوسط)۔ تھوڑی دیر کے لیے ذرا اسلام کی ابتدائی دور کی اجنبیت کا جائزہ لیں تو پورے مکّے بلکہ جزیرہ نماء عرب میں اسلام جو دعوت پیش کررہا تھا وہ اس پورے نظام یا  لائف اسٹائل کے لیے اجنبی تھی۔

معاملہ صرف خانہ کعبہ کے طواف اور عبادات کا نہیں تھا، اسلام نے ان کے تمام معاملات اور تمام نظام ہائے زندگی کو رد کرتے ہوئے ایک نظام زندگی پیش کیا تھا جو انھیں انوکھا اور حیران کن لگتا تھا۔ اسی لیے اس دور میں آج کی طرح کی عالمی سزا قبائلی معاشرے میں بھی رائج تھی یعنی تمام قبائل نے مل کر سید الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے خاندان کا بائیکاٹ کیا تھا اور آپ کو تین سال شعب ابی طالب میں گزارنے پڑے تھے۔ یہ ایک تنہائی تھی۔ کس قدر خوش بخت تھی وہ سرزمین اور وہ لوگ جنہوں نے اس تنہائی کا تمغہ اپنے سینے پر سجایا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھی اس معاشرے میں اجنبی تھے اور بشارتوں کے امین تھے۔ آج بھی رسول اکرم کے ارشاد کے مطابق اسلام ایک بار پھر سے اجنبی ہو چکا ہے۔ نہ سیاسی نظام ہمارا ہے اور نہ ہی معاشی و مالیاتی نظام۔ پوری دنیا کا ایک لائف اسٹائل ہے جس کے مطابق وہ ہمیں زندگی گزارنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔ جو اس لائف اسٹائل کے مطابق زندگی نہیں گزارنا چاہتا تو اسے عبرت کا نشان بنانے کے لیے تمام عالمی غنڈے اکٹھے ہو جاتے ہیں۔

جدید عالمی سیاسی نظام میں ایسی اجنبیت کچھ عرصہ کے لیے ملا محمد عمر اور طالبان کی حکومت کو میسر آئی جو کسی اقوام متحدہ‘ ورلڈ بینک یا آئی ایم ایف کی مرہون منت نہ تھی۔ اس اجنبیت نے افغانستان کو ایک ایسا پرامن اور انصاف سے بھرپور معاشرہ عطا کیا جس کی مثال گزشتہ کئی صدیوں میں بھی نہیں ملتی۔ پھر ان کے اثرونفوذ سے خوفزدہ مغرب ان پر حملہ آور ہو گیا۔

اگر ہم جدید معاشرے‘ تہذیب اور ماحول میں الگ تھلگ نظر نہیں آتے‘ ہماری وضع قطع‘ تراش خراش‘ طرز زندگی‘ ہماری اصطلاحیں اور استعارے‘ ہمارا تصور بندگی‘ ہمارا معاشی نظام جو سود کی نفی کرے‘ ہمارا پوری امت مسلمہ کو رنگ‘ نسل‘ زبان اور علاقے سے بالاتر ہو کر ایک جسد واحد اور امت تصور کرنا‘ ہمارا اپنے مسلمان بھائی کے درد میں تڑپنا اور بے چین ہونا‘ ہمارا ’’قریۂ ظالم‘‘ میں مظلوم انسانوں کی قرآن کی تعلیمات کے مطابق مدد کے لیے نکل کھڑے ہونا‘ اگر یہ سب کچھ ہم میں نظر آتا ہے تو پھر یقیناً وہ ’’اجنبی‘‘ جن کو رسول اکرم ﷺ نے بشارت اور خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے وہ ہم نہیں ہیں۔

آپ نے فرمایا ’’فطوبیٰ للغربا‘‘۔ مبارکباد ہے اجنبیوں کے لیے۔ وہ اجنبی کون ہیں۔ صحابہ نے پوچھا یا رسول اللہ اجنبی کون ہیں۔ آپؐ نے فرمایا وہ لوگ جو لوگوں کے فساد میں مبتلا ہونے کے وقت ان کی اصلاح کرینگے (المعجم الاوسط)۔ فساد سے مراد صرف قتل و غارت نہیں بلکہ ہر وہ عمل جو معاشی‘ سیاسی‘ معاشرتی‘ خاندانی‘ تہذیبی اور اخلاقی اصولوں کو پامال کر دے‘ ادارے تباہ و برباد کر دے۔ کیا گزشتہ دو صدیوں میں خاندانی نظام کے فساد نے اس بنیادی ادارے کو ختم نہیں کر دیا‘ بینکاری کے سود نے معاشی نظام میں فساد پیدا کیا‘ عریانی و فحاشی نے معاشرتی نظام میں فساد برپا کیا۔ ’’اجنبی وہ ہے جو ان کی اصلاح کے لیے اٹھ کھڑا ہوتا ہے۔ دقیانوس‘ فرسودہ‘ جاہل اور پسماندہ کہلاتا ہے۔ اگر وہ اکیلا انسان ہو تو معاشرے میں اجنبی کہلاتا ہے‘ کوئی تنظیم ہو تو جدید میڈیا اور حکمران کے نزدیک قابل تعزیر اور اگر کوئی حکومت ہو تو عالمی سطح پر تنہائی شکار ہوتی ہے۔ لیکن یہی تو وہ لوگ ہیں جن کے لیے دنیا و آخرت کی بشارتیں ہیں اور یہی تو کامیاب لوگ ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Make the Mahatma Gandhi to modi by Kuldeep Nayar on today
Previous Post مودی کو مہاتما گاندھی بنانے کی کوشش
Next Post ہماری غلیظ سیاست میں ’’صادق اور امین‘‘ کی تلاش
Search of the honest and trustworthy in our "Thick politics" by Nusrat Javed on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.