yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دیانت ہے جس کا نام۔۔۔۔

MH Kazmi January 7, 2017 1 min read
Integrity is the name .... by Ikram sehgal on today
Share this:

فکری دیانت کا تقاضا یہی ہے کہ سچ کی جستجو کی جائے، چاہے اس کی زد ہمارے احساسات یا پہلے سے تسلیم کردہ تصورات ہی پر کیوں نہ پڑتی ہو اور جب حقائق واضح ہوجائیں تو، یہ سوال نہ رہے کہ ان کا فائدہ یا نقصان کس کو ہوگا۔ دیانت، اخلاص اور بیباکی جیسی اقدار کو چاہے ’’دقیانوسی‘‘کیوں نہ تصور کیا جائے لیکن یہی حکمرانوں کی اصل قوت ہیں۔ حقیقی لیڈر کبھی اپنی غلطی تسلیم کرنے سے نہیں گھبراتا، مسائل پر سوچ بچار کرتا ہے اور اس کی نظر چیلنجز میں بھی مواقع تلاش کرلیتی ہے۔

ہارورڈ کے ماہر اخلاقیات لوئس ایم گیونن کے نزدیک فکری دیانت کا جوہر ہے کہ ’’نیک نیتی فریب نہیں کھاتی چاہے فریب کھانے میں مفاد ہی کیوں نہ پوشیدہ ہو‘‘۔ اس تناظر میں ہمارے رہنماؤں کا عمومی رویہ دیکھیے، جو کبھی ذاتی تو کبھی سیاسی مصلحت کے تحت، مختلف مواقع پر متضاد بیانات دیتے ہیں اور بڑی بے باکی کے ساتھ اس رویے کا قانونی جواز پیش کرتے ہیں۔ پاناما گیٹ کوئی معمولی مقدمہ نہیں، ملک کے اعلیٰ ترین منصب دار کی اخلاقی حیثیت  اس کی زد میں ہے۔ یہ ممکن ہے کہ کوئی بھی قابل وکیل قانونی داؤ پیچ کی مدد سے اپنے مؤکل کو قانون کی گرفت سے صاف بچا لے جائے، لیکن باضمیر قانون داں ایک شہری کی حیثیت سے خود پر ریاست کے حقوق اور اپنے فرائض کا پورا ادراک رکھتا ہے، وہ جانتا ہے کہ جب بات وزیر اعظم کی ہو تو صرف سچ ہی کو ’’حقائق‘‘ کے طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔

ضروری نہیں کہ اخلاقی ذمے داری قانونی طور پر بھی لازم آتی ہو۔ عوامی نمائندوں کو لیکن قانون اور اقدار دونوں ہی کا پاس کرنا ہوتا ہے۔ حق و ناحق کو قبول و رد کا پیمانہ تسلیم کرنے کا نام ہی اخلاقیات ہے۔ جرمن فلسفی ایمانوئل کانٹ نے ان ہی قدروں کو اصول اخلاق کی بنیاد قرار دیا تھا۔

جب فکری دیانت اور اخلاقی ذمے داری کا احساس کسی معاشرے میں دَم توڑ جائے، تو اچھی طرز حکمرانی کی موت سب سے پہلے ہوتی ہے اور پاکستان کی طرح، جمہوریت صرف نام کو باقی رہ جاتی ہے۔ اپنی گرفت مضبوط رکھنے کے لیے نوکر شاہی، سیاست داں اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ہی کو بدعنوانی کی راہ پر لے آتی ہے۔ حکمران کاروبار ریاست چلانا جانتے نہیں، یا تو اس کے لیے بیوروکریٹس کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں یا کئی مرتبہ یہ امور خود نوکرشاہی اپنے ہاتھ میں لے لیتی ہے اور بابو چاپلوسی اور جی حضوری کرکے حکمرانوں کے فیصلوں پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ حکمرانوں اور بیوروکریسی میں مال سمیٹنے کا مقابلہ جاری رہتا ہے، اب کون کس کا احتساب کرے؟ صرف عدالتیں ہی حدود سے تجاوز اور نقب زنی کا تدارک کرسکتی ہیں۔

ہمارے ہاں حکمرانوں نے اقتدار کو طول دینے کے لیے دیانت فکر اور اخلاقی قدروں کو پامال کیا۔ المیہ یہ ہے کہ ایسا کرنے والوں میں وہ بھی شامل رہے ، قوت کے غلط استعمال کو روکنا، جن کی ذمے داریوں میں شامل تھا۔ ایک ریٹائرڈ جرنیل کہتے ہیں کہ دیانت دار اور بے باک فرد کو اس نظام کا حصہ ہی نہیں رہنے دیا جاتا اور اصلاح کے امکانات معدوم تر ہوجاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ایسے کسی منصب تک پہنچنے کے لیے، جہاں سے نظام میں کوئی مؤثر تبدیلی لائی جاسکے، دوہری نہیں تہری شخصیت اپنانی پڑتی ہے۔ سبق یہ ہے کہ کسی بھی قیمت پر نظام کا حصہ بنے رہو! مناصب کی جستجو میں جب کوئی ایک بار سمجھوتا کرلے تو عہدہ و منصب کے تحفظ کے لیے ہر اصول کی قربانی دینا پڑتی ہے۔

فکری دیانت اور اخلاقی ذمے داری سے فرار کا راستہ لالچ اور مفاد پرستی سے گزر کر’’نظریۂ ضرورت‘‘ کی منزل تک پہنچتا ہے، چاہے 58 ٹو بی جیسا اختیار ہی کیوںنہ ختم کردیا جائے۔آمرانہ حکومتوںمیں تھوڑے ہی وقت کے لیے عام آدمی سکون کا سانس لیتا ہے لیکن پھر اقتدار کو طویل کرنے کے لیے یہ حکمران سمجھوتے کرتے ہیں اور اپنی راہ سے ہٹ جاتے ہیں۔ مسائل حل نہیں ہوتے۔ پاکستان کا ’’کاکڑ‘‘ فارمولا 15برس بعد 2007ء میں بنگلہ دیش نے بھی آزمایا۔ لیکن جب من مانا احتساب ہوا اور فوجی حکمران خود ہی راستہ بھٹک گئے تو اس کے نتائج کیسے برآمد ہوتے۔

’’نظریۂ ضرورت‘‘ کے اس آسیب سے محفوظ رہنے کے لیے عدلیہ کو مکمل غیر جانبداری اور مؤثر انداز میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اعلیٰ مناصب پر فائز افراد ’’متصادم مفادات‘‘ (Conflict of Interest)کی کسوٹی سے بچنے نہ پائیں۔ ماضی میں چند انتہائی قابل جج صاحبان کو صرف ذاتی ناپسندیدگی کی بنیاد پر رخصت کیا گیا۔ ان کی خالی ہونے والی نشستیں پُر کرنے کے لیے جلد بازی میں فیصلے کیے گئے جس کے نتائج اچھے نہیں نکلے۔ بڑے عہدوں پر فائز ہونے والوں نے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قوانین میں تبدیلیاں کیں۔ جو کچھ اس سب سے واقف تھے(یا ہیں) انھوں نے اختیارات کے اس بے رحمانہ استعمال کے خلاف کوئی قدم کیوں نہیں اٹھایا؟

اقتدار کی نچلے طبقات تک منتقلی جمہوریت کی بنیاد ہے۔ کیا عوام ہمارے نظام پر اثر انداز ہو سکتے ہیں؟ان کی حقیقی نمائندگی کے بغیر جمہوری نظام کی نعرے بازی محض ڈھکوسلہ ہے۔ ملک کی سبھی بڑی سیاسی جماعتیں ’’قانون کی حکمرانی‘‘ کے لیے سوائے زبانی جمع خرچ کے اور کوئی زحمت نہیں فرماتیں، بلکہ حقیقی روح کے ساتھ اس کے نفاذ کی راہ میں خود بہت بڑی رکاوٹ ہیں۔اقربا پروری اور کرپشن پر اندھا، بہرا اور گونگا بنے رہنے سے کیا صورت حال میں کوئی تبدیلی آئے گی؟جمہوری روایات کا رٹا رٹایا سبق سنانے والوں کو جے آئی ٹیز میں سامنے آنے والے حقائق کو نتیجہ خیز بنانے پر بھی غور کرنا چاہیے۔اعلیٰ عدلیہ کی ایک ایسی ٹیم بنائی جا سکتی ہے جس میں سیاست داں اور بیورکریٹ بھی بطور مبصر شامل ہوں، جو عذیر بلوچ، ڈاکٹر عاصم، اسد کھرل، نثار مورائی اور ان جیسے ہائی پروفائل مقدمات میں ملوث افراد کے اعترافی بیانات کا جائزہ لے۔

پاکستان میں تاثر ہی حقیقت ثابت ہو جاتا ہے،پانامہ کیس میں جن پر الزام لگا ، کیا ان کی جانب سے پاناما کے معاملے میں غلط بیانی سے کام لیا گیا۔ شاید منی لانڈرنگ کے معاملے میں بہت کچھ چھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جب تک حکمران اپنی اخلاقی ذمے داریوں کی پاس داری نہیں کرتے، عوام کے حالات نہیں بدلیں گے۔ بددیانتی اور اپنے فرائض سے فرار کی روش انھیں ایسے مشیروں اور ساتھیوں کو اپنے گرد جمع کیے رکھنے پر مجبور کیے رکھے گی جو ان کی ہر بات پر آنکھیں بند کرکے ایمان لے آئیں اور تعمیل حکم بجا لائیں، چاہے اس کے لیے انھیں کسی جرم ہی کا ارتکاب کیوں نہ کرنا پڑے۔ ’’مفادات کے تصادم‘‘ کی اس سے بڑی مثال کیا ہوگی کہ قوت و اقتدار کے بل پر، ریاستی اداروں کااستعمال کرتے ہوئے افسانوں کو حقیقت اور حقیت کو افسانہ ثابت کرنے کا کھیل جاری رکھنے کی اجازت دی جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Today, albeit poetry by Abdul Qadir Hassan on today
Previous Post آج چند اشعار ہی سہی
Next Post نیا سال اور آزاد صحافت کو درپیش چیلنج
New Year and challenges facing independent journalism by Dr. Touseef Ahmed khan on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.