yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

شامی فوج کی اسکول پر بمباری، 6 بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق

MH Kazmi December 30, 2016 1 min read
Syrian army bomb attack at schools, killed 40 people, including 6 children
Share this:

دمشق / انقرہ / استنبول / ریاض: شامی دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے غوطہ میں حکومتی فورسز کی فضائی اور توپخانوں سے اسکول پر شدید بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت 40افراد جاں بحق ہوگئے۔

Syrian army bomb attack at schools, killed 40 people, including 6 children
Syrian army bomb attack at schools, killed 40 people, including 6 children

برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری نامی مانیٹرنگ گروپ کے مطابق سرکاری فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقہ غوطہ شرقیہ کے ٹاؤن عربین کو فضائی اور زمینی بمباری کا نشانہ بنایا۔ ایک پرائمری سکول پر بھی بمباری کی گئی جس سے اسکول کی عمارت تباہ ہوگئی۔ امدادی کارکنوں کے مطابق بمباری کے باعث 6 بچوں اور15 عام شہری سمیت 40 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بمباری جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد سے کچھ دیر قبل کی گئی۔دوسری طرف روس نے شام میں حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام گروپس کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر رضامند ہونے کا اعلان کیا ہے۔ روس، ترکی اور ایران نے شام میں جنگ بندی کے حوالے سے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں جس پر شامی حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام گروپ متفق ہیں۔ ماسکو سے جاری ایک بیان میں روسی حکام کا کہنا تھا کہ روس، ایران اور ترکی 6 سال سے جاری جنگ کو امن میں تبدیل کرنے کے لیے تیار تھے جب کہ اب انھوں نے شام میں جنگ بندی کی شرائط پر مکمل اتفاق کر لیا ہے۔شامی فوج نے ملک بھر میں لڑائی روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ بندی کے معاہدے پر مکمل عمل درآمد کریں گے لیکن داعش، نصرہ فرنٹ کے سابق شدت پسند اور ان سے رابطہ کرنے والے تمام گروپس پر اس معاہدے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ شامی باغی رہنماؤں نے فوج کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی جنگ بندی کے معاہدے پر راضی ہیں تاہم شامی فوج کے اعلان سے غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگئی ہے کہ وہ کس گروپ کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شام میں جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت و فوج اور اپوزیشن گروپ نے بہت سے معاہدوں پر دستخط کرلیے ہیں جس میں گزشتہ رات سے جنگ بندی کا معاہدہ بھی شامل ہے جو خطے میں شامل ہمارے دوست ممالک کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ امریکا نے حالیہ امن مذاکرات میں شرکت ہی نہیں کی جس پر روس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نئے صدر کے آفس سنبھالنے تک امن مذاکرات کا حصہ نہیں بن سکتا۔روسی وزیردفاع نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے پر شامی اپوزیشن کے7 گروپوں نے دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو گروپ جنگ بندی معاہدے پر عمل نہیں کرے گا وہ دہشت گرد گروپ کہلائے گا۔ اقوام متحدہ نے شام میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔ شام میں امریکی اتحادی فوج کی بمباری میں داعش کا رہنماابو جندال الکویتی ہلاک ہو گیا۔ادھر اقوام متحدہ کے آئندہ سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے شامی تنازعے کو عالمی سطح کا سرطان قرار دیا ہے۔ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں فائر بندی کی خلاف ورزی کے سدباب کے لئے ترکی، روس اور ایران ضامن کا کردار ادا کرینگے۔ دمشق میں روسی سفارت خانے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔ ایک راکٹ سفارتخانے کے آڈیٹوریم کی عمارت میں گرا جبکہ دوسرا راکٹ سفارتی کمیشن کے قریب گرا۔ سعودی عرب میں ایک دن میں شامی عوام کی امداد کیلئے 14 کروڑ31 لاکھ ریال سے زیادہ کے عطیات جمع ہوگئے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
India's pageant will take part in the elections.
Previous Post بھارت کی ملکہ حسن الیکشن میں حصہ لیں گی
Next Post مقبوضہ کشمیر میں مجاہدین کا حملہ، 2 بھارتی اہلکار ہلاک
Mujahideen attack in occupied Kashmir, kill 2 Indian troops

Related Posts

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.