yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایٹمی پروگرام پر ہمارا قومی بیانیہ

MH Kazmi December 26, 2016 1 min read
Our national discourse on nuclear program by Nusrat Javed on today
Share this:

دشمنوں اور بدخواہوں کو مختلف حیلوں سے ’’آبیل مجھے مار‘‘ کی ترغیب دینا کوئی ہم سے سیکھے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام تو ویسے ہی ہمارے کئی دوست ہونے کے دعوے دار ملکوں کے دل میں بھی کھٹکتا ہے۔ اس کے بارے میں بڑھک بازی دیوانگی ہے۔
ہمارے وزیر دفاع۔ جناب خواجہ آصف کو مگر کون سمجھائے۔ طبیعت موصوف نے بہت جلالی پائی ہے۔ بولنے کے بعد بھی تولنے کا تردد نہیں کرتے۔ اگرچہ چند ہی روز پہلے قومی اسمبلی میں کھڑے ہوکر موصوف نے ایک عالم ِ کامل کی رعونت کے ساتھ سپیکر کو یہ بتایا تھا کہ پاکستانی میڈیا میں جو بھی لکھا اور بولا جائے اسے یاوہ گوئی سمجھ کر نظرانداز کردینا چاہیے۔ اس میڈیا کو خبر ہی نہیں کہ بجلی،گیس اور تیل کے نرخ طے کرنے والے ریگولیٹری اداروں کا محض انتظامی کنٹرول ،ان امور سے متعلق وزارتوں کے سپرد کیا گیا ہے۔ حکومتی روزمرہّ کے ایک فیصلے کی بابت مگر دہائی مچادی گئی۔
اپنے ملک کے میڈیا کو حقارت کے ساتھ یاوہ گوئی کا مرتکب ٹھہرانے والے یہ وزیر البتہ خود یہ چیسک کرنے کا تردد نہ کر پائے کہ اسرائیل نے پاکستان کو شام کے حوالے سے ’’سبق‘‘ وغیرہ سکھانے کی دھمکی واقعتا دی بھی ہے یا نہیں۔ فیس بک کے ذریعے پھیلائی ایک جھوٹی خبر پر فوری اشتعال میں آگئے اور ا سرائیل کو پاکستان کی ایٹمی قوت یاد دلادی۔ اسرائیلی حکومت نے ایک نپے تلے بیان کے ساتھ فیس بک کے ذریعے پھیلائی جھوٹی خبر کا حوالہ دے کر خو دکو اس معاملے سے غیر متعلق کردیا۔پاکستان کے بدخواہوں کو مگر ہمارا مذاق اُڑانے کا ایک اور بہانہ مل گیا۔
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہمارا ایک سوچا سمجھا اور طے شدہ قومی بیانیہ ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو نے اس بیانیے کی بہت مؤثر انداز میں اختراع کی تھی۔ قیامِ پاکستان کی حقیقت کو روزِ اوّل سے بھارت نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔ دسمبر 1971ء میں پاکستان کے مشرقی حصے کو فوجی قوت کے بل بوتے پر ہم سے جدا کرنے کے بعد اس نے اپنے تئیں دوقومی نظریے کی بنیاد پر بنے ملک کے حصے بخرے کرنے کے عمل کی بنیاد ڈال دی تھی۔خود کو جنوبی ایشیاء کا یک ونتہا پردھان ثابت کرنے کے لئے پھر اس نے ایٹمی تجربہ بھی کرڈالا۔ پاکستان اس کے بعد خود کو ایٹمی قوت بنائے بغیر نفسیاتی طورپر محفوظ محسوس کرہی نہیں سکتا تھا۔ اسی باعث ’’گھاس کھاکر بھی‘‘ ایٹمی طاقت بننے کا عہد کیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو اس عہد کی بنا پر عبرت ناک انجام سے دو چار کیا گیا۔اسے پھانسی پر لٹکانے والے جنرل ضیاء بھی لیکن ایٹمی پرگروام کو جاری رکھنے پر مجبور ہوئے۔ فوجی حکومت کے بعد آنے والی جمہوری حکومتوں نے بھی اسے جاری رکھا۔ مئی1998ء میں بالآخر بھارت نے ایک ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کو اس ضمن میں اپنے کارڈز شو کرنے پر مجبور کردیا۔
پاکستان جوابی ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کبھی بس میں بیٹھ کر لاہور نہ آتے۔ اپنے قیام کے دوران اکھنڈ بھارت کے خواب دیکھنے والی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے یہ قائد مینارِ پاکستان بھی گئے تھے۔اس میدان میں مارچ 1940ء میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن حاصل کرنے کا عہد لیا گیا تھا۔واجپائی نے اسی میدان میں کھڑے ہوکر پاکستان کی حقیقت کو بالآخر تسلیم کر ہی لیا۔ہمارے ایٹمی پروگرام کے بارے میں تشکیل دئیے قومی بیانیے کی تصدیق ہوگئی۔
اس بیانیے سے دائیں بائیں ہونا ہماری سبکی کا باعث ہی نہیں سنگین مشکلات کا طوفان بھی کھڑا کردیتا ہے۔کاش خورشید قصوری کبھی ایک کتاب یہ سمجھانے کے لئے بھی لکھ ڈالیں کہ ایران اور لیبیاکو ایٹمی قوت فراہم کرنے کی کوششیں کتنی بچگانہ مگر خوفناک تھیں اور پاکستان کو یہ کوششیں واشگاف ہونے کے بعد کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ یہ کتاب لکھتے ہوئے یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ امریکہ اور اس کے حواریوں نے ازخود ساری حقیقت دریافت نہیں کی تھی۔ ایران اور لیبیا کی ان دنوں کی قیادت نے ازخود اچھے لڑکے نظرآنے کے لئے اقبالی بیانات دئیے تھے۔ ہمارے بدخواہوں کو ’’ٹھوس ثبوت‘‘فراہم کئے۔
اسرائیل بذاتِ خود ایک ایٹمی قوت ہے۔ اپنے ’’ایٹمی‘‘ ہونے کی مگر وہ کبھی بڑھک نہیں لگاتا۔ اس نے خود کو کہیں سے بھی چلائے میزائلوں سے بچانے کا مؤثرنظام بھی بنارکھا ہے۔اس نظام میں ایٹمی ہتھیاروں سے لیس میزائلوں کو فضا میں روک کرناکارہ بنانے کا بندوبست بھی شامل ہے۔انٹرنیٹ پر چند گھنٹے گزار کر خواجہ آصف اس نظام کو بخوبی سمجھ سکتے ہیں۔
پاکستانی میڈیا کی ’’یاوہ گوئی‘‘پر ناراض ہوئے خواجہ آصف ویسے بھی وزیر دفاع ہوتے ہوئے ہمارے ایٹمی ماہرین سے تفصیلی بریفنگ لینے کے حق دار ہیں۔اسرائیل کو ایک جھوٹی خبر کی بنیاد پر للکارنے سے پہلے کاش وہ ان ماہرین ہی سے رجوع کرلیتے تو ہماری اجتماعی سبکی نہ ہوتی۔
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ہمارا قومی بیانیہ بہت سادہ اور واضح ہے۔یہ پروگرام قطعاََ بھارت کا مخصوص ہے۔ اس کا کسی دوسرے ملک سے قطعاََ کوئی لینا دینا نہیں۔ہم اس بیانیے کی بنیاد سے دائیں بائیں نہ ہوں تو ہمارے بدترین بدخواہ بھی اپنے تعصبات پر چاہے دل ہی میں سہی شرمند ہوجانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔اسرائیل کو اس پروگرام کا ممکنہ نشانہ شمار کرنا ہرگز ہمارے قومی مفادات میں نہیں’’آبیل مجھے مار‘‘ کی مگر ہمیںلت لگ چکی ہے۔اس کا کوئی علاج نہیں۔
اس کالم کی ابتداء میں عرض کرچکا ہوں کہ سانحہ مشرقی پاکستان کے بعد ہوئے بھارتی ایٹمی دھماکے کے بعد پاکستان کو اپنی بقاء کو یقینی بنانے کے لئے جوابی ایٹمی پروگرام کی اشد ضرورت تھی۔ مئی 1998ء میں بھارت نے اس ضمن میں مزید پیش قدمی کی تو ہمارے پاس جوابی دھماکوں کے علاوہ اور کوئی آپشن ہی نہیں تھا۔نواز شریف کے ساتھ مسلسل ٹیلی فون رابطوں کے ذریعے امریکی صدر کلنٹن پاکستان کو مگر جوابی دھماکوں سے روکتا رہا۔ پاکستان نے جان بوجھ کر وقت لیا۔جوابی دھماکوں کے لئے ہماری سوچی سمجھی تاخیر نے ایل کے ایڈوانی جیسے انتہا پسندوں کو پریشان کردیا۔ موصوف ان دنوں بھارت کے وزیر داخلہ تھے اور ڈپٹی پرائم منسٹر کے اختیارات کے حامل بھی۔ اسے ہندوانتہا پسندی کا ’’نظریہ ساز‘‘ بھی سمجھا جاتا تھا۔ مئی 1998کے ایٹمی دھماکے کے بعد وہ ہمارے کشمیر کو ’’آزاد‘‘ کروانے کی بڑھکیں لگانے لگے۔جوابی دھماکوں کے لئے ہمارا کیس ان بیانات کی وجہ سے مضبوط تر ہوگیا۔
ہمارے ایٹمی کیس کی بھارتی عزائم کے حوالے سے ٹھوس وجوہات ہوتے ہوئے بھی ان دنوں یہ افواہ پھیلادی گئی تھی کہ اسرائیلی طیارے بھارت کے کسی فضائی مستقر سے پروان لے کر ہمارے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے والے ہیں۔اس نوعیت کا ایک وار جو اسرائیل نے عراق کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنے کے لئے کیا تھا۔
ہمیں تو کسی نے کبھی بتایا نہیں۔وزیر دفاع ہوتے ہوئے خواجہ آصف کو لیکن سرکاری ریکارڈتک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔ وہ تھوڑا ہوم ورک کرنا چاہیں تو معلوم کرسکتے ہیں کہ بھارتی ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو اسرائیلی طیاروں کی مدد سے تباہ کرنے کی افواہیں پھیلی تواسرائیلی حکومت نے باقاعدہ ا مریکہ میں ان دنوں موجود پاکستانی سفارت کاروں سے رابطے کئے تھے۔ہمارے سفارت کاروں سے احتجاج کیا گیا کہ اسرائیل کو خواہ مخواہ اس معاملے میں گھسیٹا جارہا ہے۔
خواجہ آصف کو شاید اس بات کا علم بھی نہیں کہ امریکہ اور برطانیہ متعدد کوششوں کے باوجود بھارت کو اس بات پر آمادہ نہیں کر پائے تھے کہ وہ لوک سبھا پر ہوئے حملے کے بعد پاکستانی سرحدوں پرآئی بال ٹو آئی بال لگائی فوج کو دستبردار کرلے۔ 2002ء سے 2003ء تک پورے دس مہینے پاکستانی اور بھارتی افواج سرحدوں پر حالتِ جنگ کی صورت تعینات رہی تھیں۔ بھارتی وزیر اعظم فیصلہ کن جنگ کا خوف اجاگر کرنے والی اس صورت کو بدلنے کے لئے ہرگز تیار نہیں تھے۔
نئی دہلی کوحالات معمول پر لا نے پر آمادہ کرنے کے لئے تمام تر بین الاقوامی کوششیں ناکام ہوگئیں تو اسرائیل نے اچانک اپنے کئی ہوائی جہاز بھارت بھیج دئیے۔اس ملک میں موجود اسرائیلی سیاحوں کو اطلاع دی گی کہ وہ فوراََ ان جہازوں میں بیٹھ کر وطن لوٹ آئیں کیونکہ ’’بھارت اور پاکستان ایٹمی جنگ کے دہانے تک پہنچ چکے ہیں۔‘‘اسرائیل کے اس سفارتی طورپر جارحانہ مگر مؤثرفیصلے کی وجہ سے واجپائی پاکستان کی سرحدوں سے اپنی فوجیں حالتِ امن کی صورت میں لوٹانے پر مجبور ہوا۔
اسرائیل اجتماعی حوالوں سے مسلمانوں کا ہرگز خیرخواہ نہیں۔ اس نے فلسطینیوں کا جینا بھی حرام کررکھا ہے۔پاکستان کے ساتھ کوئی پنگا لینے کو لیکن وہ ہرگز تیار نہیں۔ہمیں اس کو اپنی ایٹمی قوت یاد دلانے کی قطعاََ کوئی ضرورت نہیں۔ خاص طورپر فیس بک کے ذریعے پھیلائی ایک جھوٹی اور بے بنیاد خبر کی بنیاد پر۔خواجہ آصف کو مگر یہ بات کون سمجھاسکتاہے۔ وہ تو بذاتِ خود مجسم عقل ہوا کرتے ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The crush of law for justice? by Rao manzar hayat on today
Previous Post کیا قانون کو انصاف کی خاطر روند ڈالیں؟
Next Post جاپانی غوطہ خور اور مچھلی کی 25 سالہ دوستی
25-year-old friendship of Japanese divers and fish

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.