yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کلچر کی تلاش میں

MH Kazmi December 22, 2016 1 min read
Search of culture by Amjad islam Amjad on today
Share this:

ثقافت‘ تہذیب اور طرز معاشرت بھلے ہی اپنے معانی میں ایک دوسرے سے قدرے مختلف ہوں مگر کلچر کے دامن میں تینوں ہی سمٹ سے جاتے ہیں چنانچہ جب کہیں کلچر کی بات نکلتی ہے تو اس کی حدود متعین کرنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے۔ کسی ایک زبان‘ نسل اور مشترکہ تاریخی پس منظر رکھنے والے ملکوں میں بھی اس ضمن میں جزوی اختلافات پائے جاتے ہیں جیسے مثال کے طور پر سلطنت برطانیہ میں انگلینڈ‘ اسکاٹ لینڈ اور آئر لینڈ کے علاقائی کلچر اپنے قومی کلچر کا حصہ ہوتے ہوئے بھی کئی معاملات میں اپنی جداگانہ حیثیت رکھتے ہیں لیکن وسیع جغرافیائی خطوں پر مشتمل ممالک میں جہاں رنگ‘ نسل‘ مذہب‘ زبان اور جداگانہ تاریخی پس منظر کے حامل لوگ مل جل کر رہتے ہوں وہاں تو یہ معاملہ بہت ہی گمبھیر ہو جاتا ہے۔

پرانے وقتوں میں ایک ہی سلطنت کے سائے میں بہت سی تہذیبیں اپنے اپنے جداگانہ کلچر کے باوجود ایک ساتھ پھلتی پھولتی رہتی تھیں اور ان کے درمیان بہت کم تصادم کی صورت حال پیدا ہوتی تھی کہ سیاسی حوالے سے حاکم تہذیب اپنے حال میں مست رہتی تھی، اس کے باجگزار علاقوں کے لوگ تو مرکز میں موجود وسائل‘ سرکاری ملازمتوں اور مالی فوائد کیوجہ سے اس کی تہذیب یا زبان کی طرف جھکتے تھے مگر خود اسے ان سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا تھا ۔ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں یہ صورت حال آریاؤں کی آمد سے لے کر‘ مسلمانوں کے دور اقتدار اور پھر انگریزی حکومت کی عمل داری تک آسانی سے دیکھی اور سمجھی جا سکتی ہے۔

دوسری جنگ عظیم کے خاتمے پر جب اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا تو اس کے ممبران کی کل تعداد چالیس اور پچاس کے درمیان تھی لیکن پھر پرانے نظاموں کی شکست و ریخت‘ آزادی کی تحریکوں اور سیاسی توڑ پھوڑ کی وجہ دیکھتے ہی دیکھتے ڈیڑھ سو کے قریب نئے ملک اٹلس کا حصہ بن گئے، ان میں سے بیشتر ملک ’’قوم‘‘ کے وسیع تر دائرے سے نکل کر ’’قومیتوں‘‘ کے حوالے سے ظہور پذیر ہوئے اور ان کی انفرادی شناخت یعنی کلچر کی تلاش اور اس کا تعین گھر گھر کا مسئلہ بن گئے۔

وطن عزیز پاکستان میں یہ مسئلہ کئی اعتبار سے انوکھا اور منفرد تھا کہ آزادی کے وقت تک اس کے دونوں حصے سوائے مذہبی اشتراک کے ہر اعتبار سے اپنی ایک مختلف پہچان‘ زبان اور تاریخ رکھتے تھے، ایوب خان کے دور میں مختلف حوالوں سے کلچر کی سطح پر کچھ مقام ہائے اشتراک ڈھونڈنے اور بنانے کی کوشش کی گئی جو اس لیے بھی ناکام ہو گئی کہ قیام پاکستان کے بعد بھی عاقبت نااندیش حاکم طبقات کا سارا زور مشترکہ قومی مفادات اور سماجی انصاف کے بجائے مذہب اور استحصال بنیاد ہی رہا اور یوں 24برس کے اندر اندر ملک دولخت ہو گیا۔

ہونا تو چاہیے تھا کہ سقوط مشرقی پاکستان سے سبق سیکھ کر موجودہ پاکستان میں پرانی غلطیوں کو نہ دہرایا جاتا مگر عملی طور پر ایسا نہ ہو سکا نہ تو چاروں صوبوں کے ساتھ ایک سا سلوک روا رکھا گیا‘ نہ ہم اپنی رابطے کی مشترکہ زبان یعنی اردو کو وہ مقام دے پائے جو کسی مشترکہ کلچر کے لیے لازمی تھا اور نہ ہی ہم نے پاکستان میں موجود تہذیبی اکائیوں اور بولی جانے والی زبانوں کو وہ عزت دی جو ان کا حق تھا۔

پہلے سرکاری دفاتر‘ بیوروکریسی اور حاکم طبقات کے طرز حیات میں انگریزی کے غیر معمولی غلبے اور اس کے بعد نظام تعلیم میں اس کے غیرضروری اثرونفوذ نے ایک ایسی فضا پیدا کر دی کہ ملک واضح طور پر دو طبقوں میں تقسیم ہو گیا اور اس کے ساتھ ساتھ مذہبی عقائد‘ فرقہ بندی‘ مقامی تہذیبوں کی ایک دوسرے سے مغائرت‘ لسانی اور طبقاتی تقسیم اور سماجی بے انصافیوں کی وجہ سے تقسیم در تقسیم کا ایک  ایسا سلسلہ شروع ہو گیا کہ اب قومی تو کیا علاقائی سطح پر بھی ہمارے کلچر کے خدوخال دھندلا گئے ہیں۔

گزشتہ چالیس برسوں میں مختلف حکومتوں اور مارشل لائی ادوار کے دوران قومی کلچر کی تلاش اور تعین کے لیے کچھ کوششیں اور اقدامات کیے تو گئے ہیں مگر انصاف‘ فراخ دلی اور افہام و تفہیم کی کمی کے ساتھ ساتھ حاکم طبقوں کی نیت کی خرابی کی وجہ سے کوئی مثبت نتیجہ برآمد نہ ہو سکا، جہاں تک اس مضمون کے ماہر اہل علم و دانش اور سماجی ماہرین کی کاوشوں کا تعلق ہے انھوں نے اپنا کام خاصی محنت‘ ایمانداری اور سلیقے سے سرانجام دیا مگر ہر بار حاکم طبقوں کی خود غرضی اور حقائق کو توڑ مروڑ کر اپنی مرضی کی شکل دینے کی ظالمانہ خواہش نے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر دیں اور یوں نہ قوم‘ قوم بن سکی اور نہ ہی ہمارے کلچر کی کوئی شکل واضح اور متعین ہو سکی بلاشبہ مذہبی طور پر ہمارا تعلق عالم اسلام سے ہے۔ لیکن اگر دنیا بھر کے مسلمان اکثریت والے ممالک اپنے اپنے انفرادی کلچر‘ زبان‘ تہذیب‘ ثقافتی تاریخ‘ ملبوسات‘ طرز فکر‘ معاشی رشتوں اور تاریخ کی پیدا کردہ تبدیلیوں کو اپنے دامن میں سمیٹ کر اپنی کوئی مشترکہ پہچان بنا سکتے ہیں تو ہمیں ایسا کرنے سے کیا چیز روک رہی ہے؟

یہ ایک امر واقعہ ہے کہ سندھ‘ پنجاب‘ خیبرپختونخوا‘ بلوچستان اور اب گلگت بلتستان سمیت آزاد کشمیر کے لوگ کئی دیگر مذاہب بالخصوص ہندومت کے ماننے والوں کے ساتھ نہ صرف صدیوں تک رہے ہیں بلکہ ہم میں سے بیشتر کے آباؤ اجداد بھی دوچار دس نسلیں پیچھے انھی کے ہم مذہب ہوا کرتے تھے، سو مذہب کی سطح پر پاکستان کی 95% آبادی کا اشتراک کلچر کی پوری تصویر کا ایک حصہ تو ہو سکتا ہے مگر مرکز اور بنیاد نہیں۔ کلچر کا ہر وہ تصور جس میں اس کے ممبران کی زبان‘ ادب‘ معیشت‘ تاریخ‘ رسم و رواج‘ رویوں اور بنیادی حقوق کی بھرپور شمولیت اور حفاظت نہیں ہو گی وہ کبھی عملی طور پر رائج اور نافذ نہیں ہو سکے گا۔

گزشتہ روز یونیسکو نے کلچر کے حوالے سے اپنی 2005ء کی سفارشات کی روشنی میں حکومت پنجاب کے تعاون سے پاکستانی کلچر کے خدوخال اور مسائل پر ایک ورکشاپ نما تقریب کا اہتمام کیا جس میں بہت سی اچھی اور خیال افروز باتیں کی گئیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ یونیورسٹیوں کے متعلقہ شعبوں کے اساتذہ‘ طلبہ‘منتخب شہریوں اور میڈیا کے نمایندوں کو بطور سامع اور مبصر کے بلایا جاتا تاکہ گفتگو میں گہرائی‘ وسعت اور مکالمے کی سی کیفیت پیدا ہو سکتی مگر سو، سوا سو کے قریب حاضرین میں سے گنتی کے چند لوگ ہی اس کسوٹی پر پورا اترتے تھے۔

سرکاری اہلکاروں کی اکثریت کا رویہ بھی نیم سنجیدہ اور ’’ڈنگ ٹپاؤ‘‘ قسم کا تھا جس سے اندازہ ہوتا تھا کہ یونیسکو کے نمایندے تو شاید اس تقریب میں کہی گئی کچھ بہت عمدہ باتوں کو اپنی کسی رپورٹ کا حصہ بنا لیں مگر حکومتی سطح پر اس کا انجام بھی وہی ہو گا جو اس سے پہلے کی گئی کوششوں کا ہوا ہے کہ بدقسمتی سے ہمارے سیاسی حکمران ہر دور میں کلچر کے مسئلے کو ریاست کے بجائے حکومت اور وہ بھی حکومت وقت کی آنکھوں سے دیکھنے کے عادی ہیں اور چونکہ ان محفلوں میں رائے دینے والے ان کے ذاتی وفادار اور ملازمین نہیں ہوتے اس لیے وہ ہر اپنے لیے ناپسندیدہ بات کو ’’سیاسی مخالفت‘‘ اور کسی ’’نام نہاد سازشی فکر‘‘ کا نتیجہ قرار دے کر ان کی سفارشات کو کوڑے کے ڈبے میں ڈال دیتے ہیں۔ سو دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ اللہ کرے اس بار ایسا نہ ہو۔

البتہ ایک اچھی بات جو اس شام ہوئی وہ ایک بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ترتیب دیا گیا پروگرام تھا جسے کچھ مسیحی دوستوں نے ترتیب دیا اور جس میں عیسائیوں اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ہندوؤں اور سکھوں کے نمایندے بھی شامل تھے۔

تقریب کا اہتمام چند دن قبل گزرنے والی عید میلاد النبیؐ اور کچھ روز بعد آنے والی کرسمس کو ایک ساتھ منانے کے حوالے سے کیا گیا تھا جو میرے خیال میں پاکستانی کلچر کی صحیح تفہیم کا ایک مظہر تھا کہ اس میں مذہب کو کلچر کی بنیاد کے بجائے ایک رکن اور حصے کے طور پر دیکھا گیا تھا۔ امید کرنی چاہیے کہ اسی اصول کے تحت ہم وطن عزیز کے تمام باشندوں کے تہذیبی حقوق کو بھی یکساں اور جائز اہمیت دیں گے۔ اگر ہم ایسا کرنے میں کامیاب ہو گئے تو آیندہ پاکستانی کلچر کی تلاش اور تفہیم کے لیے ہمیں کسی کانفرنس یا ورکشاپ کی ضرورت نہیں رہے گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
A glimpse of politics by Abdul Qadir Hassan on today
Previous Post پاکستانی سیاست کی ایک جھلک
Next Post پولیس اصلاحات
Police reform by Muqtida Mansoor on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.