yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مشکلات پر ردِ عمل کے انداز

MH Kazmi December 20, 2016December 20, 2016 1 min read
The reaction style on Difficulties by Dr. Waqar yousuf Azeemi on today
Share this:

وہ سخت پریشان تھی۔ مشکلات بار بار اس کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی تھیں۔ ایک کے بعد ایک مشکل کا سامنا کرتے کرتے وہ خود کو بدنصیب سمجھنے لگی تھی۔ اسے سمجھ نہیں آرہا تھا کہ یہ سب اس کے ساتھ ہی کیوں ہورہا ہے۔ مصیبتوں اور مشکلات کو کیسے برداشت کیا جائے اور ان سے نجات کیسے حاصل کی جائے۔۔۔۔؟ وہ سوچ رہی تھی کہ کیا مشکلات سے محفوظ ایک آسان اور خوشیوں بھری زندگی گزارنا میرا حق نہیں۔؟ اس نے سوچا کہ اپنے دکھوں، خوشیوں سے محرومیوں اور اپنی ناکامیابیوں سے اپنی ماں کو آگاہ کر ہی دینا چاہیے۔ نوجوان خاتون سفر کرکے اپنی ماں کے گھر پہنچی، اس نے ماں کو بتایا کہ مشکلات اور مصائب کا سامنا کرتے کرتے وہ تھک گئی ہے۔ ایک مشکل ختم نہیں ہوتی کہ دوسری سامنے موجود ہ ہوتی ہے۔

 ماں نے اپنی بیٹی کی بات تحمل سے سنی، وہ دکھی تو ہوئی لیکن اس نے اپنی بیٹی کے مصائب کو کسی جادو ٹونے یا سفلی کا نتیجہ قرار نہیں دیا نہ ہی بندشوں سے نجات کے لیے کوئی وظیفہ پڑھنے کا کہا۔ وہ اپنی بیٹی کو اپنے ساتھ باورچی خانے میں لے گئی۔ ماں نے تین برتنوں میں پانی ڈال کر ہر برتن میں علیحدہ علیحدہ گاجریں، انڈے اور کافی کے بیج ڈال دیے اور انھیں چولہوں پر تیز آگ پر رکھ دیا۔ تھوڑی دیر بعد پانی ابلنے لگا۔ ماں نے تینوں چولہے بجھا دیے۔ برتنوں میں سے گاجریں، انڈے اور کافی کے بیج نکال کر علیحدہ علیحدہ پیالیوں میں ڈال دیے۔ پھر بیٹی سے کہا کہ بتاؤ کہ گاجریں اب کیسی ہیں۔؟ بیٹی نے ان گاجروں کو ہاتھ لگایا اور محسوس کیا کہ گاجریں نرم ہو چکی ہیں۔ اس کے بعد ماں نے اپنی بیٹی سے کہا کہ ایک انڈا اٹھائے اور اسے توڑ ڈالے۔ چھلکا اتارنے کے بعد بیٹی نے محسوس کیا کہ انڈہ ابل کر سخت ہو چکا ہے۔ آخر میں ماں نے بیٹی سے کہا کہ وہ کافی کی ایک چسکی لے کر دیکھے۔ بیٹی نے کافی چکھی تو اسے بے حد خوش ذائقہ محسوس ہوئی۔

بیٹی نے اپنی ماں سے کہا:  ’’ماں! میں نے آپ کو اپنی مشکلات بتائی ہیں۔ انھیں سن کر آپ مجھے کچن میں لے آئیں۔ یہ سب کچھ کیا ہے؟‘‘ ماں نے بتایا کہ دیکھو بیٹی! ان تین مختلف اشیاء نے ایک ہی جیسی گرم صورتحال کا سامنا کیا، ان تینوں اشیاء کو ابلتے ہوئے پانی میں کچھ دیر رہنا پڑا، لیکن ہر ایک شے پر مختلف اثرات مرتب ہوئے۔ پانی میں ڈالنے سے پہلے گاجریں بہت سخت اور غیرلچکدار تھیں لیکن پانی کی حرارت اور ابال کی وجہ سے ان میں نرمی اور لچک پیدا ہو گئی۔ انڈا اندر سے بہت ہی نازک تھا۔ اس کا بیرونی چھلکا نہایت سخت تھا جو اس کے اندر موجود مایع کی حفاظت پر مامور تھا۔ پانی میں ابلنے کے بعد انڈے کا اندرونی حصہ سخت اور بیرونی چھلکا کچھ نرم ہو گیا۔ پسی ہوئی کافی البتہ بہت ہی غیرمعمولی حیثیت کی حامل تھی، ابلتے ہوئے پانی میں اپنی ہیئت تبدیل کرنے کے بجائے کافی نے پانی کو ہی تبدیل کر دیا۔

اس کہانی سے ہمیں کیا سبق حاصل ہوتا ہے اور کیا پیغام ملتا ہے؟

سبق یہ ہے کہ مسائل و مشکلات کو ایک نئے اور حیرت انگیز جہاں میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، بالکل کافی کی طرح جس نے اپنی غیرمعمولی توانائی اور خاصیت کے باعث پانی کو ایک خوش ذائقہ مشروب میں بدل دیا۔ پیغام یہ ہے کہ اپنی صلاحیتوں اور اپنے خواص سے صحیح انداز میں کام لیا جائے۔

گاجر، انڈے اور کافی کے اندر  ایک دوسرے سے مختلف اجزاء اور خواص پائے جاتے ہیں۔ یہ ایک ہی ماحول میں الگ الگ ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ ہر آدمی کی شخصیت میں بھی دوسروں سے مختلف خواص یا گوشے پائے جاتے ہیں۔کسی مرد یا عورت میں مثبت خواص زیادہ ہوتے ہیں تو کسی میں منفی خواص حاوی ہوتے ہیں۔۔۔۔ ان خواص اور ان پر مثبت یا منفی سوچ میں سے کسی کی بالا دستی کی وجہ سے ایک ہی جیسے حالات میں مختلف لوگ ایک دوسرے سے مختلف ردعمل کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ کہانی میں نے دور حاضر کے ایک نامور موٹیویشنل مقرر اور کئی مقبول کتابوں کے مصنف وین والٹر ڈائیر(2015ء۔ 1940ء)  کی ایک کتاب’’ انسپائریشن‘‘ سے اخذ کی ہے۔ اپنی شاندار تحریروں اور قابل عمل مشوروں کی وجہ سے وین ڈائیر کو بابائے ترغیبات’’پریرتا کا باپ‘‘ کا لقب بھی دیا گیا۔

والٹر ڈائیر کے بیان کردہ یہ نکات اور اصول افراد پر بھی صادق آتے ہیں اور معاشروں پر بھی۔ محدود سوچ کے حامل، تن آسان اور سست لوگ مشکل حالات کو ناکامی بنا لیتے ہیں۔ وسیع النظر اور دوربین، مثبت سوچ رکھنے والے افراد مشکلات اور رکاوٹوں کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کا ذریعہ یا اوپر جانے کے لیے سیڑھی بنا دیتے ہیں۔ پر عزم اور مثبت سوچ رکھنے والے معاشروں میں بھی مشکلات میں نئی امنگیں، نئے جذبے بیدار ہوجاتے ہیں۔ قوموں کی چند مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔

دوسری جنگ عظیم میں امریکا نے ایٹم بم گرا کر جاپان کو تباہ کردیا تھا۔ دو بڑے شہر ہیرو شیما اور ناگا ساکی ملبے کا ڈھیر بننے کے ساتھ ساتھ ہزاروں معصوم شہریوں کے قبرستان بھی بن گئے۔ جاپان کی معیشت تباہ ہوگئی۔ جنگ میں شکست اور ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کے صدمے کے باوجود جاپان کی حکومت اور عوام نے شکست نہیں مانی۔ بہت بڑی تباہی کے بعد دو تین عشروں میں ہی جاپان عالمی معیشت میں اولین نمبروں پر آ گیا۔

مشکلات میں ہمت ہار دینے والوں کو دیکھنا ہو تو عراق اور ایشیاء کے کئی دوسرے ملکوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔ عراق پر بھی امریکا اور اتحادی افواج نے قہر ڈھایا۔ وہاں معصوم شہریوں، مردوں عورتوں حتیٰ کہ کمسن اور شیرخوار بچوں کی جانیں گئیں۔

لیکن اس تباہی کے بعد عراق میں کوئی نہ تھا جو اپنی قوم میں ایک نیا جذبہ، نئی روح پھونکتا۔ صدیوں کی اعلیٰ تہذیبی روایات کی حامل عراقی قوم آج بے بسی اور محرومیوں کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ اس محرومی کا جواز پیش کرتے ہوئے کچھ دانشور یہ کہتے ہیں کہ امریکنوں کی جانب سے بغداد پر مسلسل اور شدید بم باری سے تباہی کے بعد عراقی قوم دوبارہ کیسے اٹھتی ۔؟ اس دلیل کو سامنے رکھتے ہوئے آئیے چند دہائیاں پیشتر7 ستمبر 1940ء تا مئی1941ء انگلستان کے دارالحکومت لندن اور دیگر کئی صنعتی اور ساحلی شہروں پر جرمن ایئر فورس کے بم بار طیاروں کی مسلسل اور شدید بم باری (جسے بلیٹز کا نام بھی دیا گیا ہے۔ ) کی تباہ کاریوں پر بھی ایک نظر ڈال لیں۔

لندن پر جرمن طیاروں کی بم باری سے شہر کا بڑا حصہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ لندن کی تقریباً آدھی آبادی بم باری سے ہلاک ہوئی۔ برطانیہ کے شہروں پر جرمن طیاروں کی بم باری 267دنوں تک جاری رہی۔ جرمن حملوں نے برطانیہ کی معیشت اور تاج برطانیہ کی شان و شوکت کو خاک میں ملا دیا۔ دوسری جنگ عظیم میں جرمنوں کے ہاتھوں زخم کھانے کے بعد برطانوی دولت مشترکہ کے کئی ملک برطانوی راج سے آزاد ہوگئے۔ برٹش سلطنت سمٹ کر رہ گئی لیکن برطانیہ دوبارہ اٹھ کھڑا ہوا اور دنیا بھر میں ایک اعلیٰ مقام کا حامل ہے۔

برطانیہ کی تباہی کا سبب بننے والا جرمنی خود بھی بعد میں تباہی سے محفوظ نہ رہ سکا۔ اتحادی افواج کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد جرمن ریاست دو حصوں مشرقی جرمنی اور مغربی جرمنی میں تبدیل ہوگئی۔ لیکن آج جرمنی دوبارہ متحد ہے اور اس کی معیشت دنیا کی دس بڑی معیشتوں میں شامل ہے۔

تقریباً 19سال جاری رہنے والی جنگ میں شمالی ویت نام کے عوام نے امریکا کے زیر قیادت اینٹی کمیونسٹ اتحاد کی افواج سے مقابلہ کیا۔ اس جنگ میں لاکھوں ویت نامی ہلاک ہوگئے، ویت نام کے کئی شہر تباہ ہوئے۔ جنگ کے بعد ویت نام کے عوام دوبارہ اٹھے، ترقی کا عزم کیا۔ آج ویت نام کی معیشت دنیا کے کئی ترقی یافتہ ملکوں کے ہم پلہ ہوتی جارہی ہے۔

جنگوں کی تباہی دنیا کے کئی ملکوں کی مخالفت اور شدید مشکلات کا سامنا کرنے والی مختلف قوموں کے ردعمل اور ان کے نتائج ہمارے سامنے ہیں۔ اب یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم احساس شکست رکھنے والی قوموں کا حال دیکھ کر کوئی مشکل پڑنے پر خود بھی مایوس ہو کر بیٹھ جائیں یا جاپان، برطانیہ، جرمنی اور ویت نام جیسے ملکوں کے عوام اور حکومت کے طرز عمل سے خود اپنے لیے امید اور عزم کے دیے روشن کریں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Toyed with truth by Tanveer Qaisar on today
Previous Post سچ سے کھلواڑ
Next Post یہ باسٹھ کی دنیا ہے ؟
This is world of sixty-two? by Wajahat ullah khan on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.