yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نیشنل ایکشن پلان اورچوہدری نثارعلی خان کا کردار

MH Kazmi December 19, 2016 1 min read
The National Action Plan and the Role of Chaudhry Nisar Ali Khan by Nawaz Raza on today
Share this:

چوہدری نثار علی خان موجودہ حکومت کے واحد وزیر ہیں جو ملک میں وزیراعظم محمد نواز شریف کی شخصیت کے بعد سب سے زیادہ ’’موضوع گفتگو ‘‘ رہتے ہیں پیپلزپارٹی نے توچوہدری نثار علی خان یر تنقید کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔ عمران خان نے بھی سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ کی آڑ میں چوہدری نثار علی خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سوئی پچھلے کئی دنوں سے چوہدری نثار علی خان سے استعفے پر اٹکی ہے جب سے سپریم کورٹ کے قائم کردہ کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے ایک بار پھر چودھری نثار علی خان پر’’حملہ‘‘ کرنے کا موقع مل گیا چونکہ کمیشن کی رپورٹ میں وفاقی وزارت داخلہ کی کارکردگی پر سوال اٹھائے گئے ہیں اس لئے چوہدری نثار علی خان نے اپنی پوزیشن کی وضاحت کی پورا پاکستان کسی وزارت کی کارکردگی کا معترف ہے تو وہ وزارت داخلہ ہے جس کی شاندار کارکردگی حکومت کے ماتھے کا ’’جھومر‘‘ ہے چوہدری نثار علی خان کے سیاسی مخالفین بھی وزارت داخلہ کی کار کردگی کا برملا اعتراف کرتے ہیں لیکن کمیشن کی رپورٹ میں وزارت داخلہ کی کارکردگی کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات نے چوہدری نثار علی خان کو سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ میں صفائی پیش کرنے پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کا ہر پلیٹ فارم پرجواب دینے کا فیصلہ کیا ہے چوہدری نثار علی خان کا موقف ہے کہ پاکستان میں جس نے نیشنل ایکشن پلان پڑھا تک نہیں وہ بھی اس میںکیڑے نکال رہا ہے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی تین گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی موجود تھے جس میں رپورٹ کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد وزیراعظم نے چوہدری نثار علی خان کو رپورٹ کے حوالے سے اپنی وضاحت کرنے اور سپریم کورٹ میں رپورٹ کو چیلنج کرنے اجازت دے دی چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ’’ وہ سپریم کورٹ سے احترام کے ساتھ انصاف کے لئے رجوع کریں گے، سانحہ کوئٹہ کے تناظر میں جہاں تمام حقائق سپریم کورٹ کے سامنے رکھیںگے وہاں سپریم کورٹ کو وزارت داخلہ کی پونے چار سال کی کارکردگی سے بھی آگاہ رکھیں گے ملاقات کی طوالت کے باعث پریس کانفرنس ملتوی کرنا پڑی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کی پیشکش کی جسے وزیراعظم نے یہ کہہ کر مسترد کر دیا ’’حکومت کو آپ کی کارکردگی پر فخر ہے۔‘‘ بات بات پرچوہدری نثار علی خان سے استعفے کا تقاضا کرنے والوں کو شاید یہ علم نہیں وہ پچھلے پونے چار سال میں چار مرتبہ وزارت سے استعفے دے چکے ہیں ہر بار وزیراعظم نے ان کا استعفیٰ مسترد کر دیا۔ ’’ شدید اختلاف اور ناراضی‘‘ کے باوجود وزیراعظم نے ان کے استعفیٰ کو قبول نہیں کیا۔ اگلے روز چوہدری نثار علی خان سے پنجاب ہائوس میں ڈیڑھ گھنٹے ملاقات ہوئی تو انہوں نے ان تمام عوامل پر روشنی ڈالی جس میں ان کا موقف سنے بغیر رپورٹ تیار کر لی گئی چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے 35 سالہ سیاسی زندگی میں بڑی وزارتیں دیکھی ہیں ان کے لئے اس منصب میں کوئی کشش نہیں ان کے سیاسی مخالفین بالخصوص جن کی ’’دم ‘‘ ایف آئی اے کے پائوں تلے آئی ہوئی ہے وہ کبھی انہیں ’’وزارت عظمیٰ‘‘ کا امیدوار بنا دیتے ہیں کبھی مجھ پر’’سازش‘‘کا الزام عائد کرتے ہیں انہیں شاید علم نہیں چوہدری نثار علی خان کو تین بار وزارت عظمیٰ ’’طشتری‘‘ میں پیش کی گئی لیکن انہوں نے اپنے لیڈر سے بے وفائی کے صلے میں وزارت عظمٰی کو ٹھوکر مار دی۔
چودھری نثار علی خان نے پنجاب ہائوس میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں انہوں کچھ حقائق سپریم کورٹ کے لئے چھوڑ دئیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اہلسنت و الجماعت کے وفد سے ملاقات کی اور نہ ہی کسی کو جلسے کی اجازت دی۔ نیکٹا بورڈ آف گورنرز کا اجلاس نہ ہونے کے بارے میں سوال وزیراعظم ہائوس سے کیا جانا چاہیے پارلیمنٹ میں میرے خلاف جتنی بھی تحاریک التوا پیش کردی جائیں، ان کا سامنا کروںگا،۔ میں نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کو خندہ پیشانی سے قبول کیا ہے مگر میڈیا کے ذریعے میری اور حکومت کی کردار کشی پر تشویش ہے چونکہ سپریم کورٹ نے تین ہفتہ کی مہلت دے دی اس دوران میں کچھ بول نہیں سکوں گا کیونکہ مجھے کہا گیا ہے کہ معاملہ عدالت میں ہے جبکہ میرے ’’خیر خواہ ‘‘جو منہ میں آ رہاکہہ رہے ہیں کسی کو یہ احساس نہیں ہے کہ ملک کی سلامتی کے امور انتہائی حساس ہیں مجھے نقصان تو برداشت ہے لیکن اس ملک کے سیکورٹی اداروں، اس کے انٹیلی جنس اداروں، سیکیورٹی پلان، دہشتگردی کے خلاف جنگ کو آئندہ تین ہفتہ میں جو نقصان ہو گا اللہ تعالٰی ہم پر رحم فرمائے تین ہفتہ تو انتظار نہیں ہو سکتا۔ میں معاملہ قابل احترام سپریم کورٹ کے سامنے رکھوں گا اور قوم کے سامنے بھی۔ بہت ہو چکا میں اپنے دفاع کا پہلو قوم کے سامنے رکھنا چاہوں گا کیونکہ کمیشن کی رپورٹ میں تصویر کا صرف ایک رخ بیان کیاگیا میں ہمیشہ پھونک پھونک کر قدم رکھتا ہوں کیونکہ اندرونی سلامتی کی ذمہ داری انتہائی حساس ہے بدقسمتی کی بات ہے کہ جہاں کامیابیاں ہوتی ہیں وہاں بہت سے اعتراضات نکل آتے ہیں جہاں ناکامی ہوتی ہے وہ میری اور میری وزارت کی ذمہ داری نہ ہونے کے باوجود وزارت داخلہ بالخصوص اور حکومت پر بالعموم ڈال دی جاتی ہے چوہدری نثار علی خان نے انکشاف کیا کہ 7774 سیکورٹی معلومات کا دوسرے اداروں کے ساتھ تبادلہ کیا گیا۔ انٹیلی جنس کی بنیاد پر20 ہزار آپریشن ہوئے ہیں۔
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ چوہدری نثار علی خان نیشنل ایکشن پلان کے خالق ہیں انہوں نے دن رات محنت کر کے اس کو تیار کیا اس میں وزارت داخلہ سے متعلق چار نکات ہیں جن پر سب سے زیادہ کام ہوا ہے باقی جو کام تعاون کا تھا وہ چوہدری نثار علی خان اورجنرل ناصر جنجوعہ کر رہے ہیں۔
چوہدری نثار علی خان کو میں نے پہلی بار مضطرب پایا ان کا کہنا تھا ’’میں 35 سال سے سیاست میں ہوں میرا ضمیر مطمئن ہے کیونکہ میں نے پیسے کو ذریعہ سیاست نہیں بنایا میں نے کوئی آف شور کمپنی نہیں بنائی، کوئی پٹرول پمپ یا فیکٹری نہیں لگائی‘‘ انہوں نے بین السطور ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری پر اپنے اختلاف بارے بتایا اور کہا کہ ’’جس دن ڈاکٹر عاصم گرفتار ہوا میں لندن میں تھا میں نے اس وقت ڈی جی رینجرز سے بات کی اور وزیراعظم سے بھی شیئر کیا اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ مجھے کچھ چھپانا نہیں ہے، میں نے سیکیورٹی کے فریم ورک کو مضبوط کرنے کی کوشش کی دبائو کے باوجود قومی خزانے کو لوٹنے والوں کے خلاف تحقیقات نہیں روکوں گا پیپلزپارٹی یا ڈاکٹر عاصم سے کوئی دشمنی نہیں، ماڈل ایان علی کا کیس وزرات داخلہ کا نہیں، وزارت خزانہ کا ہے یہ معاملہ صرف پانچ لاکھ ڈالرز کا نہیں،اس میں سیاسی گٹھ جوڑ بھی شامل ہے‘‘ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ’’عمران خان ہوں یا بچہ پارٹی اس معاملے پر بحث کیلئے تیار ہوں، ڈاکٹر عاصم کا کیس جنہوں نے بنایا ان کے خلاف کسی کو بولنے کی جرات نہیں‘ ایان علی کا نام وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے‘‘ چوہدری نثار علی خان نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے ناقدین کو ’’مناظرے کا چیلنج دے دیاہے اب دیکھنا یہ ہے ان کے مخالفین لیگل نوٹسز کی طرح ’’خاموشی‘‘ اختیار کرتے ہیں یا ان کے چیلنج کو قبول کرنے کی جرات کرتے ہیں اس کے لئے ہمیں آنے والے دنوں میں انتظار کرنا پڑے گا

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Mourn of American media by Nusrat Javed on today
Previous Post امریکی میڈیا کا ماتم
Next Post چودھری نثار علی کا ”اندازِ بھٹوانہ؟“
Chaudhry Nisar Ali "style bhutwanna?" by Asar Chaouhan on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.