yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

برسبین ٹیسٹ؛ چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث ایک بار پھر روک دیا گیا

MH Kazmi December 18, 2016 1 min read
Fourth day of the Brisbane Test was stopped again by the rain
Share this:
Fourth day of the Brisbane Test was stopped again by the rain
Fourth day of the Brisbane Test was stopped again by the rain

برسبین: برسبین ٹیسٹ کے چوتھے روز 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے تاہم بارش کے باعث میچ دوسری بار روک دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برسبین کے وولین گابا اسٹیڈیم پر کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا لئے ہیں۔ امپائرز نے بارش کے باعث میچ روکا تو یونس خان 49 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے جب کہ کپتان مصباح الحق اپنا کھاتا نہیں کھول پائے تھے۔

خراب موسم اور چائے کے وقفے کے بعد میچ شروع ہوا تو اظہر علی اپنے اسکور میں صرف 4 رنز کے اضافے کے بعد مچل اسٹارک کی لیگ سائیڈ پر جاتی شارٹ پچ ڈلیوری کو چھیڑنے کی کوشش میں وکٹ کیپر میتھیو ویڈ کو کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور یونس خان کے ساتھ مل کر 91 رنز کی شراکت قائم کی۔

پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 70 رنز دو کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو اظہر علی 41 اور یونس خان صفر کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دونوں بلے بازوں نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور جب 56.2 اوور میں پاکستان کا اسکور 131 رنز پر پہنچا تو خراب موسم کے باعث امپائرز نے میچ روک دیا اور وقت سے پہلے ہی چائے کا وقفہ لے لیا۔ جب میچ روکا گیا تو اظہر علی 61 اور یونس خان 40 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 142 رنز پر ہمت ہار گئی تھی، سرفراز احمد 59پر ناقابل شکست پویلین واپس گئے، محمد عامر 21رنز بناکر جیکسن برڈ کی گیند پر وکٹ کیپر میتھیوویڈ کو کیچ دے بیٹھے، راحت علی 4 پر رن آؤٹ ہوئے، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے 3،3 شکار کیے، 287 رنزکی سبقت پانے والے آسٹریلیا نے اپنے بولرز کو آرام دینے کیلیے پاکستان کو فالوآن کرانے سے گریز کرتے ہوئے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ڈیوڈ وارنر نے پہلے ہی اوورمیں محمد عامر کو2 چوکے جڑ کر جارحانہ عزائم ظاہر کیے تاہم پیسر نے اگلے ہی اوور میں انھیں قابو کر لیا، اوپنر نے پل شاٹ کھیلتے ہوئے مڈآن پر وہاب ریاض کو کیچ تھما دیا۔

راحت علی نے بھی اچھی لائن اور لینتھ سے بولنگ کی جس کا صلہ انہیں چھٹے اوور میں میٹ رینشا(6) کی وکٹ سے ملا، لیگ سائیڈ پر اسٹروک کھیلنے کی کوشش میں گیند بیٹ کے باہری حصے سے ٹکراتی ہوئی دوسری سلپ میں یونس خان کے ہاتھوں میں محفوظ ہو گئی، پیسر کی اگلی ہی بال پر نئے بیٹسمین اسٹیون اسمتھ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل امپائر نے مسترد کی تو مصباح نے ریویو لیا جو بے کار گیا، ٹی بریک تک 12 اوورز کے کھیل میں کینگروز نے 2 وکٹ پر40 رنز اسکور کیے۔ وقفے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر ایک بار پھر آسٹریلوی کپتان کے خلاف ایل بی ڈبلیو ریویو ناکام رہا۔

میزبان ٹیم نے 25ویں اوورز میں 100 رنز مکمل کرلیے، گرین کیپس کو تیسری کامیابی 135 کے مجموعی اسکور پر ملی، یاسر شاہ کی گیند کریز سے باہر نکل کر کھیلتے ہوئے اسٹیون اسمتھ نے لانگ آن پر راحت علی کو کیچ تھما دیا، انہوں نے 63 رنز بنائے، عثمان خواجہ (74) کی وکٹ راحت علی کے حصے میں آئی، مڈآن پر مصباح الحق نے بائیں جانب ڈائیو لگاتے ہوئے گیند پر قابو پا لیا۔ وہاب کی گیند پر پل شاٹ کھیلتے ہوئے نئے بیٹسمین نک میڈنسن (4) آؤٹ ہوئے، فائن لیگ پر بابر اعظم نے ان کا کیچ لیا، آسٹریلیا نے ڈنر تک 5 وکٹ پر 202 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلیئر کر دی۔ راحت علی نے 2 جب کہ محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کو 490 رنز کا مشکل ہدف ملا، اوپنرز نے محتاط آغاز کرنے کے بعد رنز کی رفتار بڑھانا چاہی تو میزبان کپتان اسٹیون اسمتھنے بولرز کی مدد سے دباؤ بڑھا دیا، سمیع اسلم نے مچل اسٹارک کی گیند پر روایتی غلطی کرتے ہوئے پہلی سلپ میں میٹ رینشا کو کیچ دیدیا، 5 میڈن اوورز کے بعد بابر اعظم نے مہمان ٹیم کا اسکور بورڈ متحرک کیا، انہیں ناتھن لیون نے 10 پر ریویو کی مدد سے آؤٹ قرار دلانے کی کوشش کی لیکن گیند بیٹ کو چھو کر نہیں گئی تھی، بالآخر سست روی سے  بیٹنگ کرنے والے پاکستان کی ففٹی 24 اوورز میں مکمل ہونے کے بعد بابر اعظم نے ناتھن لیون کو ہی وکٹ پیش کردی، گیند سلپ میں موجود اسٹیون اسمتھ کے ہاتھوں میں محفوظ ہوئی۔ اظہرعلی نے جیکسن برڈ کے ایک اوور میں 3 چوکے لگائے، دن کے اختتام تک انہوں نے 41 رنز پر اپنی وکٹ محفوظ رکھی، انتہائی محتاط یونس خان 19 گیندیں کھیلنے کے باوجود کھاتہ کھولنے کے منتظر تھے، دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 2 وکٹ پر 70 رنز بنائے تھے، ابھی 2 روز کا کھیل اور420 رنز کا مشکل ترین سفر مزید باقی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Attack, 30 soldiers at the military base in Yemen
Previous Post یمن میں فوجی اڈے پر خود کش حملہ، 30 فوجی ہلاک
Next Post پاکستان نے بھارت کو ’’منہ توڑ دفاعی جواب‘‘ دینے کا فیصلہ کرلیا
Pakistan decided to 'break away defense response to India

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.