yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دنیا میں یہودی سب سے زیادہ اور مسلمان سب سے کم پڑھی لکھی قوم

MH Kazmi December 16, 2016December 16, 2016 1 min read
Jews most educated nation in the world and the Muslim nation lowest educated
Share this:
Jews most educated nation in the world and the Muslim nation lowest educated
Jews most educated nation in the world and the Muslim nation lowest educated

دنیا بھر میں یہودی برادری دیگر مذاہب کے مقابلے میں سب سے زیادہ تعلیم یافتہ ہے جبکہ ہندو اور مسلمان سب سے کم تعلیم یافتہ ہیں۔

پیو ریسرچ سنٹر کی تعلیم اور مذہب کے حوالے سے ایک تازہ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر یہودی برادری میں لوگ اوسطً 13.4 سال تک باضابطہ سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جبکہ عسیائی برادری میں یہ اوسط 9.3 سال ہے۔

ادھر مسلمان برادری اور ہندو برادری میں اوسطً 5.6 سال تک سکولوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں جو کہ عالمی سطح پر مجموعی اوسط 7.7 سال سے کم ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس رجحان کی وجوہات میں سے ایک یہ سوال ہے کہ یہ مذہبی برادریاں کن ممالک میں مقیم ہیں۔ یہودی برادری کی اکثریت دو ممالک امریکہ اور اسرائیل میں رہتی ہے جہاں تعلیمی وسائل قدرے زیادہ ہیں۔ ان کے مقابلے میں ہندو برادری کا تقریباً 98 فیصد جنوبی ایشا کے ممالک انڈیا، نیپال اور بنگلہ دیش میں ہے جہاں تعلیمی معیار کم اور غربت زیادہ ہے۔

جنوبی ایشیا میں اس رپورٹ کے حوالے سے سب سے کم تعلیم والی دوسری برادری مسلمانوں، کی بھی بڑی تعداد رہتی ہے۔ چنانچہ اس رپورٹ سے یہ اخذ کرنا غلط نہ ہوگا کہ اس رپورٹ نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں اوسطً لوگ کم سالوں تک سکول میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

پاکستان میں بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی میں شعبہِ تعلیم کے سربراہ ڈاکٹر طارق رحمان کا خیال ہے کہ جنوبی ایشیا میں تعلیم کا یہ فقدان مذہبی نہیں ایک معاشی مسئلہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘جنوبی ایشیا میں شروع سے پالیسی یہی رہی کہ زیادہ تر بچوں کو پڑھایا ہی نہیں جاتا۔ کچھ بچوں کو مقامی زبانوں کے میڈیم کے سکولوں میں بھیجا گیا اور کچھ امرا کے بچوں کو انگلیش میڈیم سکولوں میں بھیجا گیا۔ عام سکولوں میں جو بچے جا بھی پاتے ہیں ان کے سکول چھوڑنے کی شرح بہت زیادہ رہی ہے۔’

بچوں کے سکول کو چھوڑنے کے بارے میں انھوں نے کہا کہ ‘اکثر والدین کو ان بچوں کی کام کاج کے لیے ضرورت پڑ جاتی ہے اسی لیے وہ دوسری یا تیسری جماعت میں سکول چھوڑ دیتے ہیں۔’

اسی حوالے سے معروف تاریخدان ڈاکٹر مبارک علی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندو برادری میں تعلیم کے معاملے میں ایک بڑا مسئلہ ذات پات کا نظام رہا ہے۔

Jews most educated nation in the world and the Muslim nation lowest educated
Jews most educated nation in the world and the Muslim nation lowest educated

‘خاص طور پر نیچلے ذات کے لوگوں کو تو انگریز کے آنے سے پہلے تعلیم تک رسائی نہیں تھی۔ انگریز کے آنے کے بعد اس کا حل یہ نکالا گیا کہ اونچی ذات کے لوگ بینچوں پر بیٹھیں گے اور نیچلی ذات کے لوگ کلاس روم کے باہر زمین پر بیٹھیں گے۔’

مختلف مذاہب سے تعلیم کی وابستگی کے بارے میں ڈاکٹر مبارک علی نے بتایا کہ یورپ میں جب یہودی برادری کو گیٹوز (غریب بستیوں) تک محدود کر دیا گیا تھا تو ان کے پاس دو ہی پیشے رہ گئے تھے، تعلیم اور تجارت، اور یہی وجہ ہے کہ تاریخی طور پر اس برادری کی توجہ تعلیم پر رہی ہے۔

اگر مغربی ممالک کی مثال ہو تو ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ مذہبی اقلیتوں یا ہجرت کر کے کسی ملک میں آنے والے افراد اور ان بچوں میں تعلیم حاصل کرنے کا رجحان دیگر افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

اس کی ایک اہم مثال امریکہ ہے جہاں ہندو برادری میں ہائر ایجوکیشن یعنی اعلیٰ تعلیم یافتہ کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ امریکہ میں مختلف برادریوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد کی شرح مندرجہ ذیل ہے:

ہندو 96 فیصد، یہودی 75 فیصد، مسلمان 54 فیصد، بودھ 53 فیصد، کسی بھی مذہب سے غیر منسلک 44 فیصد اور عیسائی 36 فیصد ہیں۔

اس رپورٹ میں ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہی خطے کی کسی دو مذہبی برادریوں میں سب سے زیادہ فرق افریقہ میں صحرائے صحارہ کے ذیلی خطے کے ممالک میں پایا جاتا ہے۔ یہاں عیسائی برادری مسلمان برادری سے کہیں زیادہ تعلیم یافتہ ہے۔ ان ممالک میں تقریباً 30 فیصد عیسائی جبکہ 65 فیصد مسلمان ناخواندہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس فرق کا ایک تاریخی پس منظر ہے افریقہ میں نو آبادیاتی نظام کے تحت عیسائی چرچ نے مذہبی تعلیم کے فروغ کے لیے بہت سے سکول تعمیر کیے اور آج تک مسلمانوں میں اسی وجہ سے تعلیمی فقدان پایا جاتا ہے۔

تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تاریخی تناظر میں مختلف مذہبی گروہوں کے درمیان تعلیمی رحجانات میں فرق کم ہوتا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر خواتین اور مردوں کے درمیان بھی تعلیم حاصل کرنے کی شرح میں فرق میں کمی آئی ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
British chef has rehouse village in the cake
Previous Post برطانوی شیف نے کیک کے اندر گائوں بسادیا
Next Post انڈیین فضائیہ کے مسلمان ملازم داڑھی نہیں رکھ سکتے: سپریم کورٹ
Muslim employee of the Indian Air Force can not keep beard: SC

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.