yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
خبریں

ہمیں دوزخ سے نہ ڈراؤ

MH Kazmi November 23, 2016November 23, 2016 1 min read
Warn us from hell by Aftab Ahmed Khanzada on today
Share this:

اگر کوئی پاکستانی یہ کہتا ہے کہ اسے دوزخ سے نہ ڈراؤ وہ تو پہلے ہی دوزخ میں رہ رہا ہے تو آپ ہی کہیے کہ وہ کیا غلط کہتا ہے۔ بس فرق اتنا سا ہے کہ وہ سچائی کو مان رہا ہے اور کھلے عام اعتراف کر رہا ہے۔ ہم چونکہ ڈرپوک واقع ہوئے ہیں اس لیے رہ تو دوزخ میں رہے ہیں لیکن بتاتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں، اس کے باوجود پھر بھی اگر کوئی صاحب اس بات پر بضد ہوں کہ وہ دوزخ کے مکین نہیں ہیں تو پھر حضور اعلیٰ آپ ہی بتا دیجئے کہ کون سی ایسی اور تکلیف، اذیت، عذاب، وحشت اس دوزخ میں ہوں گے، جنھیں ہم یہاں نہیں بھگت رہے ہیں۔

کیا ہمیں دنیا بھر کی بھوکوں کا سامنا نہیں ہے، کیا دنیا بھر کی گندگیوں میں ہمارے دن رات بسر نہیں ہوتے ہیں، کیا دنیا بھر کی لوٹ مار، کرپشن، ڈاکوں، قبضوں، اسٹریٹ کرائمز کو ہم نہیں بھگت رہے ہیں، کیا ہمیں دنیا بھر کی اخلاقی برائیوں کا سامنا نہیں ہے، کیا ہمارے ملک کے انسان چند روٹیوں کی خاطر اپنے جسموں کے اعضا نہیں بیچ رہے ہیں، کیا چند روٹیوں کی خاطر انسان اجتماعی خودکشیاں نہیں کررہے ہیں، کیا چند روپے نہ ہونے کی خاطر انسان رگڑتے، سسکتے، بلکتے، خون تھوکتے اپنی جانیں نہیں دے رہے ہیں، کیا بیس کروڑ انسان پانی، بجلی، گیس کے لیے تڑپ نہیں رہے ہیں، کیا ہمارے چاروں طرف وحشیانہ خیالات گھومتے نہیں رہتے ہیں، کیا ہمیں تمام قسم کی عدم برداشتوں کا سامنا نہیں ہے، کیا ہمیں ہر طرح کی بیماریاں لاحق نہیں ہیں؟ اب آپ ہی بتلا دیجئے کہ یہ دوزخ نہیں ہے تو پھر کیا ہے؟

ہمارے عذابوں میں مبتلا نہ ہونے کی آخر ایسی کون سی علامات وہ دیکھ رہے ہیں جو ہمیں نظر نہیں آرہی ہے۔ کیا یہ بھی جھوٹ ہے کہ ہمارے ملک کے انسان اب انسان نہیں رہے، بلکہ تیزاب بن چکے ہیں۔ کیا یہ بھی جھوٹ ہے کہ ملک میں چاروں طرف نفرتوں اور تعصبوں کے علم لہرا رہے ہیں۔ انسان انسا ن کا دشمن بن چکا ہے۔

کیا یہ بھی جھوٹ ہے کہ بے موت مرنے والے کے منہ پر بھی کلمہ ہے اور اسے مارنے والا بھی کلمہ پڑھ رہا ہے۔ کیا ہمارے معاشرے میں چاروں اطراف ایسے آئینے نہیں لگے ہوئے ہیں جن میں انسانوں کی صورتیں مسخ ہوجاتی ہیں، ایک آئینے میں ناک بہت لمبی ہوجاتی ہے، تو دوسرے میں منہ ٹیڑھا ہو جاتا ہے تو تیسرے میں قد چھوٹا ہو جاتا ہے۔

کیا یہ بھی غلط ہے کہ ہم سب کے سب الجھنوں کے مریض بن چکے ہیں۔ کیا ہمارا سماج منجمد نہیں ہوگیا ہے اور تمام تاریکیاں اور تمام دکھ احساسات کی شکل اختیار کرکے لوگوں پر طاری نہیں ہوگئے ہیں۔ کیا یہ بھی غلط ہے کہ رجعت پسندوں اور بنیاد پرستوں نے انسانوں کی عقل، شعور، سوچ اور فکر کو زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ کیا ملک میں چاروں طرف مردہ ہوائیں نہیں چل رہی ہیں، جو ہر زندہ چیز کو مردہ کرتی جا رہی ہیں۔

یاد رکھیں تمام عذاب، تمام المیے، تمام اذیتیں، تمام تکلیفیں مل کر انسان میں عدم برداشت کو جنم دے دیتی ہیں، پھر اس سے بڑا عذاب، المیہ، تکلیف اور اذیت کوئی اور نہیں رہتی، کیونکہ عدم برداشت سے زیادہ اور کوئی چیز وحشت ناک نہیں ہوسکتی۔

نامور ماہر نفسیات نپولین ہل لکھتا ہے ’’جب انسانی ترقی کا افق شعور اور آگہی کی کرنوں سے منور ہوگا اور وقت کے ساحل کی ریت سے جہالت اور ضعیف الاعتقادی کے قدموں کے نشان مٹ جائیں گے تو انسان کے گناہوں کی کتاب کے آخری باب میں یہ لکھ دیا جائے گا کہ سب بڑا گناہ جو انسان سے سر زد ہوتا آیا ہے، وہ عدم برداشت ہے۔ عدم برداشت کے تلخ ترین مظاہر مذہبی، نسلی اور معاشی تعصبات اور تفریق سے جنم لیتے ہیں۔

خدایا! ہم تیرے فانی بندے کب تک اس غلط فہمی میں مبتلا رہیں گے کہ ہمارے عقائد اور نسل سے تعلق نہ رکھنے والے لوگ زندہ رہنے کے حقدار نہیں ہیں اور ہر وقت انھیں نیست و نابود کردینے کی کوششوں میں مصروف رہیں گے۔ ہم اس دنیا میں تھوڑا عرصہ جینے کے لیے بھیجے گئے ہیں، ہمارا یہاں قیام ایک شمع کی مانند ہے جو جلائی جاتی ہے، تھوڑا عرصہ روشن رہتی ہے اور پھر ٹمٹا کر بجھ جاتی ہے۔ ہم یہاں ایسی زندگی کیوں نہیں گزارتے کہ جیسے ایک قافلے کے لوگ کسی جگہ مختصر قیام کے دوران گزارتے ہیں، تاکہ جب قافلے کی روانگی کی منادی جسے موت کہنا چاہیے، ہو تو ہم اپنے اپنے خیمے اکھاڑ کر خاموشی سے نامعلوم منزل کی طرف رواں دواں ہونے کو ہر وقت تیار ہوں اور ہم بلا خو ف و خطر روانہ ہوسکیں۔

مجھے امید ہے کہ جب میں اگلی دنیا میں پہنچوں گا تو وہاں مجھے کوئی یہودی، غیر یہودی، کیتھولک، پروٹسٹنٹ، جرمن، انگریز یا عیسائی میں تفریق کرنے والا نہیں ملے گا۔ سب ایک دوسرے کے بھائی، بہن ہوں گے، رنگ، نسل اور عقائد کی بنیاد پر ایک دوسرے سے نفرت نہ کریں گے اور چونکہ میں نے ہمیشہ عدم برداشت سے دامن بچا کر رکھا ہے، میں اس لافانی جہاں میں سکھ اور چین سے رہوں گا۔‘‘

انسانی تاریخ میں جتنا نقصان انسان اور انسانیت کو عدم برداشت نے پہنچایا ہے اتنا نقصان تمام جنگوں، لڑائیوں، وباؤں اور بیماریوں نے نہیں پہنچایا ہے۔ ہم میں سے کوئی بھی مکمل نہیں ہے اور نہ ہی کبھی ہوسکتا ہے۔ ہم سب نامکمل اور ادھورے ہیں۔ اس لیے ہم سب کو ایک دوسرے کو نامکمل ہی قبول کرنا پڑتا ہے اور ہم سب ایک دوسرے سے مکمل ہونے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، اسی ساری کوشش کا نام زندگی ہے، لیکن ہم پھر بھی آخری وقت تک مکمل نہیں ہوپاتے ہیں اور نامکمل اور ادھورے ہی لوٹ جاتے ہیں۔

عدم برداشت اس لیے سب سے زیادہ وحشت ناک اور دہشت ناک بیماری ہے، اس بیماری میں مبتلا انسان اپنے آپ کو مکمل اور پورا سمجھنے کی عبرتناک غلطی کر بیٹھتا ہے اور یہ سمجھنے لگ جاتا ہے کہ اس کے علاوہ سب نامکمل ہیں لیکن وہ مکمل ہے۔ وہ تمام خامیوں، برائیوں سے مبرا ہے، پاک ہے۔ باقی سب ناپاک ہیں۔

یہ بیماری صرف نظریوں اور عقیدوں پر ہی اثر انداز نہیں ہوتی ہے بلکہ اس کی تباہیاں اور بربادیاں تمام رشتوں، ناتوں اور تعلقات پر بھی ہوتی ہیں اور زیادہ ہولناک تباہیاں اور بربادیاں اس وقت اور پھیلتی ہیں جب اس بیماری میں مبتلا شخص کو کوئی اختیار مل جاتا ہے تو پھر وہ پورے سماج کو کھنڈرات میں تبدیل کردیتا ہے۔ پھر ہر جگہ سے خاک اڑتی پھرتی رہتی ہے اور اس کے ملبے میں دبے زخمی انسان تڑپتے رہتے ہیں، پھر وہ سماج دوزخ میں تبدیل ہوجاتا ہے اور اس میں رہنے والے دوزخی بن جاتے ہیں۔ اس لیے اگر کوئی پاکستانی یہ کہتا ہے کہ اسے دوزخ سے نہ ڈراؤ وہ تو پہلے ہی سے دوزخ میں رہ رہا ہے تو آپ ہی بتلائیے وہ کیا غلط کہہ رہا ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Former caretaker Prime Minister Moeen Qureshi passed away
Previous Post سابق نگراں وزیراعظم معین قریشی انتقال کر گئے
Next Post 86 سال اور 86 دن
86 years and 86 days by Adnan Ashraf Advocate on today

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.