yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

جونیئرہاکی ورلڈ کپ ؛ 1979 کی تاریخ دہرانے کا پلان بن گیا

MH Kazmi November 22, 2016 1 min read
Junior World Cup 1979 was planned to repeat history
Share this:
Junior World Cup 1979 was planned to repeat history
Junior World Cup 1979 was planned to repeat history

لاہور: جونیئرہاکی ورلڈکپ میں 1979کی تاریخ دہرانے کا پلان بن گیا، طے شدہ حکمت عملی کے تحت کھلاڑیوں کیلیے فزیکل فٹنس، گیم میں مہارت، ٹیم میٹنگز اور ویڈیوسیشنز کے ساتھ خصوصی لیکچرز کا آغازبھی کردیا گیا، قومی سینئرٹیم کے ساتھ 2 پریکٹس میچز کا انعقاد بھی ہوگا،ہاکی کا عالمی میلہ شروع ہونے سے قبل گرین شرٹس جرمنی اورکینیڈا کے خلاف بھی پریکٹس مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ہیڈ کوچ طاہرزمان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے این او سی ملنے کے بعد کھلاڑیوں میں جوش وخروش بڑھ گیا ہے، انھیں بھارتی سرزمین پر کھیلنے کا کوئی خوف نہیں، میگا ایونٹ میں فتح وکامرانی کی نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کو رواں برس بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کا سخت چیلنج درپیش ہے، سلطان آف جوہرکپ کے فوری بعد جوہر ٹاؤن ہاکی اسٹیڈیم میں کیمپ کمانڈنٹ طاہر زمان کی سربراہی میں کیمپ لگایا گیا جس میں مجموعی طور پر26کھلاڑیوں کومدعوکیا گیا ہے۔

ان میںگول کیپرز علی رضا ، منیب الرحمان ، حافظ علی عمیر ، فل بیکس عاطف مشتاق ، حسن انور، مبشر علی، ضیا الدین، ہاف بیک ابوبکرمحمود، فیضان ، جنیدکمال، ایم عثمان، تعظیم الحسن، ایم عدنان، شکیل بٹ، فارورڈز شان ارشد، اظفر یعقوب ، ایم دلبر، ایم عتیق ارشد، بلال قادر، محسن صابر، رانا سہیل ریاض، سمیع اللہ ، ایم رضوان، محمدنوید، فہد اللہ اورعمرحامدی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جونیئر ورلڈ کپ 8سے18دسمبرتک بھارتی شہرلکھنو میں ہوگا، ٹیم4 دسمبر کو بھارت روانہ ہوگی ۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

پاکستان کوگروپ بی میں رکھاگیا ہے جس میں ہالینڈ اور بیلجیئم بھی شامل ہیں، فرانس میں منعقدہ1979ورلڈ کپ کے بعد سے قومی ٹیم اب تک دوبارہ ٹائٹل اپنے نام کرنے سے محروم رہی ہے۔ ورلڈ کپ کے حوالے سے ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت ملنے سے کھلاڑیوں میں جوش و خروش بڑھ گیا اور انھوں نے کیمپ میں مزید محنت شروع کردی ہے۔

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا پول سخت ہے اور اس میں ہالینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں بھی شامل ہے ، ہمارا پہلا میچ ہالینڈ سے ہے اور اسے ہم زیادہ اہمیت دے رہے ہیں، گروپ میں شامل تمام ٹیموں کی ویڈیوز کے ذریعے خوبیوں اور خامیوںکا جائزہ لے کرحکمت عملی بنائی جا رہی ہے، پنالٹی کارنر ، دفاع، اٹیک اور گولکیپنگ کے شعبے پر زیادہ توجہ دی گئی اور کھلاڑیوں میں موجود خامیوں کو بڑی حد تک دورکرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک سوال پرچیف کوچ نے کہاکہ ملائیشیا میں شیڈول سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں حصہ لینے سے قبل قومی جونیئر سائیڈ نے سینئرزکے ساتھ 3 پریکٹس میچوں کی سیریز میں حصہ لیا تھا، یہ حکمت عملی خاصی کارگر ثابت رہی،کامیاب تجربے کو دیکھتے ہوئے ایک بار پھر بھارت روانگی سے قبل قومی سینئر ٹیم کے ساتھ 2 پریکٹس میچزکا اہتمام کیا جائیگا۔طاہر زمان نے مزید کہاکہ کھلاڑیوںکو بھارتی سرزمین پرمیچزکا تجربہ دلانے کے لیے2 پریکٹس مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، پہلا 5 دسمبرکو جرمنی جبکہ دوسرا6 تاریخ کوکینیڈا سے ہوگا، ہیڈکوچ نے کہاکہ میگا ایونٹ کی ابتدائی8 ٹیموں میں جگہ بنانا ہمارا پہلا ہدف ہوگا جس کے بعد سیمیفائنل اور وکٹری اسٹینڈ تک رسائی کی کوشش کرینگے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Gold Berg defeated the Brook lesner after the ilateral
Previous Post گولڈ برگ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد بروک لیسنر کو شکست دیدی
Next Post شاہ رخ خان نے مداحوں کو ٹالنے کے لیے ہم شکل کا سہارا لے لیا
Shah Rukh Khan took refuge in shape to avert fans

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.