yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

“عظیم سپاہیوں کبھی نہیں مرتا”

MH Kazmi November 22, 2016 1 min read
"Great Soldiers Never Die" by Javed sadeeq on today
Share this:

توقع کے عین مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 29 نومبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ قیاس آرائیاں تو بہت ہوتی رہیں کہ جنرل راحیل شریف ایکسٹینشن لیں گے۔ حکومت آرمی چیف کے عہدہ کی مدت چار سال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہیں فیلڈ مارشل بنانے پر غور ہو رہا ہے۔ لیکن جنرل راحیل شریف جس مزاج کے فوجی کمانڈر ہیں اس سے یہ اندازہ کرنا مشکل نہیں تھا کہ وہ ایکسٹینشن نہیں لیں گے۔ اس سال کے آغاز میں جب یہ قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی تھیں کہ انہیں ایکسٹینشن دی جا رہی ہے تو انہوں نے خود وضاحت کی تھی کہ میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو جا¶ں گا۔ کچھ عرصہ پہلے جب قیاس آرائیاں پھر زور پکڑنے لگیں تو فوج کے ترجمان نے پھر وضاحت کی کہ جنرل راحیل شریف ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں اگر اس میں کوئی تبدیلی ہوئی تو اس کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔

جنرل راحیل شریف جس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں وہ قابل فخر عسکری روایات کا خاندان ہے۔ آپ کے بھائی میجر شبیر شریف پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہوئے۔ انہیں نشان حیدر دیا گیا۔ دو روز قبل آرمی چیف نے سلیمانکی سیکٹر کے دورہ کے دوران اپنے شہید بھائی کی یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ جنرل راحیل شریف کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندوں کو وطن کی سرزمین سے مٹانے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا۔ یہ آپریشن انتہائی کامیاب رہا۔ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں جو دہشت گردوں کے اڈے تھے اور جہاں دہشت گردوں کی تربیت ہوتی تھی اور انہیں پاکستان کے مختلف شہروں‘ فوجی تنصیبات‘ پولیس چوکیوں‘ تھانوں‘ ایف سی کے اہلکاروں‘ فضائیہ اور بحریہ کے ٹھکانوں اور عام شہریوں کو خودکش حملوں کا ہدف بنانے کے لئے بھیجا جاتا تھا ان اڈوں کو ایک مربوط آپریشن کے ذریعے تباہ کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف کو اس بات کا بھی کریڈٹ جاتا ہے کہ انہوں نے کراچی میں امن بحال کرنے کے لئے ایک انتہائی موثر آپریشن شروع کیا۔ جس سے کراچی میں بھتہ خوری‘ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں‘ سرکاری افسروں اور اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات بڑی حد تک ختم ہو گئے ہیں۔ فوج کی طرف سے شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب کے نتائج کی پاکستان سے باہر بھی دنیا معترف ہے۔ موجودہ آرمی چیف نے ایک پروفیشنل سولجر کی طرح اپنے فرائض نبھائے ہیں۔ ان کے دور میں ایسے مواقع بھی آئے جب شاید وہ ٹیک اوور بھی کر سکتے تھے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ خود وزیراعظم نے پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے دھرنوں کے دوران انہیں سیاسی بحران ختم کرنے کے لئے کہا تھا۔ انہوں نے اس بحران کے خاتمے کے لئے اپوزیشن لیڈروں سے ملاقات بھی کی لیکن وہ ایک حد سے آگے نہیں بڑھے۔
ایک سچا ‘کھرا اور پروفیشنل جرنیل ایسا ہی کرتا ہے۔ انہوںنے فوج کا مورال جو کہ جنرل مشرف اور جنرل کیانی کے دور میں بہت نیچے جا چکا تھا اور نوبت یہاں تک آ گئی تھی کہ فوجی آفیسر اور دوسرے اہلکار وردی پہن کر شہروں میں گھومنے سے کترانے لگے تھے۔ چند برس پہلے دہشت گردوں نے جی ایچ کیو پر بھی حملہ کیا تھا۔ جس سے نہ صرف پاک فوج کی سبکی ہوئی بلکہ پاکستان کے امیج کو بیرون ملک بھی نقصان پہنچا۔ جنرل راحیل نے فوج کا مورال بلند کیا۔ دہشت گردوں اور انتہا پسندوں پر فوج کی ہیبت طاری کی اور ان علاقوں میں حکومت کی رٹ بحال کی جہاں دہشت گردوں اور تخریب کاروں نے اپنی ”ریاستیں“ قائم کر رکھی تھیں۔
موجودہ آرمی چیف اپنے پیچھے جو ورثہ چھوڑے جا رہے ہیں ان کے جانشین کو اس ورثہ کو آگے بڑھانا ہو گا۔ پاکستان پر اس وقت امریکہ ‘ پوری دنیا اور اس کے بعض پڑوسی ممالک مسلسل یہ الزامات لگا رہے ہیں کہ پاکستان دہشت گردی ایکسپورٹ کر رہا ہے۔ یہ پروپیگنڈہ بھی ہوتا ہے کہ پاکستان کا ریاستی ڈھانچہ اتنا کمزور ہے کہ دہشت گرد اور انتہا پسند اس سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں پر قبضہ کر لیں گے۔ ریاست کے کمزور ہونے اور دہشت گردوں کے آگے گھٹنے ٹیک دینے کا تاثر فوج کے ضرب عضب آپریشن کے ذریعے ختم کر دیا ہے۔ اب چند ممالک پاکستان کے بارے میں خبث باطن رکھنے کی وجہ سے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ جنرل راحیل شریف جو روایت چھوڑ کر جا رہے ہیں وہ یہ ہے کہ اگر عزم اور حوصلہ بلند اور صحیح منصوبہ بندی کی جائے تو کسی بھی چیلنج سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے چیلنج کا سامنا کیا اور پاکستان کو اس ناسور سے پاک کرنے کے لئے جو کچھ کیا قوم اسے بھول نہیں سکے گی۔ وہ اپنا مشن ادھورا چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ ایک اہم سیاستدان نے راقم کو بتایا کہ جنرل راحیل نے انہیں بتایا تھا کہ ہم نے جن علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کیا اگر ان علاقوں میں ڈھیلی پالیسی اپنائی گئی تو یہ دہشت گرد واپس قدم جما سکتے ہیں۔ انہیں یہ یقین ہے کہ ان کا جو بھی جانشین ہو گا وہ اس مشن کو آگے لے کر جائے گا۔ وہ فوج کے مورال کو انتہائی بلندیوں پر چھوڑ کر جا رہے ہیں۔ شنید یہ ہے کہ انہوں نے اپنے جانشین کے لئے جن جرنیلوں کے نام دئیے ہیں وہ بھی دہشت گردی کے خاتمے اور داخلی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ان کی متعین کی ہوئی پالیسی ہی اپنائیں گے۔ایسے سولجرز کے لئے ملازمت میں توسیع یا مراعات کا حصول کوئی معنی نہیں رکھتا۔ شاید ایسے ہی سولجرز کے لئے جنرل ڈگلس   میکارتھر نے کہا تھا-“اولڈ سولجر نیور ڈایؑ دے جسٹ فیڈ اوے
“اس میں تھوڑی سی ترمیم کر کے راقم یہ کہنا چاہتا ہے کہ :” گریٹ سولجر نیور ڈایؑ دے جسٹ فیڈ اوے

بشکریہ نواےؑ وقت

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
General Raheel Sharif has been the subject of discussions retirement date in Parliament by Nawaz raza on today
Previous Post پارلیمنٹ میں جنرل راحیل شریف کی مقررہ تاریخ پر ریٹائرمنٹ موضوع گفتگو بنی رہی
Next Post دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 کا افتتاح
IDEAS 2016 defense exhibition opens today

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.