yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کے باعث شروع نہ ہو سکا

MH Kazmi November 17, 2016 1 min read
Christchurch test on the first day did not start due to rain
Share this:
Christchurch test on the first day did not start due to rain
Christchurch test on the first day did not start due to rain

کرائسٹ چرچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہوگیا اور ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی۔

اب سے کچھ دیر قبل امپائرز نے آخری مرتبہ گراؤنڈ کا دورہ کیا اور میدان کو کھیل کے لیے سازگار نہ پاتے ہوئے پہلے دن کے کھیل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

جس کے بعد اب ٹاس بھی کھیل کے دوسرے روز ہی کیا جاسکے گا۔

’کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میچ معمول کے مطابق کھیلا جائے گا‘

اس دورے کے دوران پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس کے بعد پاکستان دورہ آسٹریلیا کے لیے روانہ ہو جائے گا۔

پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچی ہے لیکن اس جیتی ہوئی سیریز کا اختتام شارجہ ٹیسٹ کی شکست کی صورت میں ہوا تھا۔

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم میں بھرپور صلاحیت موجود ہے کہ وہ نیوزی لینڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکے۔

یہ مصباح الحق کا بحیثیت کپتان 50 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ وہ 50 یا زائد ٹیسٹ میچوں میں قیادت کرنے والے دنیا کے 16 ویں کپتان ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم سنہ 1984 کے بعد سے نیوزی لینڈ کے خلاف کبھی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف اس کی آخری ٹیسٹ سیریز جو گذشتہ سال متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئی تھی اس کے لیے بڑا دھچکہ ثابت ہوئی تھی جس میں نیوزی لینڈ نے شارجہ ٹیسٹ اننگز اور 80 رنز سے جیت کر سیریز برابر کردی تھی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم بھارت میں تین صفر سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھویا ہوا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کرے گی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اپنے ہوم گراؤنڈ پر ریکارڈ اچھا رہا ہے۔ گذشتہ پانچ سال کے دوران وہ صرف آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہاری ہے۔

اس عرصے میں اس نے ویسٹ انڈیز، بھارت اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتی ہیں جب کہ پاکستان اور انگلینڈ سے سیریز برابر رہی ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Syria conflict: Children's hospital hit in deadly Aleppo strikes
Previous Post شامی شہر حلب میں بچوں کا ہسپتال فضائی حملے کا نشانہ بن گیا
Next Post سپریم کورٹ میں آج پھر پاناما پیپرز کیس کی سماعت ہوگی
Supreme Court to resume Panama Leaks case hearing today

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.