گوئٹے مالا کی میونسپلٹی میں گذشتہ دنوں دیو ہیکل پتنگیں اڑانے کے سالانہ میلے کا انعقاد کیاگیا۔
آل سینٹس ڈے تہوار کے موقع پر ایک دن ڈے آف دی ڈیڈمنایا جاتا ہے اور کئی لوگوں پر مشتمل مختلف ٹیمیں دیو ہیکل پتنگیں فضا میں بلند کرتی ہیں۔
3ہزار سال پرانے اس روایتی میلے میں لوگ کپڑوں اور کاغذ سے بنی پتنگیں لیے اپنے پیاروں کی قبروں کا رُخ کرتے ہیں جہاں ناصرف وہ اپنے پیاروں کو یاد کرتے ہیں بلکہ خوبصورت رنگ برنگے کپڑے زیب تن کرکے رنگین پتنگوں سے آسمان سجا دیتے ہیں