yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

ہم ثابت کرتے رہتے ہیں کہ ہم تقسیم ہیں

MH Kazmi November 10, 2016 1 min read
We continue to prove that we are divided
Share this:
We continue to prove that we are divided
We continue to prove that we are divided

تحریر: شیخ خالد ذاہد
یقیناً ہر پاکستانی کو یہ جان کر دکھ ہوگا گوکہ وہ امر سے بخوبی واقف ہے کہ ہم پاکستانی مفاد پرست ٹولیوں کی صورت میں سرزمین پاکستان پر رہائش پذیر ہیں، ٹولیوں سے مراد گروہ کہ ہیں۔ دنیا مکمل طور پر مادہ پروستوں کے اختیار میں ہے۔ ہر فرد ہر کام کے پیچھے اپنے فائدے کا متلاشی نظر دیکھائی دیتا ہے۔ ہمیں مخصوص مفادات ایک جگہ اکھٹا کردیتے ہیں۔ ایسا بھی دیکھنے میں آتا ہے کہ کسی خاص مفاد کے مختلف گروہ بن جاتے ہیں اور وہ اپنے اپنے طریقے سے ایک ہی مفاد کی لڑائی لڑنے لگتے ہیں۔ یہ گروہ یا ٹولیاں کیسے ترتیب پاتے ہیں یا تشکیل پاتے ہیں، ہمارے معاشرے میں مختلف مذاہب اور زبانیں بولنے والے افراد رہتے ہیں۔ دورِ حاضر میں جب آپ مکان تبدیل کرنا چاہتے ہیں تو دیگر شرائط کے ساتھ یہ بھی مطلوب ہوتا ہے کہ علاقہ کی اکثریت اپنی زبان بولنے والوں کی ہو یا پھر زیادہ تر لوگ ایک ہی مسلک کے ہوں یا فرقہ سے تعلق رکھتے ہوں، یاپھر ایک قسم کے کاروبار کرنے والے ہوں، یا پھر ایک جگہ کام کرنے والے ہوں، مہنگے علاقے، سستے علاقے، کم آمدنی والے علاقے، وغیرہ وغیرہ۔ یہاں تک کہ سیاسی مسائل پر بھی ہمیں بانٹا جاتا ہے۔ ایک مسلئہ پر ایک ہی سیاستدان سیاست نہیں کرینگے۔ اگر کوئی ایک کسی ہنگامے کا مرتکب ہو رہا ہے تو دوسرا اسکےختم ہونے کا انتظار کرے گا۔ یہ ہمارے معاشرے کی واجبی سی تقسیم ہیں۔

اگر مفاد ایک ہے۔ اگر منزل ایک ہے، تو راستے کیوں مختلف ہیں۔کیا مختلف راستوں کے خال و خد میں کچھ پوشیدہ ہے جسے ڈھونڈنا ہے۔ جب سب کو پاکستان کی بقاء مقصود ہے تو پھر سفر مختلف سمتوں میں کیوں ہورہا۔ ساری سیاسی جماعتوں کا بنیادی منشور پاکستان اور پاکستانیوں کی سالمیت کیلئے ہوتا ہے مگر افسوس یہ منشور انتخابی مہم چلانے کیلئے مرتب دیا جاتا ہے اس میں وہ تمام مسائل درج ہوتے ہیں جن سے انتخابی امیدوار کا کچھ لینا دینا نہیں ہوتا۔یہ لوگ مسائل میں الجھا الجھا کر بانٹ دیتے ہیں۔

Pakistan Army

ہم عام پاکستانی یا پاکستانی عوام بنٹنا نہیں چاہتے ، ہم اپنی افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینا چاہتے، ہم نا ہی تحریکِ پاکستان میں حصہ لینے والوں اپنی عزتوں، عصمتوں اور اپنے مال و دولت لٹانے والوں کو نہیں بھولنا چاہتے، ہم مذہبی فرقہ پرستی پر بھی یقین نہیں رکھتے، ہم توالِ محمدﷺ ہیں ہم کسی تکلیف دینے کا سوچنا بھی نہیں چاہتے۔

یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے میں بھی ہوں اور تم بھی ہو اور میری مظلومیت بھی ہے اور تمھاری سیاست بھی ہے میں تو یونہی تمہیں ووٹ دیتا رہونگا اور تم یونہی حکومت کرتے رہوگے۔ آخر ایسا کونسا خوف ہے تمکو ہمیں بانٹنے پر اکساتا ہے ہمیں پاکستانی کہلوانے سے کیوں خوفزدہ ہوتے ہو۔ جب سارے سیاستدان پاکستان کی بقاء چاہتے ہیں پاکستان کر پر امن دیکھنا چاہتے ہیں تو پھر اپنے گھر پاکستان سے باہر کیوں بناتے ہیں کیوں اپنے بچوں کو پاکستان سے باہر پڑھاتے ہیں آخر کیوں اپنا اور اپنے خاندان کا علاج باہر ملکوں میں کراتے ہیں۔

Pakistan

معلوم نہیں یہ پاکستان سے کیسی محبت کرتے ہیں ۔ اپنی ہر وہ چیز جس سے محبت کرتے ہیں اسے پاکستان سے باہر رکھتے ہیں اور اپنے استعمال کی ہر وہ چیز جسے ضروری سمجھتے ہیں پاکستان سے باہر لے کر آتے ہیں۔ یہ پاکستان میں غیر محفوظ رہتے ہیں اور پاکستان سے باہر بہت محفوظ رہتے ہیں۔ یہ سارا خوف ہمیں تقسیم کرنے کا ہے یہ ڈرتے ہیں کہ یہ تقسیم کے لیئے کھینچی گئی لکیریں ہم پاکستانی کسی بھی وقت مٹا سکتے ہیں اور اگر یہ لکیریں مٹ گئیں تو ہمارے معزز و محترم سیاست دانوں کا کیا حشر ہوگا۔

ہمیں تو علم نہیں ہے مگر یہ بہت اچھی طرح سمجھتے بھی ہیں اور جانتے بھی ہیں۔ خدارا اب یہ تقسیم خود ہی ختم کردو کیوں دشمن کے عزائم کو ہمیں تقسیم کرکے تقویت پہنچاتے ہو۔ ہم نے اپنے ہر ہر عمل سے ثابت کر دیا ہے کہ ہم صرف مشکلات میں ، حادثات میں، سیلابوں میں اور زلزلوں میں یا پھر پڑوسی ملکوں کی دراندازیوں سے نمٹنے کیلئے ایک ہیں ورنہ ہم ٹولیوں میں گروہ میں تقسیم ہوا جتھا ہیں ہجوم ہیں۔

 

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
India and the Kashmiri people bully unbeaten
Previous Post بدمعاش بھارت اور ناقابل شکست کشمیری قوم
Next Post گیس کے دباﺅ میں کمی۔۔۔
Reduction of gas pressure.

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.