yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    بین الاقوامی خبریں
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    • پاکستان کی امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی، دونوں فریقین کی شرائط اور پاکستان کی تجاویز سامنے آ گئیں
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

دھرنے کا دھرنا تو ہونا ہی تھا

MH Kazmi November 6, 2016November 6, 2016 1 min read
Sit-in protest was to be by imtiaz-alam on 06-11-2016Sit-in protest was to be by imtiaz-alam on 06-11-2016
Share this:

امتیاز عالم

دوسرے دھرنے کا دھرنا بھی ہو چکا۔ اور پاناما لیکس کا ٹنٹا بھی اب سڑکوں سے نکل کر عدالتِ عظمی کی نظرِ کرم کی نذر ہو گیا۔ اب عدالتِ عظمی جانے اور مدعا علیہان کے وکلاکی موشگافیاں، بھلے آپ عدالت کے باہر سیاسی تھیٹر لگانے کی علت کیسے ہی پورا کریں! دھرنے کے بادل بِن برسے ہی بجلی کڑکڑاتے کہیں گم ہو چکے۔ ہمارے دور کے محمود غزنوی دوئم وزیراعلیٰ پختون خوا جانے کیوں دو روز قبل ہی دارالحکومت پر لشکر لے دوڑے تھے۔ کیا سپریم کورٹ میں مقدمے کی پیروی سے قبل ہی کسی منی بغاوت کا ارادہ تھا۔ اور اگر تھا بھی تو آنسو گیس کی تاب لا سکا اور نہ رکاوٹوں کو عبور کر پایا۔ پرویز خٹک کی پسپائی ہوئی تو قائد انصاف بھی نرم پڑے اور غنیمت اسی میں تھی کہ ردِّجمہوریت کے ناکام انقلاب کی قیادت کی بجائے عدالتِ عظمی کی بروقت مداخلت پر ہی فتح کے شادیانے بجا دیئے جائیں۔ جعلی انتخابات کی رٹ تو سنی تھی، جعلی فتح کا جشن پہلی بار ہی دیکھنے کو ملا۔ قانون کی حکمرانی سربلند رہی اور جمہوریت کا جنازہ بڑی دھوم سے نکالنے والوں کی سبکی ہوئی۔ ’’میرے عظیم ہم وطنو‘‘ کی سپاٹ دار گرج کے بجائے، عدالتِ عظمی کی آئینی مداخلت نے لاقانونیت کی بے یقینی کو چلتا کیا۔
پہلے دھرنے میں بھی آئینی ڈھانچے کے انہدام کا بندوبست کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور تب کچھ لوگ تھے جو کود پڑنے پہ تُلے تھے۔ لیکن پارلیمنٹ متحد ہو کر کھڑی ہو گئی اور سپہ سالار راحیل شریف اپنے آئینی حلف پہ قائم رہے اور بغاوت  اکسانے کی مہم جوئی ناکام ہوئی۔ اس بار امیدیں میموگیٹ نمبر 2 یعنی ڈان کی اسٹوری سے وابستہ کی گئیں کہ بس اب آئے کہ اب آئے۔ لیکن ’’دیکھنے ہم بھی گئےتھے ، پہ تماشا نہ ہوا‘‘۔ داد رسی ملی بھی تو اسی ادارے سے جو آئین کی پاسداری کا امین ہے۔ یہ عجب انقلاب تھا جس میں عوام بیزاری کا اظہار کرتے دکھائی پڑے، حالانکہ تحریکِ انصاف کے نوجوانوں نے کیا ہنگامہ تھا کہ بپا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ احتجاج کے جمہوری حق پر اصرار سے کچھ تو جمہوری آشنائی ہوئی، یہ بھولتے ہوئے کہ چلے تو تھے اماں جمہوریت کو دفنانے اور وہ بھی بنیادی جمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے۔ بھئی اگر معاملہ احتجاج و اجتماع کے حق کے جائز استعمال کا تھا تو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حق کی عملداری کا حکم تو جاری کر دیا تھا اور حکومت بھی اِس پہ راضی تھی، تو پھر دارالحکومت پر غیرجمہوری چڑھائی کا کیا مطلب تھا؟ اور اگر پاناما لیکس کی کرپشن میں ملوث حضرات کا تھا، تو سپریم کورٹ نے تو 13 روز قبل ہی آپ کی عرضداشتوں کی سماعت کا فیصلہ صادر فرما دیا تھا۔ تو پھر آپ لنکا ڈھانے کیوں چل دوڑتے تھے۔ اور جب حشر بپا نہ ہوا، تو یومِ تشکر ہی مقدر ٹھہرا۔
آپ اپنے سیاسی کان خود پکڑنے سے رہے، تو تاریخ کو آپ کی حماقتوں کا احساس دلانے کی فرصت کہاں۔ جب پیارے جنونی بغاوت پہ بھی راضی اور اس کی پسپائی پہ بھی نازاں، ایسے میں کوئی کیوں ہوش کی سمجھ دے جب آپ کو گالی گلوچ کے کلچر کے سوا کچھ سکھایا ہی نہیں گیا۔ معاملہ فقط ضروری عوامی حمایت کے فقدان کا نہ تھا بلکہ دھرنے کے دھرنے کی اور بڑی وجوہات ہیں۔ بھئی جب فوجی قیادت میں تبدیلی کا وقت ہو اور گھر جانے والا اپنی پیشہ ورانہ دُھن میں مگن تو آپ کو کس نے بہکا دیا کہ اُسی شاخ کو کاٹنے کا جتن کرو جس پر آپ کا آشیانہ بھی بس سکتا ہے۔ لیکن آپ میں اتنا صبر کہاں کہ اور 18 ماہ انتظار کی کوفت اُٹھاتے جب کہ آپ کو یقین ہو چلا تھا کہ آپ کی پرواز کی جو بلندی ہونی چاہئے تھی ہو چکی اور اب مسلم لیگ نواز کا سر تن سے جدا کئے بنا آپ کی دال گلنے والی نہیں۔ اگر حکومت کو پانامالیکس پر گرانا ہی مقصود تھا تو اکیلا چلنا کہاں بھاڑ پھونک سکتا تھا۔ لیکن تنہا پرواز کا شوق اتنا حاوی ہے کہ کپتان صاحب نے پاناما لیکس پر حزبِ اختلاف کے متفقہ ضوابط ٹئ او آرز پر وجود میں آنے والے متحدہ محاذ ہی کو چلتا کیا۔ اور تو اور اپنے فسادی بھائی کو بھی ساتھ نہ لیا، جس نے انا للہ و انا الیہ راجعون پڑھنے میں ہی عافیت جانی۔ آپ کا ساتھ کوئی کیوں دیتا جب آپ فقط اپنے بڑے حریف کے احتساب کے لئے سارے آئینی، قانونی، جمہوری اور اخلاقی نظام کو ہی منہدم کرنے چل نکلے۔ یہ کونسا انصاف تھا؟ اگرچہ داعش یا طالبان کی طرح کا فسطائی چربہ نہیں تھا تو کیا تھا؟
تجربہ کار اور کایاں لیگیوں نے دل کڑا کر کے صبر و تحمل کا گھونٹ پیئے رکھا۔ اُنہوں نے آپ کو اپنے ہی زور پہ منہ زور گرنے کا گُر خوب آزمایا۔ وزیراعظم نواز شریف نے خود کو عدالتِ عظمی کے حضور پیش کر کے آپ کے احتساب کے غبارے سے ہوا نکال دی اور اُن کی انتظامیہ نے آپ کو جلسہ کرنے کی اجازت دے کر آپ سے زبردستی کرانے اور دارالحکومت کو بند کرنے کا اخلاقی جواز بھی چھین لیا۔ پھر آپ کی قبضہ گیری اور جارحانہ پن کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے نکیل ڈال دی۔ بس پھر کیا تھا انتظامیہ اور پولیس نے آپ کے ردِّجمہوریت انقلاب کو فقط دفعہ 144 لگا کر آنسو گیس کے دھوئیں میں اُڑا دیا۔ کپتان کے اس ناکام انقلاب نے نوا زحکومت کو لگام تو کیا لگانی تھی، اُلٹا اسے مضبوط بنانے کے کام آیا۔ حکومت یقیناًڈان اسٹوری گیٹ میں پھنسی ہوئی تھی، لیکن ایک شریف اور بے قصور شخص کی قربانی دے کر اس نے جلتی کو ٹھنڈا تو کیا، مگر دھواں ہے کہ پھر بھی نکلے جا رہا ہے۔ بھلا اس سے ملک کا کیا فائدہ، جب ہر طرف سے اُنگلیاں اُٹھ رہی ہوں۔ اصل مسئلہ پر توجہ دینے ہی میں عافیت ہے۔ ملک کی بھی، جمہوریت کی بھی اور سلامتی کے ادارو ں کی بھی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سبھی کو اکٹھے رہنے کی ضرورت ہے۔ ایک دوسرے کو دوش دینے سے بھلا مرض ٹھیک ہونے سے رہا اور نہ عالمی سطح پر انگلیاں اُٹھنی بند ہونے لگیں۔
عمران خان اور تحریکِ انصاف کو جواب دینا چاہئے کہ اس لاحاصل مہم جوئی سے اُنھیں کیا حاصل ہوا؟ اُن کی قیادت پر سوال اُٹھ رہے ہیں کہ وہ قیادت کے قابل ہیں بھی یا نہیں۔ ابھی تک وہ اپنے نظریے اور مقاصد پر بھی واضح نہیں۔ اسٹیٹس کو سے اُن کی مراد کیا ہے؟ کیا وہ اس استحصالی نظام کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ہاں تو وہ کونسی اور کیسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ انصاف کی رٹ تو وہ بہت لگاتے ہیں، لیکن یہ کیسا انصاف ہوگا۔ طالبان والا، شہری یا آئینی و جمہوری۔ وہ دو نظریاتی انتہاؤں میں جھول رہے ہیں۔ فسطائی بھی اور جمہوری بھی، قبائلی و شرعی بھی اور فوجی بھی۔ اُن کا بیانیہ بھی نہایت شور شرابے اور گالی گلوچ والا ہے اور یہی وہ نوجوان نسل کو سکھا رہے ہیں۔ کیا وہ ایک اور نسل کو ضائع تو نہیں کرنے جا رہے؟ اور یہ بہت تشویشناک ہے۔ کاش! وہ عناد کی ذاتی سیاست کی بجائے ایک بہتر متبادل بن سکتے، لیکن ایسا ہوتے نظر نہیں آ رہا۔ پھر دھرنے کا دھرنا تو ہونا ہی تھا۔

Share this:

MH Kazmi

25,236 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
News from Quetta, Balochistan Bowl
Previous Post سانحہ کوئٹہ اور بلوچستان سے محبت نامہ
Next Post سی پیک منصوبے کے خلاف سازشیں
conspiracies-against-the-cpec-project-by-abbas-mehakri-on-06-november-2016

Related Posts

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026

ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار

April 25, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.